... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے ملتان میں جلسے کے لئے لگے بینرز پر سیاہی پھینک دی گئی۔ ملتان میں جلسے کے لیے پنڈال قاسم باغ اسٹیڈیم میں سجایا گیا، عمران خان کے جلسے سے قبل شرپسندوں نے غیر اخلاقی کارروائی کرتے ہوئے عمران خان کے بینرز پر سیاہی پھینک دی، پی ٹی آئی کارکنوں نے نامعلوم ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
سندھ حکومت نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ حکومت کی جانب سے گریڈ 21 کے کامران فضل کو آئی جی سندھ کے عارضی عہدے کا چارج سونپ ...
کراچی میں ہونے والے حالیہ دھماکوں سے متعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے تجزیاتی رپورٹ تیار کرلی۔ کراچی میں ہونے والے حالیہ دھماکوں سے متعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تجزیاتی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکے سمیت تینوں بم دھماک...
سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے نیب گرفتاری سے بچنے کے لئے ٹرانزٹ حفاظتی ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 10روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ عبدالحفیظ شیخ کے بھائی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ...
کراچی کے علاقے کھارادر میں بولٹن مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی رپورٹ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تیار کرلی گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات بولٹن مارکیٹ کے قریب ہوا دھماکا آئی ای ڈی بلاسٹ تھا، جس میں چار سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، جو موٹر سائیکل م...
کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے سے کئی موٹر سائیکلوں اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے بعد دھماکے میں 11 لوگ زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں خاتون اور ب...
کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا جبکہ حیدرآباد، لاڑکانہ اور نوابشاہ سمیت کئی شہروں میں بھی بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری رہا۔ ملتان اور حافظ آباد سمیت پنج...
اسپیشل سینٹرل کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی درخواست کے باوجود ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، 14مئی کو فرد جرم عائد کی جائیگی، ملزمان کو آئندہ سماعت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی...
ایف آئی اے سائبر کرائم نے کراچی سمیت مختلف شہروں سے خواتین کو ہراساں کرنے اور چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے بتایا کہ سائبر کرائم نے کراچی، حیدرآباد، سکھر اور گھوٹکی میں کارروائیاں کیں جن میں خواتین کو ہراس...
قومی احتساب بیورو( نیب )نے فرح خان کے خلاف تحقیقات میں مختلف محکموں سے فرح کی جائیداد اور بینکوں سے اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مانگ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق خاتون اول کی سہیلی فرح خان اور اس کے شوہر کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کے معاملے میں نیب نے مختلف محکموں کو فرح...
الیکشن کمیشن نے پنجاب کے منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کے لیے تحریک انصاف کی استدعا مسترد کر دی۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ منح...
مسجد وزیر خان میں رقص کرنے کے مقدمے میں اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید الزامات سے بری ہوگئے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمود مشتاق نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کو مسجد میں رقص کر کے تقدس پامال کرنے کے الزامات سے بری کیا۔ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے بریت کی درخواستیں دائر کی...
عیدالفطر کے بعد مرغی، پیاز اور لیموں کی قیمتوں میں بلند ترین اضافے نے صارفین کیلئے مزید مشکلات پیدا کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی نگرانی نہ ہونے کہ وجہ سے مرغی کے گوشت کی قیمت 620 سے 670 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جو رمضان کے آخری ہفتے میں 600 سے 64...
سرکاری گندم کوٹہ بند ہونے، اوپن مارکیٹ میں مہنگی گندم اور کم دستیابی کی وجہ سے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فلور ملز نے قیمتوں میں ممکنہ کمی کے سبب گندم کی خریداری اور آٹے کی پسائی کم کردی ہے اور رسد اور طلب میں فرق بڑھنے کی صورت میں آٹا بحران پیدا ہونے کا...
رکن قومی اسمبلی، ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے بھی خلع کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے عامرلیاقت حسین کو سات جون کیلئے نوٹسز جاری کر دیے۔ ٹوئٹر پر متعدد صحافیوں اور صارفین نے سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے صوبہ پنجاب کے شہر بہاول پور کی عدا...
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان نے عمران خان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے ٹی وی پر آ کر مناظرے کا چیلنج کردیا۔ عمران خان کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے عبدالعلیم خان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران خان کا انٹرویو دیکھا، میں آپ اور جہانگیرترین آمنے سامنے بیٹھ جاتے ہیں،...
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے پرانے ساتھیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کا مقصد اقتدار میں آ کر فائدہ اٹھانا تھا، علیم خان راوی پر 3 سو ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، وہاں سے ہمارے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں، جہانگ...
وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر فحش اور غیراخلاقی ویڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتار کریں گے۔ اپنے بیان می...
پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف متنازع بیانات کے معاملے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے عمران خان کی تقریر کا فراہم کردہ اسکرپٹ الیکشن کمیشن کو موصول بھی ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقریر...
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے فرح گوگی کو ملک میں واپس لانے کا اعلان کر دیا۔ حکومت نے سابق خاتون اول کی دوست فرح خان عرف فرح گوگی کو دبئی سے واپس لانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تصدیق کر دی۔ اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی بس تم نے اب گھبرانا نہیں۔ ہم فرح ...
وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ کے 4 ملازمین کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جن ملازمین کی تفصیلات حاصل کرنے کا فیص...
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ شیخ راشد شفیق نجی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ ایم این اے شیخ راشد شفیق کو ایف آئی اے کے سیل شفٹ کر دیا گیا ہے۔اس سے پہلے مسجد نبوی میں پیش ...
جامعہ کراچی خودکش حملے کی تحقیقات اور انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، نئی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق خاتون حملہ آور ایک دن پہلے بھی دھماکے کی نیت سے آئی تھی مگر وین میں انسٹی ٹیوٹ کے چینی ڈائریکٹر موجود نہ تھے، اس لیے حملہ ایک دن آگے بڑھا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاسٹ من...
سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل)، جامعہ کراچی نے جامعہ کراچی میں خودکش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کی شناخت کا تجزیاتی کام مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد لاشوں کی شناخت ممکن ہوگئی ہے۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی...