... loading ...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی
ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب
ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ کرنے والے امریکی جہاز پر میزائل حملہ کردیا۔ایرانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق بحیرۂ عمان اور آبنائے ہرمز کے قریب امریکی نیوی کے ڈسٹرائرز کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی تھی۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی جہازوں نے مبینہ طور پر اپنی ریڈار سسٹمز بند کر کے خفیہ انداز میں آبنائے ہرمز کے قریب آنے کی کوشش کی جو خطے کی سیکیورٹی کے لیے خطرناک اقدام سمجھا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ جیسے ہی امریکی جہازوں نے دوبارہ اپنے ریڈار فعال کیے، ایرانی بحریہ نے فوری طور پر انہیں شناخت کر لیا اور ریڈیو کے ذریعے خبردار کیا کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی جہازوں نے ریڈیو پر دی گئی اس وارننگ کو نظر انداز کیا۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر ایرانی بحریہ نے مزید سخت پیغام دیتے ہوئے امریکی جہازوں کے قریب کروز میزائل، راکٹ اور جنگی ڈرونز کے ذریعے “وارننگ شاٹس” فائر کیے تاکہ انہیں علاقے سے دور رہنے پر مجبور کیا جا سکے۔ایرانی حکام نے اس کارروائی کو دفاعی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں کسی بھی اشتعال انگیز یا خطرناک حرکت کے نتائج کی ذمہ داری امریکی اور صہیونی اتحادیوں پر عائد ہوگی۔قبل ازیں ایرانی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے کے بعد امریکی جہاز نے سفر روک دیا اور پسپائی اختیار کرتے ہوئے واپس لوٹ گیا۔
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...
شائستہ عباس کینسر کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس...
سابق وزیراعظم نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے بھی درخواست دے دی بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخو...
امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو جائے تو آبنائے ہرمز کو 2دن میں کھول دینگے،انٹرویو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جاری امن مذاکرات میں تہران کے مطالبات تسلیم کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری م...
برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی،رپورٹ ایشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودوں ک...
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ...
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...