... loading ...

سابق وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے متحدہ قومی موومنٹ سے اٹھائیس سالہ وابستگی ختم کرتے ہوئے ایک نوزائیدہ، بے نام اور بے سربراہ جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ جس میں مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے بعد وہ تیسرے رہنما ہیں ۔ تاہم تاحال اس جماعت کے خدوخال ، نام اور مستقبل کا کوئی بھی پروگرام واضح نہیں ہے ۔ کراچی میں مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران میں ڈاکٹر صغیر احمد کی نئی جماعت میں شمولیت کے اعلان کے ساتھ اب یہ سوال نہایت اہمت اختیار کر گیا ہے کہ ایم کیو ایم کی صفوں میں سے اب کون کون افراد اُسے خیر باد کہنے والے ہیں؟ باخبر ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے زیادہ بڑے اور چونکا دینے والے ناموں کا اعلان دوسرے مرحلے پر کیا جائے گا۔ اگلے کچھ دنوں تک ایم کیو ایم کے دوسرے درجے کے رہنما سے رونق میلہ آگے بڑھایا جاتا رہے گا۔ اس ضمن میں کچھ اہم نام زیر گردش ہیں جو آئندہ چند دنوں میں ڈاکٹر صغیر احمد کی طرح مصطفیٰ کمال کے جلو میں بیٹھ کر اپنی اپنی رام کہانی سناتے نظر آئیں گے ۔ خود ایم کیو ایم کے حلقوں میں ایسے کئی ناموں کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں جن کے متعلق یہ واضح نہیں ہیں کہ وہ آئندہ کیا لائحہ عمل اختیار کریں گے ؟ اس ضمن میں واضح طور پر دو درجہ بندیاں کی جارہی ہیں جو اس وقت موجودہ ایم کیو ایم میں پائی جاتی ہیں۔ ایک وہ طبقہ ہے جو ایم کیو ایم کے اندر جاری سرگرمیوں سے واقعتاً دلبرداشتہ ہے اور وہ کراچی کے مفادات اور اردواسپیکنگ کمیونٹی کے لیے ایک سنجیدہ اور حقیقی پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس کررہے ہیں۔ مگر وہ اس کے لیے مصطفیٰ کمال کی صورت میں ہونے والے نیے بندوبست کو بھی مناسب نہیں سمجھتے ۔ اُن کا خیال ہے کہ اس طرح ایم کیو ایم میں پیدا کی جانے والی دراڑ دراصل کوئی مثبت اور “آزاد” سیاسی سرگرمیوں کا باعث نہیں بنتی۔ اور یہ ماضی کے تجربات کے باعث ہمیشہ کسی کی “مرہون ِ منت” قوت بن کر رہتی ہے ۔ ایم کیو ایم میں پایا جانے والا یہ طبقہ اگر چہ نہایت قلیل ہے مگر اثرات کے اعتبار سے نہایت اہم ہے ۔ تاہم اس طبقے کے پا س موجودہ ایم کیو ایم میں الطاف حسین کی قیادت میں جما جڑا رہنا بھی دشوار بن گیا ہے ۔ مگر یہ واضح نہیں کہ یہ کیا لائحہ عمل اختیار کرے گا؟ ایک دوسرا طبقہ ایم کیو ایم میں وہ ہے جو انتہائی پریشان حالت میں ہے ۔ اُنہیں مختلف نوعیت کے مقدمات کا سامنا ہے ۔ اُن میں سے کچھ جرائم کی وارداتوں میں ملوت ہیں، اور کچھ بدعنوانی کے دلدل میں دھنسے ہیں۔ چائنا کٹنگ ، سٹی گورنمنٹ، وزارتوں اور پلاٹوں کے مزے لوٹنے والے اس طبقے کے لیے اس وقت اصل مسئلہ یہ ہے کہ وہ کسی طرح بھی اپنے آپ کو احتساب سے بچائیں۔ اور قانونی اداروں کی سرپرستی حاصل کریں ۔ یہ طبقہ اگرچہ موجودہ ایم کیو ایم کے اندر رہ کرہی اپنے دھندوں میں زیادہ راحت محسوس کرتے ہیں۔ مگر احتساب کی لٹکتی تلوار میں اُن کی بقا موجودہ ایم کیو ایم میں نہیں۔ یہ لوگ ایم کیو ایم چھوڑنے کے لیے تو تیار ہیں مگر وہ اس فیصلے کے عوض ہرقسم کے احتساب سے محفوظ رہنے کی سوفیصد ضمانتیں چاہتے ہیں۔ یہ دراصل مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی کے ذریعے ایک نیا این آر او چاہتے ہیں۔ اس طبقے میں ایم کیو ایم کے اکثر قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے علاوہ پرانی کراچی تنظیمی کمیٹی کے اکثر سرکردہ لوگ بھی اس درجہ بندی میں آتے ہیں۔
وجود ڈاٹ کام کو انتہائی قابل اعتبار ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ اس پورے کھیل میں سب سے زیادہ اہمیت گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو حاصل ہے ۔ جو اس پورے عمل کی باریکیوں کو سمجھتے ہیں اور ایم کیو ایم کو سب سے زیادہ جانتے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق قیاس آرائیوں کے اس ماحول میں ایم کیو ایم کے اہم اور قابل ذکر افراد جو کسی بھی طرح کا دونوں جانب اثر پیدا کرسکتے ہیں یا ڈال سکتے ہیں، وہ تمام کے تمام دراصل گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے رابطوں میں ہیں۔ اور وہی اس پورے عمل میں ایک فیصلہ کن پوزیشن رکھتے ہیں۔
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...
مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...