... loading ...
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ اپنے بیانات کے حوالے سے جتنے حیرت انگیز اور ناقابل تصور بن چکے ہیں ،ان کے اب تک کے بیانات سے ظاہر ہونے والی ان کی خارجہ پالیسی بھی اسی طرح حیرت انگیز اور ناقابل سمجھ ہے،دنیا میں ہر جگہ نہ صرف اس پر حیرت کا اظہار کیاجارہاہے،اور عام طورپر اس خیال کااظہار کیاجارہاہے کہ ان کی خواہشات پر مبنی...
ویسے تو یہ معمول کا حصہ ہے مگر جب سے پاناما لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کا نام آیا ہے، بالخصوص سپریم کورٹ میں سماعت کا آغازہوا ہے،تو عدالت سے باہر سڑکوں پر اور ٹی وی چینلز پر اپنی اپنی عدالتیں سج گئیں ہیں اور ان عدالتوں سے ایسے ایسے ’’فیصلے ‘‘منظر عام پر آرہے ہیں کہ ملک...
رات کے نو بج رہے تھے ہمیں پی ٹی وی سے خبر نامے کا انتظار تھا لیکن خبریں شروع نہیں ہوئیں، ہم نے علی سے کہا نو بج گئے خبرنامہ شروع نہیں ہو رہا پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے، علی بولا نو ہماری گھڑی میں بجے ہیں وہاں پاکستان میں رات کے گیارہ بج رہے ہیں ہمیں احساس ہوا کہ سعودی عرب میں ہم پاکست...
قومی قیادت اور مقتدر حلقوں پر اب واضح ہو چکا ہے کہ بلوچستان کے بغیر پاکستان ادھورا ہے ۔ ملک کے رقبے اور معدنیات کے لحاظ سے یہ بڑا صوبہ عشروں سے نظر انداز تھا۔ اب جوں جوں وقت گزر رہا ہے ،صوبے کی اہمیت اور قدر میں اضافہ ہوا ہے ۔ وجہ ظاہر ہے کہ اس صوبے کا سینکڑوں کلو میٹر طویل ساحل،...
ڈش انٹینا اور اس کا متعلقہ سامان لائے کئی دن گزر چکے تھے۔ ہم چاروں روز سوچتے تھے کہ آج ضرور ڈش انٹینا لگالیں گے لیکن کالج سے آنے کے بعد کھانا پکانے اور کھانے کے بعد اتنا وقت ہی نہیں بچتا تھا کہ چھت پر جائیں اور ڈش انٹٰینا کی تنصیب کا کام مکمل کریں۔ پھر طے پایا کہ یہ کام جمعے کو...
ہم ڈش انٹینا کا سامان اٹھائے بطحہ کے مرکزی چوک پہنچے تو ایک عجیب منظر ہماری آنکھوں کے سامنے تھا۔ وہاں کچھ ٹیکسیاں اور کاریں کھڑی تھیں جن کے ڈرائیور کاروں کے باہر کھڑے مسافروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے آوازیں لگا رہے تھے۔ خمسہ ریال، خمسہ ریال۔ منظر عجیب اس لیے تھا کہ آوازی...
برطانوی حکومت ان دنوں معیشت کی ترقی کی رفتار میں سست روی اور بیروزگاری میں اضافے کے مسائل کے علاوہ یورپی یونین سے علیحدگی کاعمل مکمل کرنے کے حوالے سے شدید دبائوا ور تذبذب کاشکار ہے۔ ایک طرف خود حکمران پارٹی کے بعض اہم رہنما اور کابینہ میں شامل بعض وزرا یورپی یونین سے مکمل علیحدگی...
گزشتہ دنوں وفاقی حکومت کے ادارے نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نکٹا) کی طرف سے سال 2002 کے بعد سے لے کر اب تک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام آنے اور زخمی ہونے والے پاکستانی سویلین افراد اور فوجیوں کی تعداد کے اعداد و شمار جاری کیے گئے۔ وزارتِ داخلہ کے تحت کام کرنے والے ادارے نکٹا ...
ولا میں دوسرا مہینہ گزر رہا تھا، ہم نے اپنے کمرے کے لیے ٹی وی خرید لیا تھا لیکن اس پر صرف سعودی عرب کے دو لوکل چینل آتے تھے۔ ولا کی چھت پر کئی ڈش انٹینا لگے ہوئے تھے لیکن وہ بھارتیوں یا سری لنکنز نے لگائے ہوئے تھے اس لیے کسی پر پاکستانی ٹی وی چینلز نہیں آتے تھے۔ اس وقت سعودی عرب ...
پاکستان کے نئے چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے اپنے عہدے کاحلف اٹھانے سے قبل ہی ایک بیان میں یہ واضح کردیاتھا کہ وہ مفاد ،دبائو اور خوف کاشکار ہوئے بغیر اپنے فرائض انجام دیں گے اوربے لاگ انصاف فراہم کرکے یہ ثابت کریں گے کہ شفافیت کسے کہتے ہیں؟اور شفافیت کیاہوتی ہے۔اپنے اس قول کا بھرم ...
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کے دوران جو ٹوئیٹ کیں ان میں اپنے اس ارادے کا اظہار کیا کہ امریکا کو اس وقت تک اپنے ایٹمی اسلحے میں اضافہ کرتے رہنا چاہیے جب تک دنیاایٹمی اسلحے کی حقیقت کو سمجھ نہ لے۔اپنے 140 الفاظ پر مشتمل اپنے ٹوئیٹ میں انھوںنے خیال ظاہرکیاکہ ایٹم...
ولا میں رہتے ہوئے ایک ہفتہ ہو گیا تھا، اس دوران اصغر کسی دوسری سائٹ پر چلا گیا تھا، ہمارے ساتھ علی منیب اور واجد رہ رہے تھے۔ ہمیں رہنے کے لیے ولا میں جو کمرہ ملا ہوا تھا وہ دو چھوٹے کمروں کا ایک پورشن تھا، ہم لوگوں نے اپنے کھانے پکانے کا انتظام بھی کرلیا تھا، منیب اچھا کک تھا اور...
ٹرمپ کی غیر متوقع کامیابی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ اسلامی جماعتیں انقلابی جمہوری عمل کی نوعیت اور سرمایہ دارانہ نظام میں اس کی حیثیت اور فعلیت پر از سرنو غورکریں۔ اس مضمون میں چند سوالات اٹھا کر میں ان امور کی نشاندہی کروں گا جن پر ہمیں غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ابتداً انقلاب سرمای...
2016 کی باقیات میں دیگر بہت سی چیزوں کے علاوہ جعلی یاجھوٹی خبروں کا بھی ایک سلسلہ شروع ہوا جو نہ جانے کب تک جاری رہے گا۔یہ جعلی خبریں بالکل صحیح اور منطقی اعتبارسے بالکل درست معلوم اور محسوس ہوتی ہیں، اور دلچسپ اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان خبروں میں کسی بھی خبر کی بنیادی خوبیوں...
16 دسمبر 1971کے’’سانحہ‘‘ مشرقی پاکستان کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے باقی ماندہ پاکستان کا اقتدار صدر اور سول چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے سنبھالا تھا۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل یحییٰ خان کو سبکدوش کیا تھا۔ اپنی قابلیت اور عوامی مقبولیت کے زعم م...
ہم کھانے کے لیے بیٹھ چکے تھے، صورتحال یہ تھی کہ سب کے حصے میں ایک ایک روٹی اور ایک ایک کباب آیا تھا، ہمارے حصے میں صرف ایک روٹی آئی تھی پھر منیب کو شائد ہماری حالت پر رحم آگیا اور اس نے ہمیں کچن میں جا کر مزید ایک کباب تلنے کی اجازت دیدی۔ ہم جلدی جلدی میں کباب تل کر واپس لوٹے تو ...
