... loading ...

متحدہ قومی موومنٹ کے منظر سے کافی عرصے سے غائب رہنے والے رضا ہارون اچانک دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ رضا ہارون ہوائی اڈے سے سیدھے اپنے گھر روانہ ہوگئے۔ اُنہوں نے ائیرپورٹ پر کسی بھی قسم کی گفتگو سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم سے منحرف رہنما مصطفیٰ کمال نے آج سہ پہر تین بجے ایک پریس کانفرنس کا اعلان کررکھا ہے۔ جس میں مزید ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے مصطفی کمال کی اب تک بے نام جماعت میں شمولیت کے اشارے دیئے گئے ہیں۔
رضا ہارون ایک عرصے تک الطاف حسین سے اپنی خصوصی قربت کی وجہ سے کراچی کی سیاست میں بہت اہم رہے ہیں۔ اُنہوں نے 1987 میں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف ہی 1994 میں مشہور آپریشن کلین اپ کےآغاز پر لندن چلے گئے تھے۔ جہاں اُنہوں نے ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں اہم فرائض انجام دیئے۔ رضا ہارون تیرہ برس بعد 2007 میں واپس کراچی آئے تھے۔ اور 2008 کے عام انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے ٹکٹ پر صوبائی حلقے 115 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ اُنہیں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کا صوبائی وزیر بھی بنا یا گیا۔ رضاہارون 2011 میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی بنائے گئے۔ رضا ہارون ایم کیو ایم میں متعدد ذمہ داریوں کے علاوہ رابطہ کمیٹی میں بھی رہ چکے ہیں۔ رضا ہارون کو پہلی مرتبہ ایم کیو ایم میں تب سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا جب اُنہیں مئی 2013 میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جناح گراؤنڈ میں جنرل ورکرز اجلا س کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی سے فارغ کردیا تھا۔ تب ایم کیو ایم کے قائد نے 23 رکنی نئی رابطہ کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے جن اہم پرانے ارکان کو رابطہ کمیٹی سے فارغ کیا تھا، اُن میں رضا ہارون کے علاوہ سلیم شہزاد اور آصف صدیقی بھی شامل تھے۔ انہیں ایم کیو ایم کے ایک عام کارکن کے طور پرکام کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ جبکہ اُس اجلاس میں انیس احمد ایڈوکیٹ پر تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے اُن سے تمام ذمہ داریاں واپس لے لی گئی تھیں۔ اور اُنہیں گھر بیٹھنے کا کہاتھا۔ جبکہ ایم کیو ایم کے تمام کارکنان کو کہا گیا تھا کہ انیس احمد ایڈوکیٹ سےکسی بھی قسم کا رابطہ نہ رکھا جائے۔ ایم کیو ایم کے مذکورہ اجلاس میں فارغ کیے گئے تقریباً تمام ذمہ داران بعد ازاں ایم کیو ایم کے مرکزی دھارے سے الگ تھلگ اور لاتعلق ہوتے گئے۔ رضا ہارون بھی اُن میں سے ایک تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...