... loading ...

سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف گزشتہ دنوں علاج کے بہانے پاکستان سے چلے گیے۔ مسلم لیگ نون نے اس معاملے میں جو موقف اختیار کیا اور جو اقدامات اُٹھائے اُس پر انہیں ملک بھر میں آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔ یہ مسئلہ پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان ایک مسلسل تنازع کا باعث بنا رہا۔ جس نے اجلاس کو ایک سیاسی اکھاڑے کی شکل دے دی۔
وزیر اعظم نواز شریف کی ایوان میں موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنماؤں نے انہیں یاد دلایا کہ کس طرح انہوں نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر سابق صدر اور اپنے دشمن کو جانے دیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جون، 2013 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت آرٹیکل چھ کے تحت مشرف پر مقدمہ چلائے گی۔اس پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے’جنرل کو عدالت تک نہ لے جانے کی مجرمانہ غفلت دکھانے ‘ پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔چوہدری نثار نے یہ عجیب وغریب موقف اختیا رکیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کے پاس سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا تھا۔
اس سے قبل وزیر خزانہ نے آج تقریباً دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلا س میں اپوزیشن کو پی آئی اے آپریشنز بہتر بنانے کے حکومتی منصوبے پر بریفنگ دی۔
پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے مشرف کے بیرون ملک جانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا آج کا اجلاس خالصتاً قانون سازی کیلئے بلایا گیا تھا لیکن کیا حکومت ایوان کو بتائے گی کہ آرٹیکل چھ کے ملزم کو کس طرح ملک سےباہر جانے کی اجازت دی گئی؟اس پر اسپیکر نے متعدد مرتبہ شاہ محمود قریشی سے خود کو سیشن کے ایجنڈے تک محدود رکھنے کی درخواستیں کیں ، لیکن پی ٹی آئی لیڈر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔خورشید شاہ نے اس موضوع کو وہیں سے شروع کیا جہاں پہلے شاہ محمود قریشی نے چھوڑا تھا۔انہوں نے ن-لیگ کے زخموں پر نمک پاشی کی کوشش کرتے ہوئے یاد دلایا کہ کس طرح سابق آمر نے حکمران پارٹی کو اقتدار سے باہر کیا بلکہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ سے خراب رویہ رکھا۔
ابھی خورشید شاہ نے حکومت پر تنقید شروع ہی کی تھی کہ اذان ہو گئی۔ عموماً اس صورتحال میں مقرر کو تقریر مکمل کرنے کا وقت دیا جاتا ہے،لیکن اسپیکر نے فوراً بیس منٹ کیلئے وقفہ نماز کا اعلان کر دیا۔وزیر اعظم وقفے کے دوران ایوان سے باہر گئے اور پھر خورشید شاہ کی بقیہ سخت تنقید کے دوران نظر نہیں آئے۔ خورشید شاہ نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم نے 24 جون، 2013 کو اپنے خطاب میں بغاوت کا مقدمہ چلانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔انہوں نے اُس وقت مختلف وفاقی وزرا کے جنرل مشرف کے خلاف بیانات کا بھی حوالہ دیا۔اپوزیشن لیڈ ر نے کہا آپ ٹھیک کہتے ہیں کہ پی پی پی کے سابق دور میں جنرل صاحب کئی مرتبہ ملک سے آئے اور گئے اور ہم نے کبھی ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی نہیں کی، لیکن آپ نے تو ایسا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ہم جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے عزم کو کیا ہوا۔
چوہدری نثار نے جواب میں کہا کہ کس نے پی پی پی کو جنرل کے خلاف مقدمے میں فریق بننے سے روکا تھا؟انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اگلےسیشن میں مشرف کی روانگی کے معاملے پر تفصیل سے ردعمل دیں گے۔یہ واضح ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے بعد وفاقی حکومت انہیں نہیں روک سکتی تھی۔اس پر پی پی پی کے سینئر سیاست دان اعتزاز احسن نے کہا سپریم کورٹ نے بال حکومت کے کورٹ میں پھینک دی تھی اور مشرف کو جانے کی اجازت دینا یا روکنا حکومت پر منحصر تھا۔اس طرح چودھری نثار کے عذر تراشی کو بھی پارلیمنٹ میں چلنے نہیں دیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...