روسی صدر ولا دی میر پوتین جن کے نام میں ’’میر‘‘ کا لفظ ہونے کی وجہ سے بعض لوگ انہیں ہمارے انتہائی قابلِ احترام دوست سجاد میر صاحب کا دور پار کا کزن قرار دینے پر مُصر ہیں، انہوں نے مستقبل قریب میں پاکستان کے دورے پر آنے کی ’خواہش ‘کا اظہار کیا ہے۔ معتبر ذرائع راوی ہیں کہ یہ ’خواہ...
علی اور منیب سوتے سے اٹھے تھے اس لیے انہیں چائے کی طلب ہو رہی تھی، ہم نے کہا چلو باہر چلتے ہیں نزدیک کوئی کیفے ٹیریا ہوگا، وہاں سے چائے پی لیں گے۔ علی نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ اور منیب شام میں کچھ دیر کے لیے باہر نکلے تھے لیکن قریب میں کوئی کیفے ٹیریا نظر نہیں آیا۔ ہم نے کہا چل ...
گزشتہ دنوں پاکستان کی وزارتِ تجارت کے وفد کی ایران روانگی ایک ماہ کے لیے موخر کر دی گئی۔ یہ اعلیٰ سطحی وفد ایران پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھنے کے بعد پیدا ہونے والے مجوزہ باہمی تجارتی امکانات کو تلاش کرنے اور ایک ’’ترجیحی تجارت‘‘ کے معاہدے پرگفت و شنید کے لیے ایران روانہ ہوناتھا۔ ...
دوسری بار کھٹ کھٹانے پر دروازہ کھلا، سامنے ایک درمیانے قد، گہرے سانولے رنگ کے موٹے سے صاحب کھڑے آنکھیں مل رہے تھے، گویا ابھی سو کر اٹھے تھے، حلیے سے مدراسی یا کیرالہ کے باشندے لگ رہے تھے۔ ہم سوچ میں پڑ گئے ہمیں تو یہاں پاکستانی بھائی ملنا تھے، یہ بھارتیوں جیسے صاحب کون ہیں ،ابھی ...
29دسمبر 2016 کو ان سطور کر پڑھتے وقت کراچی کے بے سلیقہ ماحول میں نخلِ جاں کو پھولوں سے بہار اندام کر نے کے لیے شوکت خانم میموریل اسپتال کی بنا ڈالی جاچکی ہوگی۔ اس سے قبل 2015 ء کو پشاور میں شوکت خانم اسپتال کا افتتاح ہواتھا ۔ انسانیت کی فلاح کے لیے شوکت خانم میموریل اسپتال کی خدم...
ہمارے دوست جناب خوشنود باجوہ اپنی اولاد کی محبت میں کچھ سالوں سے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان شٹل کاک بنے ہوئے ہیں۔ اولاد سے محبت ہے اس لیے اسے چھوڑنے کو ان کا دل نہیں کرتا اور پاکستان ان کو نہیں چھوڑتا۔اس دفعہ آسٹریلیا سے واپس آتے ہوئے اپنی زنبیل میں بہت سی دور کی کوڑیاں بھ...
قیام پاکستان کے بعد کم و بیش ساڑھے پانچ عشروں تک روشن دماغوں کے تخیل کی دودھیا لہریں صرف سولہ اکتوبر کو ہی راولپنڈی کے لیاقت باغ میں داخل ہوا کرتی تھیں لیکن 2007 ء کے دسمبر کی ستائیسویں شام کے ایک دل دوز خونی واقعے نے اس دن کو بھی تاریخ کا ورثہ قرار دے دیا ۔ شہیدِ ملت لیاقت علی خ...
پاکستان کے خلاف بھارت کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ، پوری دنیا اس سے واقف ہے اور امریکی کے صدر اوباما ،روس کے صدر پوٹن اور چینی رہنمائوں کی جانب سے اس صورتحال پر تشویش کے اظہار کے ساتھ ہی ایک سے زیادہ مرتبہ پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل افہام وتفہیم کے ساتھ طے کرنے کی تل...