... loading ...
پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسلام باد میں ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ دونوں ممالک جموں و کشمیر، وولر بیراج، سیاچین اور سر کریک پر بات چیت کریں گے۔ اعلامیے میں مزید ک...
وزیراعلیٰ سندھ کی صاحبزادی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے انتخابات 2015ء میں ہونے والی دھاندلیوں کا پول کھول دیاہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کے انتخابات میں سندھ کی سرکاری یونیورسٹی ڈاؤ یونیورسٹی کی نشست سے امیدوار پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے 5دسمبر کوہونے والے انتخابات ...
اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی نے پانچویں ہارٹ آف ایشیا (قلبِ ایشیا)کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے عمل کو سراہتا ہے، یہ استنبول کانفرنس کا تسلسل ہے جس کا مقصد خطے میں امن، انسانی اقدار اور علاقائی ت...
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج’ہارٹ آف ایشیا ‘ کانفرنس میں حصہ لینے کیلئے 8 دسمبر کو منگل کی شام اسلام آباد پہنچ گئیں۔ پیرس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی اچانک ملاقات کے بعد دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کے ابتدائی آثار کے باب میں یہ سب سے بڑی پیشرفت کے طور پر اِسے دیکھا جارہا ہے۔...
کراچی میں امن وامان اور اقتدار کی رسہ کشی کا کھیل 7 دسمبر کی رات تک اپنے عروج پر رہا ۔ رینجرز کے سندھ میں قیام کی مدت میں توسیع کا معاملہ سندھ کی سائیں سرکار نے پیپلز پارٹی کی حکومت میں حائل دشواریوں سے نتھی کرکے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے مشکل ترین بنا ...
وزیراعظم کے زیر صدارت گورنر ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک فوج کی اعلیٰ قیادت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے اس موقع پر شاید یہ اچھی خبر نہ ہو کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت میں عین اُسی وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کھلے الفاظ میں عدم اعتماد ظاہر کرتے ہو...
وزیراعظم میاں نوازشریف اب سے چند گھنٹو ں کے بعد کراچی میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرنے والے ہیں جس میں رینجرز کے سندھ میں قیام کی مدت کے بارے میں بھی اہم فیصلے کئے جانے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ گزشتہ 26 برسوں سے سندھ میں موجود رینجرز کی مدتِ قیام میں توسیع کے لئے سندھ کی سائیں ...
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے نامزد ملزمان معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ عدالت نے تفتیش مکمل کرکے تینوں ملزمان کو ۱۴؍ دسمبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ...
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ۶؍دسمبر (بروز اتوار) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ مقدمہ جے آئی ٹی کی روشنی میں درج کیا گیا۔ جس کی منظوری حکومت نے دی۔اُنہوں نے کہا کہ ملزمان کی پاکستان میں گرفتاری کے باعث مقدمے درج کرنے کا فی...
ایم کیوایم کے حلقوں میں انتخابی نتائج کے ساتھ ہی کراچی کے اگلے میئر اور ڈپٹی میئر کے لئے تفصیلی غوروفکر کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ وجود ڈاٹ کام کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جب کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج ایم کیوایم کے حق میں آنا شروع ہوئے تو عزیزآباد کے جناح گراونڈ میں ایک...
بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں سندھ کے دارالحکومت کراچی کے 6 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج روایتی ثابت ہوئے جس میں متحدہ قومی موومنٹ نے نہ صرف واضح اکثریت حاصل کر لی ۔ بلکہ کراچی کے میئر کے لئے ایم کیوایم کے راستے میں کوئی رکاؤٹ بھی دور دور تک باق...
ایم کیو ایم نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں مطلوبہ یونین کونسلز کے چیئرمین کا ہندسہ پانے کے بعد اپنے جس امیدوار کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیاہے، وہ ذرائع ابلاغ میں زیرگردش ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نہیں ، بلکہ کوئی اور ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایم کی...
عمران فاروق کے قتل کے تقریباً پانچ برس بعد اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے صرف ایک روز قبل حکومت پاکستان اور وزارت داخلہ نے بآلاخر ایک مقدمے کا اندراج کر لیا ہے۔ اس مقدمے کی مدعی خود حکومت پاکستان بنی ہے، جبکہ مقدمہ اسلام آباد میں ایف آئی اے کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی میں درج ک...
