... loading ...
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس میں زخمی ہوئے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مستونگ میں ہوئے دھماکے میں جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ہیں۔ اسس...
ہنگو کی ایک مسجد میں جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکا ہوا، جس میں 5 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک 5افراد کی لاشیں اور 12زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا تھانہ دوآبہ کے اندر مسجد میں ہوا، جس میں ...
جدہ سے سیالکوٹ آنیوالی قومی ایئر لائن میں دوران پرواز شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جدہ سے سیالکوٹ آنے والی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 786 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دوران پرواز جہاز کے واش روم سے دھواں نکلنا...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کا آڈیو لیک کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے ساتھ یکجا کر دیا۔ بشری بی بی کی آڈیو لیکس طلبی نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں ہوئی۔ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اسلام آبا...
کندھ کوٹ میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 4 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کندھ کوٹ شہر میں کچے کے علاقے میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے دھماکا ہوگیا، دھماکے سے بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے...
سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت 10 وارداتوں میں ملوث کالعدم داعش کے 4 سہولتکاربڈھ بیڑسے گرفتارکرلیے گئے ہیں، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار چاروں سہولت کاروں کو سیفن چوک بڈھ بیڑ سے گرفتار کیا گیا جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر آئندہ سماعت اوپن کورٹ میں ہوگی۔ پراسیکیوشن کی درخواست پر اِن کیمرہ سماعت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جار...
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید احمد کو فوری طور پر بازیاب کرا کے رہا کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے پولیس کو آخری مہلت دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو سخت کارروائی ہوگی ۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی باز...
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں انتظامی سطح پر کسی خاص گروپ کی مخالفت یا حمایت نہیں کی جائے گی، یقین دلاتا ہوں کہ انتخابات صاف، شفاف او رآزادانہ ہوں گے، کسی کو بھی اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے نہیں دیں گے، ہم بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے سود ...
آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی۔ اسپیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں چیئرمین پ...
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکلاء کو اٹک سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں منتقل ہونے سے منع کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کی سماعت کے دوران بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں اوراڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا، اپنے وکلا سے کہوں گا میری منتقلی کی درخواست و...
رانی پور حویلی میں کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں ملزمہ حنا شاہ نے پولیس کو گرفتاری پیش کر دی۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمہ حنا شاہ کو ویمن پولیس اسٹیشن خیر پور منتقل کر دیا گیا ہے اور اسے آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ پولیس نے حنا شاہ کے والد فیاض ...
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا اسٹیٹس تبدیل ہوچکا ہے، انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے، قانون کے مطابق اسلام آباد کے انڈر ٹرائل قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں رکھا جاتا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے ا...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ان کیمرا سماعت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کیس کا ریکارڈ دیکھ لوں پھر طے کریں گے کہ اس کو کس طرح لے کر چلنا ہے، ریکارڈ دیکھ کر آرڈر پاس کروں گا کرنا کیا ہے۔ سائفر...
ایف آئی اے نے بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق بشری بی بی کے سابق شوہر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جا رہے تھے کہ ایف آئی اے نے خاور مانیکا کو روک لیا اور اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے کہ خاور مانیکا کے خلاف اینٹی ...
سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس میں نامزد ملزم حماد صدیقی ، تقی حیدر شاہ، خرم نثار کے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری سمیت 3 کیسز کے مفرور ملزمان کی وطن واپسی کے معاملے کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں وفاقی سیکریٹر...
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تصدیق کی ہے کہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے لاپتا صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان بحفاظت بازیاب ہو گئے ہیں اور اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔ سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) حسن اقبال اور عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے بھی اس پیش...
پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بیان کی وضاحت مانگ لی۔ ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف یا ان کی پارٹی کے بغیر کروایا گیا الیکشن غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے انتخابات کو عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے، ہم مط...
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بغیر بھی شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں، جیل کاٹنے والے پی ٹی آئی ارکان توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے، پی ٹی آئی میں شامل ہزاروں افراد جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، وہ ...
پیٹرولیم مصنوعات ،بجلی بلوں میں ہوشربا اضافہ اوربڑھتی ہوئی کمر توڑ مہنگائی کیخلاف اتوارکو جماعت اسلامی سندھ کے تحت سندھ بھر میں احتجاج کیا گیا۔ حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ،شکارپور،ٹھٹھہ،بدین،دادو،جوہی ،میرپورخاص،شہدادکوٹ،میہڑ،قمبرعلی خان،کندھکوٹ اورکشمور سمیت سندھ بھرمیں شام 5بجے ہر شہ...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ وہ لندن ذاتی کام کے سلسلے میں آئے تھے، نگراں وزیراعظم سے ہوٹل میں قیام کے دوران ملاقات نہیں ہوئی۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ نیب کا قانون پاکستان کیلئے تباہی کا باعث ہے، نیب اور پاکستان ایک ساتھ...
احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب ترمیمی آرڈیننس کی زد میں آئے 80 ریفرنسز کی دوبارہ منتقلی کا معاملہ، نیب کی جانب سے دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع کرا دیا گیا۔ ہفتہ کو نیب کی ہفتہ وار تعطیل کے باعث مزید ریفرنسز کا ریکارڈ جمع نہ ہوسکا، باقی بچے...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں وفاق ، الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا...
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نواز شریف جیل کی دیواریں توڑ کر نہیں، حکومت کی اجازت سے باہر گئے تھے، جب واپس آئیں گے تو آئین اور قانون کے مطابق سب ہوگا، نواز شریف حفاظتی ضمانت لے کر آئیں یا عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، جواب میں نہیں دے سکتا، چیئرمین...