... loading ...

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رابطہ کمیٹی کے سابق رکن انیس ایڈووکیٹ بھی مصطفیٰ کمال کی بے نامی جماعت کا حصہ بن گئے۔ خیابان سحر میں مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پربے نامی جماعت کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انیس ایڈووکیٹ نے مصطفیٰ کمال کی جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر انیس ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال نے خوف کی فضا کو توڑا اور جس طرح ان لوگوں نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کوجھنجوڑایہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے جو کچھ کہا، میرے لیے نیا نہیں تھا، میں تو ضمیر نامی چیز کو ایک طرف رکھ کے بیٹھا تھا، لیکن ذہنی طور پر میں 3 سال پہلے ہی مصفطیٰ کمال کے قافلے میں شامل ہوچکا تھا۔انیس ایڈوکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا کہ ایک وقت آئے گا، جب لوگوں کی زبانوں پر لگے ہوئے تالے ٹوٹیں گے، وہ اپنی بات کھل کر کریں گے اور وقت کے فرعونوں کو للکاریں گے۔
انیس ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ میں الطاف حسین کو بددعا نہیں دیتا بلکہ میری دعا ہے کہ وہ طویل عمر پائیں اور اپنی آنکھوں سے اپنے پاؤں تلے سے زمین کھسکتی ہوئی دیکھیں ۔انیس ایڈووکیٹ نے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کی خاطر ہم نے سب کچھ داؤ پر لگادیا۔الطاف حسین کی خاطر ہم فوج سے بھی لڑ گئے، یہ بھی نہیں دیکھا کہ اپنے ہی ملک کی فوج سے لڑ رہے ہیں، صرف اس آس پر یہ شخص ہمیں کہیں نہ کہیں پہنچائے گا۔
انیس ایڈووکیٹ نے الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی اپنا علاج کرائیے اور مہاجر قوم کو اُس کے حال پر چھوڑ دیجیئے۔ان کا کہنا تھا”اس وقت آپ اس حالت میں نہیں کہ مہاجر قوم کی قیادت کرسکیں، آپ نے اس قوم کو اُس مقام پر لاکھڑا کیا ہے جہاں آگے کھائی اور پیچھا گڑھا ہے۔”
انھوں نے الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اب یہ دربار آپ کے مزید کام نہیں آئے گا، اپنے درباریوں سے جان چھڑا کر اپنے وطن آئیے۔
پریس کانفرنس کے آخر میں انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں اپنے حصے کے گناہوں کی سزا پانے کو تیار ہوں، ساتھ ہی انھوں نے الطاف حسین کو نصیحت کی جو آپ نے ہمارے ساتھ کیا، ہم اسے درگزر کرتے ہیں لیکن جو کچھ آپ نے عوام اور قوم کے ساتھ کیا، اُس کی معافی مانگیں کیونکہ بے شک اللہ معاف کرنے والا ہے۔
انیس ایڈووکیٹ 1998 میں پاکستان سے باہر چلے گئے تھے۔ تاہم ایم کیوایم کے لیے مشرف دور میں حالات کی بہتری کے فوراً بعد وہ پاکستان واپس تشریف لے آئے۔ وہ 2002 سے 2013 تک رابطہ کمیٹی کے رکن رہے۔
ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر اور سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے روان ماہ 3 مارچ کو اچانک پارٹی سے الگ ہو کر نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔جب سے اب تک اُن کی جماعت میں رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد، افتخار عالم، وسیم آفتاب اور رضاہارون شامل ہو چکے ہیں۔ جن میں آج تازہ ترین اضافہ انیس ایڈوکیٹ کی صورت میں ہوا ہے۔
مصطفیٰ کمال کی بے نامی جماعت کی جانب سے اپریل کے آغاز میں کراچی کے باغ جناح میں جلسے کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے۔جس میں پارٹی کے نام اور پرچم کے اعلان کے علاوہ مختلف سطحوں پر پارٹی کے عہدیداروں کے نام اور تنظیمی ڈھانچہ سامنے لانے کا اعلان بھی کیا گیاہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...