آج( 5؍ دسمبر کو )تقریباً 15 سال بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے انتخابات میں چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد اور فاٹا مین 52 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے جس میں بعض نشستیں مدمقابل امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے باعث بلامقابلہ ہی جیت لی جائیں گی۔ اس کیلئے آج صبح 9 بج...
یہ ایک حسن اتفاق تھا جو سوئے انتظام سے ہوا کہ عمران خان اور ریحام خان علیحدگی کے بعد پہلی بار ایک ہی روز لاہور میں پہنچے اور یوں ایک ہی شہر میں ایک ہی دن رہے۔ ریحام خان کو اپنے نئے چینل "نیو" کی انتظامیہ سے طے شدہ نظام الاوقات کے تحت 30 نومبر کو اسلام آباد پہنچنا تھا ، مگر ریحام ...
لاکھوں لوگوں کے دلوں اور سماعتوں پر راج کرنے والے ملک کے معروف خطیب علامہ عبدالمجید ندیم شاہ صاحب 3 دسمبر بروز جمعرات اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ وہ کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، آج صبح اُن کی طبعیت بگڑنے پر جب اُنہیں اسپتال لے جایا جارہا تھا وہ وہ راستے میں ہی اپنی جان ہار...
حکومت سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر برائے ورکس، سروسز اور آرکائیوز شرجیل انعام میمن سے اُن کے محکمے اچانک واپس لے لئے ہیں۔2دسمبر بروز بدھ جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ’آئین پاکستان کے آرٹیکل 132 کی دفعہ 3 کے تحت وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش اور گورنر سن...
پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوت چار مجرموں کو خیبرپختونخوا کی کوہاٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نےچاروں دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پر 30 نومبر کو دستخط کئے تھے۔ بعد ازاں سزایافتگان کی طرف سے رحم کی اپیل صدر مملکت ممنون حسین کو کی گئ...
ایم اے جناح روڈ پرتبت سینٹر کے قریب موٹرسائیکل پر سوار مسلح نقاب پوشوں نے ملٹری پولیس کی گاڑی کو یکم دسمبر (بروز منگل ) تین بج کر بیس اور پچیس منٹ کے درمیان فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 اہلکاردم توڑ گئے۔ اس حساس ترین واقعے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کیا گیا۔ اب ت...
وفاقی دارالحکومت کے تاریخ میں پہلے بلدیاتی انتخابات کا معرکہ مسلم لیگ نون نے مار لیا۔ جبکہ تحریک انصاف نے دوسرے نمبر پر رہی۔ تحریک انصاف دوسری بڑی سیاسی جماعت کے طور پر اپنا تاثر برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ مسلم لیگ نون کے بعد پیپلز پارٹی کے بجائے اب تحریک انصاف ہر جگہ نظر ...
تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج (بتاریخ 30 نومبر) انتخابی عمل جاری ہے۔جس پر سیاسی جماعتوں کے درمیان روایتی قسم کی الزام تراشیوں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ملکی تاریخ کے دارالحکومت میں اس پہلے بلدیاتی انتخابات میں چھ لاکھ 76 ہزار سے زائد ووٹرز اپن...
عمران خان سے طلاق کے بعد ریحام کی زندگی ایک بار پھر نیے مباحث کے ساتھ موضوع بحث بننے جارہی ہے۔ عمران خان نے طے شدہ طریقہ کار کے بر خلاف اور قبل ازوقت ریحام کو بنی گالہ سے لندن روانہ ہوتے ہی جب بذریعہ ای میل طلاق بھیجی تو یہ ریحام خان کے لئے ایک دھچکا تھا ۔ جس کے بعد تحریک انصاف ک...
پاکستان پیپلز پارٹی میں بھی عجیب پالیسی چلتی ہے اور پتہ نہیں چلتا کہ کس کو کتنی اہمیت ملے گی اور کس کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔ 1993ء سے 1996ء تک پی پی کی حکومت رہی، محترمہ بے نظیر بھٹو وزیر اعظم تھیں۔ اس وقت کے اسپیکر قومی اسمبلی سید یوسف رضا گیلانی اس قدر محترمہ کے خلاف ہوگئے ت...
کراچی میں دسمبرکی پانچ تاریخ کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں شہر کی اہم اسٹیک ہولڈر متحدہ قومی موومنٹ شکایت کررہی ہے کہ اسے انتخابات سے روکا جارہاہے۔مبصرین کہتے ہیں کہ اپنے مخصوص سیاسی پس منظراور لب ولہجے کے باعث جب یہ جماعت مذکوہ بیان دے تو اس کا مطلب یہی لیا جاتاہے کہ اسے جی...