... loading ...

شہباز تاثیر بازیاب کرائے گیے یا رہا؟ وجود ڈاٹ کام نے اپنی ابتدائی خبرمیں ہی یہ واضح کردیا تھا کہ اُن کی رہائی کو بازیابی باور کرائی جارہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے جس طرح شہباز تاثیر کی رہائی کو ایک کامیاب آپریشن قرار دینے کی کوششیں کی گئیں ، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کس قدر مبالغہ آمیز طریقے سے بروئے کار آتے ہیں؟
انتہائی معتبر ذرائع اب تصدیق کرتے ہیں کہ شہباز تاثیر کسی بھی طرح سے بازیاب نہیں کرائے گیے اور وہ مختلف ہاتھوں سے ہوتے ہوئے کسی طرح جب افغان طالبان کے پاس پہنچے ہیں تو اُنہیں افغان طالبان نے کچلاک پہنچایا ہے۔شہبازتاثیر اغواکاروں کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد ایک طویل عرصے تک لاہور میں ہی چھپائے گیے تھے، پھر اُنہیں شمالی وزیرستان پہنچایا گیا ۔ آپریشن ضرب عضب کےشروع ہونے کے بعد اُنہیں افغانستان منتقل کردیا گیا۔ جہاں پر اغواکاروں کو ملا داد اللہ کی طرف سے پناہ میسر آئی۔ ملاداد اللہ طالبان سے الگ ہونے والا ایک ایسے گروہ کے سرپرست تھے ، جو پاکستانی طالبان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے عسکریت پسندوں کے ساتھ ساتھ داعش کی بھی حمایت رکھتے تھے۔ ملاداد اللہ نے افغان طالبان سے علیحدگی کے بعد زابل کو اپنی پناہ گاہ بنایا تھا۔ طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور نے اُنہیں کوئی رعایت دینے کے بجائے مزید تنہائی میں دھکیل دیا تھا۔ جس کے بعد ملا داد اللہ ہر قسم کی مدد حاصل کرنے کے لیے تمام ہی قسم کے جنگجوؤں کو زابل میں اکٹھا کر رہے تھے۔ شہباز تاثیر کے اغواکاروں کے لیے بھی یہی ایک مقام محفوظ تھا ۔ مگر افغان طالبان نے چند ماہ قبل جب زابل میں ملا داد اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تو شہباز تاثیر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیے۔ اور کسی طرح مقامی افغان طالبان کمانڈر کے پاس پہنچ گیے۔ جنہوں نے شہباز تاثیر کو بلوچستان میں کچلاک کے ایک ہوٹل پہنچایا ۔ جہاں شہباز تاثیر نے اپنی والدہ سے فون پر بات کی ۔ مگر اس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اِسے انٹلیجنس کی بنیا دپر ایک کامیاب کارروائی کے نتیجے میں بازیابی کا واقعہ قرار دینا شروع کردیا ۔
اس ضمن میں آئی جی بلوچستان نے شہباز تاثیر کی بازیابی کے لیے آپریشن کی خبر دی تھی۔ یہاں تک کہ آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر ہینڈل نے بھی شہباز تاثیر کی بازیابی کو انٹلیجنس کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائی باور کرایا تھا۔مگر وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی رہائی کے معاملے پر غلط معلومات دینے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی این سی ایم سی شامل ہیں جب کہ کمیٹی 2 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ترجمان کے مطابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ آئی جی بلوچستان نے شہباز تاثیر کی بازیابی سے متعلق آپریشن کی خبر کیوں دی؟جبکہ شہباز تاثیر کی بازیابی سے متعلق اصل واقعات خبرکے برعکس تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...