... loading ...

اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کے کنڈکٹ پر دنیا بھر میں بہت کتابیں لکھی گئی ہیں۔ قانون کے طالب علموں کے لیے یہ سوال ہمیشہ اہم رہا ہے کہ ججز کو کس طرح کا رویہ معاشرتی زندگی میں رکھنا چاہئے؟ ججز سے کسی نوع کا کوئی بھی تعلق انصاف کے عمل پر سوال اُٹھاتا ہے۔ چنانچہ عام طور پر اعلیٰ اقدار کے حامل ججز معاشرتی زندگی سے خود کو علیحدہ رکھتے ہیں۔ وہ اپنی نجی زندگی کو گم کرلیتے ہیں تاکہ وہ انصاف کی راہ میں حائل نہ ہو سکے۔ مگر پاکستان میں اب یہ سب باتیں خواب وخیال کی باتیں بن کر رہ گئی ہیں۔
کراچی کے مہتہ پیلیس میں مرحوم عبدالحفیظ پیرزادہ کی یاد میں منعقدہ ایک ریفرنس میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی بھی شریک ہوئے۔ جنگ نے 20مارچ کو تقریب کی خبر دیتے ہوئے خاص طورپر یہ بات نمایاں کی کہ ’’معروف کاروباری شخصیت جہانگیر صدیقی نے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور عبدالحفیظ کی یاد میں تقریب منعقد کرنے پر میزبان کو مبارک باد پیش کی۔‘‘سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جہانگیر صدیقی بھی ڈاکٹر عاصم کی طرح منی لانڈرنگ سمیت بہت سی بدعنوانیوں میں گردن گردن ملوث ہیں۔ کیا ڈاکٹر عاصم جہانگیر صدیقی کی طرح چیف جسٹس کا اس طرح استقبال کرسکتے ہیں؟ آخر ایسا کیوں ہے کہ ایک انتہائی بدعنوان ترین شخص کو چیف جسٹس کے قریب جانے کا موقع دیا گیا۔ اور اس خبر کو جہانگیر صدیقی کے سمدھی کے اخبار جنگ میں نمایاں بھی کیا گیا۔
جہانگیر صدیقی نیب سمیت پاکستان کے مختلف قانونی اداروں پر اپنے تعلقات کے بے پناہ استعمال کے باعث پہلے سے ہی اثرا نداز ہو رہے ہیں۔ وہ پاکستان کے مختلف اداروں کو اپنے کاروباری حریفوں کے خلاف انتہائی بے دردی سے استعمال کررہے ہیں ۔ اور جائز ’’قانونی ریلیف‘‘ کے راستوں کو اپنے اثرورسوخ کے باعث بند کررہے ہیں۔ اس ضمن وہ قانون کو بھی موم کی ناک بنا چکے ہیں۔ اور مختلف عدالتی حربوں کا بھی عمومی طور پر استعمال کررہے ہیں۔اس ضمن میں اُنہیں جنگ کا مکمل اثرورسوخ بھی حاصل ہے۔ جہانگیر صدیقی کے ایک ملازم عمران شیخ تعلقات کی اس پوری کھچڑی کو جہانگیر صدیقی کے حق میں پکاتے رہتے ہیں۔ وہ نیب ، اعلیٰ پولیس افسران اور ایف آئی اے کے حکام کے ساتھ دن ہی نہیں’’ رات کے اوقات‘‘بھی بِتاتے ہیں۔ اور ان سب سرگرمیوں کو جہانگیر صدیقی کے خلاف قانون کے استعمال کو روکنے اور اُن کے حریفوں کے خلاف موڑنے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مرکزی حکومت نے بھی میر شکیل الرحمان کی منہ زور صحافتی طاقت کے آگے سجدہ ریز ہو کر اپنا وزن اُن کے سمدھی جہانگیر صدیقی کے حق میں ڈال دیا ہے۔ جہاں وزیر اعظم ہاؤس میں پہلے سے موجود فواداحمد فواد جہانگیر صدیقی کے مفادات کے محافظ بن کر بیٹھے ہیں۔ ان حالات میں قانون کی بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کے لیے واحد امید عدالتیں بچتی ہیں۔ مگر جہانگیر صدیقی کو اُن کی تمام بدعنوانیوں کے باوجود چیف جسٹس کے قریب جانے اُنہیں خوش آمدید کہنے اور پھر اس خبر کو جنگ میں نمایاں طور پر شائع کرنے کے لیے آزاد چھوڑ دیا گیا ہے۔ کیا کوئی اندازا بھی لگا سکتا ہے کہ اس طرح کی خبریں بدعنوانیوں میں مطلوب افراد کو کتنا فائدہ پہنچاتی ہیں؟
نیب نے بدعنوانیوں کے میگا اسکینڈلز کی جو فہرست عدالت عظمیٰ میں جمع کرارکھی ہے، اُس میں جہانگیر صدیقی کا نام دو بڑے اسکینڈلز میں موجود ہے۔ جن میں این آئی ایل سی اور ایزگارڈ نائن کے مقدمات شامل ہیں۔ کیا خود نیب کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے ریکارڈ پر دو مقدمات میں بطور ملزم نامزد جہانگیر صدیقی کو یہ حق ہونا چاہئے تھا کہ وہ عدالت عظمیٰ کے ہی چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو خوش آمدید کہہ سکیں۔یہ سوال بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ اس تقریب کو منعقد کرنے والوں نے آخر یہ بندوبست کیوں کیا کہ وہ ایک ملزم سے چیف جسٹس کا استقبال کرائیں؟ کیا یہ جہانگیر صدیقی کا کھیل تھا؟ یاپھر یہ چیف جسٹس کے ساتھ ایک کھیل تھا؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...