... loading ...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی
تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجا، اسد قیصرودیگر کی پریس کانفرنس
پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کے تحفظ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوس کرنے کااعلان کر دیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی ، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا ، اسد قیصر ، سردار لطیف کھوسہ ، عمر ڈار اور حقوق خلق پارٹی کے عمار جان نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تمام ادارے برباد ہو چکے ہیں ۔ دنیا میں کہیں نہیں سنا کہ کسی پارٹی کا انتخابی نشان لے لیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی اس ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے۔ یہاں آج وفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں پاکستان میں منتخب پارلیمنٹ ہو، طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو ، فیصلے منتخب پارلیمنٹ کرے ۔ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ ہم لڑائی جھگڑے والے لوگ نہیں ہیں۔ محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف ، شہباز شریف ، آصف زرداری، عمران خان بڑے آدمی ہوں گے لیکن سب سے بڑا پاکستان ہے ۔ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ گلی گلی جائیں گے۔ ہم اداروں سے کہتے ہیں کہ سیاست آپ کا کام نہیں ہے۔ سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔ ایسی ہر کوشش کی تحریک تحفظ آئین پاکستان مزاحمت کرے گی ۔ آ پ کون ہوتے ہیں مائنس کرنے والے ۔ ہم جلسے کریں گے، جلوس نکالیں گے ، ہم پر امن رہیں گے اور اگر ہمارا راستہ روکا گیا تو یاد رکھو فوج اور عوام کی لڑائی میں عوام جیت جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وارننگ دے رہے ہیں ہمارا راستہ نہ روکنا۔ ہم خانہ جنگی نہیں کریں گے۔ ہمیں جدو جہد نہ کرنے دی گئی تو پھر ہم کہیں گے کہ جیلیں کھول دیں ، آپ کی جیلیں بھر جائیں گی، آپ کو جیلوں میں جگہ نہیں ملے گی ۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا واحد محور یہ ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم آخری دم تک عمران خان کے ساتھ وفا نبھائیں گے، کیونکہ آج عمران خان کے ساتھ پاکستانی قوم کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پاکستانی قوم کو جھٹلایا جا سکتا ہے، اس ملک میں حرمت کو دھتکارا جا سکتا ہے، یا اس ملک میں آواز کو دبایا جا سکتا ہے، تو وہ بے وقوف ہے۔ ایسا نہیں ہوگا۔ تاریخ گواہ ہے کہ عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور عوام کا یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کی رہائی اور ان کی صحت سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ اہم نہیں۔ ہم پاکستان کے ہر مزدور اور ہر کسان سے کہتے ہیں کہ تمہارا مستقبل، تمہاری حقیقی آزادی، عمران خان کی آزادی سے منسلک ہے۔ ہم نے اکٹھے لڑنا ہے، ہم نے تمہاری آزادی کے لیے لڑنا ہے۔ تمہارے روزگار کے لیے لڑنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہماری سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے، مزید گفتگو بھی ہوگی۔ عمران خان نے محمود خان اچکزئی پر اعتبار اور بھروسا کیا ہے۔ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن بنانے کا فیصلہ عمران خان کا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کا مجھے حکم ہے کہ میں مشاورت اور رہنمائی محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے لوں اور ہم ان کی رہنمائی اور مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔ ہم ایک ایسی جماعت ہیں جو تاریخ کا شعور رکھتی ہے، تاریخ کو سمجھتی ہے اور جانتی ہے کہ آج پاکستان کہاں کھڑا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ آج پاکستان کی معیشت کی کیا حالت ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج کسان رو رہا ہے، مزدور بے روزگار ہے اور بے روزگاری پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ آج ایک بے حس حکومت ہے جو عیاشیاں کر رہی ہے، جہاز خرید رہی ہے، دنیا سے تعریفیں سمیٹ رہی ہے، لیکن مزدور کا چولہا نہیں جل رہا۔ پورے پاکستان میں مزدور اپنی جائز اجرت مانگتا ہے مگر اسے اجرت نہیں ملتی۔ نوجوان کو روزگار نہیں ملتا، مزدور کے بچے کو تعلیم نہیں ملتی اور نہ ہی صحت کی سہولتیں میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی رہنمائی میں یہ جنگ لڑنی ہے اور اس جنگ کو لڑنے کے لیے ہم موجود ہیں۔ ہم کبھی اس میدان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم ڈٹے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کے تحفظ اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جلسے جلوس کرنے کااعلان کیا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے ۔ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، کسان تنظیموں کے پاس جائیں گے، ان کو اپنیساتھ انگیج کریں گے۔ کسانوں کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے ۔ یہ پارٹی عمران خان کی ہے۔اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ بانی کی جگہ لے سکتا ہے تو وہ غلط فہمی میں ہے۔ ہماری جدوجہد پرامن ہوگی۔ جدوجہد کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...