... loading ...
سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں دو افراد نے پولیس کی بھاری نفری کے باوجود شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کے ایک نسخے کی بے حرمتی کرتے ہوئے کئی صفحات کو نذر آتش کر دیا۔ چند ہفتوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے جبکہ 37 سالہ سلوان مومیکا اور 48سالہ سلوان نجم نے سرکاری عمارتوں اور محل سے گھرے مرکزی چوک مینٹورگیٹ میں قرآن پاک کو نذر آتش کیا۔ مومیکا اور نجم کے اس مکروہ عمل کے دورا ن پولیس مظاہرین کو روکنے کے لیے میگا فون کا استعمال کرتی رہی۔ احتجاج کے دوران ایک شخص پولیس کی رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی۔ ہجوم کے درمیان فائر فائٹر تھیم والے ملبوسات پہنے ایک گروپ موجود تھا جس کے ارکان نے پلاسٹک فائر فائٹر ٹوپیاں تھماتے ہوئے نفرت ختم کرو کے نعرے لگائے۔ جن لوگوں کو قرآن کو جلانے کی اجازت دی جاتی ہے انہیں ایک گھنٹے کا وقت دیا جاتا ہے، جس کے بعد پولیس انہیں منتشر کر دیتی ہے اور لوگوں کو مقدس کتاب کی باقیات جمع کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ مومیکا اورنجم نے قرآن مجید کے متعدد صفحات چھاپے تھے جن کا متن عربی کے ساتھ ساتھ سویڈش زبان میں بھی تھا۔ جب یہ جوڑا پولیس کی نگرانی میں علاقے سے چلا گیا تو کئی مسلمان افراد زمین سے قرآن پاک کے مقدس صفحات اٹھاتے رہے۔ رواں سال سوئیڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک نذر آتش کرنے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جس پر مسلم ممالک کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے ان واقعات کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ان واقعات کے باعث سوئیڈن میں سفارتی بحران پیدا ہوا اور کئی ممالک نے سوئیڈش مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرے کیے ہیں۔ رواں ماہ سویڈش حکومت نے آزادی اظہار رائے کے قوانین میں کسی بڑے پیمانے پر تبدیلی سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسے اقدامات پر غور کرے گی جن سے پولیس کو قومی سلامتی کو واضح خطرہ ہونے کی صورت میں عوامی مقامات پر مقدس کتابوں کو جلانے سے روکنے میں مدد ملے گی۔ قرآن پاک کے بے حرمتی کرنے والا مومیکا 2018 میں سوئیڈن آیا تھا اور اپریل 2021 میں اسے تین سال کا رہائشی اجازت نامہ دیا گیا تھا۔ سوئیڈش حکام کو ایسی معلومات موصول ہوئیں جس کے نتیجے میں مائیگریشن ایجنسی نے مومیکا کے رہائشی اجازت نامے پر نظر ثانی کا مقدمہ کھول دیا۔ عراق میں قیام کے دوران ویڈیوز اور تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ مومیکا نے ایک عیسائی ملیشیا گروپ میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ مومیکا نے سوشل میڈیا پر دائیں بازو کی امیگریشن مخالف سوئیڈن ڈیموکریٹس پارٹی کے بارے میں بھی مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے۔ نجم نے 1998 میں عراق سے ہجرت کی اور جون 2005 میں سویڈش شہری ت حاصل کی۔ فی الحال دونوں افراد سے ایک نسلی گروہ کے خلاف اشتعال انگیزی کے شبے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔
آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے ،آئی ایم ایف وفد کو بتایا یہ ہمارا کام نہیں کہ آپ کو ساری تفصیل بتائیں، نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے سے آگاہ کیا خط لکھنے کے بارے میں پرانی عادتیں جلد ٹھیک ہوجائیں گی، لکھنے والے ججز کو انتظار کرنا چاہیے تھا...
لاہو رہائیکورٹ نے ذاتی مچلکے ضبط کرنے کیخلاف درخواست پر صنم جاوید کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ صنم جاوید ایک سماعت پر 9 مئی کے دو م...
اپوزیشن اتحاد کے مسودے ، جنرل الیکشن کے مطالبے کو مزید موثر بنانے پر مشاورت پارلیمان کے اندر ، باہر کی حکمت عملی، عام انتخابات ، الیکشن کمیشن سے متعلق امور زیرغور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر حزب اختلاف کی قیادت جمع ہوگئی۔اسلام آباد میں ہ...
ڈمپر ، ٹینکرز نذر آتش کرنے پر اکسانے کاالزام ،لانڈھی پولیس نے ڈیفنس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا پولیس شہریوں سے پیسہ وصولنے میں مصروف ہے ،سیاسی لوگ گرفتاریوں سے نہیں گھبراتے،آفاق احمد شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے بعد شہریوں کی جانب سے مال بردار ٹرک نذر آتش کرنے پر...
عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ ججز کی تقرری کے معاملے میں وکلا کا ساتھ دیا جائے ،فیصل چوہدری قاضی فائز عیسیٰ نے الیکشن فراڈ کو پورا تحفظ دیا،ججز کو امپورٹ کرکے اعلیٰ عدالتوں میں لایا جارہا ہے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرنے کے لیے...
اڈیالہ جیل کے اندر بھی کنٹرولڈ ماحول میں ٹرائل کیا جارہا ہے ،آرمی چیف کو دوسرا خط اس لئے لکھا کیونکہ ہمارے پاس کوئی راستہ ہی نہیں بچا ہے ،سابق وزیر اعظم وکلا کی فائلیں اسکین کرکے ان کی فائلوں کو کہیں اور بھیجا جاتا ہے ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سیاسی عداوت کا نش...
قبائلی عوام کی رضامندی پر چھوڑا جائے ، قبائلی عوام کو ایف سی آر کا نظام چاہیے یاالگ صوبہ چاہتے ہیں یا صوبے میں انضمام چاہتے ہیں، جرگہ نے قبائل کے انضمام کے حوالے سے ریفرنڈم کا مطالبہ کیا تھا حکومت اور فوج کو وسائل پر قبضے کی اجازت نہیں، آئین کو بوجھ سمجھنے والی مقتدر...
گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کیے گئے بی جی پی کی زیر حکومت ریاستوں میں بڑھتے رجحان پر رپورٹ میں تشویش کا اظہار ایک امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز ...
احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں 26ویں ترمیم کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے جمع ہوئے ، کنٹینر لگا کرراستے بند کردیے گئے ، منیرملک وفاقی دارالحکومت میں وکلا کے احتجاج کے باعث پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی را...
معاشی استحکام کا سفر جاری، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے آئی ایم ایف پروگرام سے مائیکرو اکنامک شعبے میں بہتری آئی ، پاکستانی تاجروں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کا سفر جاری ہے ، پائیدار ترقی ک...
٭سیاسی جہاد کے راستے پر ہے، میدان میں رہیں گے، سڑکوں پر رہیں توتمھارے ایوانوں تک پہنچیں گے، میری پارلیمنٹ صرف عوام ہیں،8 فروری 2024 کوالیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی ٭ہم نے اپنی جدوجہد نہیں چھوڑی ،مدارس کو ختم کرنے کی سازش ہورہی ہے، ٹرمپ دنیا کا سب سے بڑا پاگل ہے، ف...
میں نے پی ڈی ایم سے کہا اگر بانی کو ہٹا کر کسی اور کولانا ہے تو میں ساتھ نہیں ہوں چارماہ کے لیے قومی حکومت بنا دی جائے ، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی تجویز سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب بھی عوامی تحریک شروع ہوگی ،مولانا فضل الرحمان اس ...