وجود

... loading ...

وجود
وجود

بلوچستان ،نئے گیس ذخائر کی دریافت

هفته 07 جنوری 2017 بلوچستان ،نئے گیس ذخائر کی دریافت

قومی قیادت اور مقتدر حلقوں پر اب واضح ہو چکا ہے کہ بلوچستان کے بغیر پاکستان ادھورا ہے ۔ ملک کے رقبے اور معدنیات کے لحاظ سے یہ بڑا صوبہ عشروں سے نظر انداز تھا۔ اب جوں جوں وقت گزر رہا ہے ،صوبے کی اہمیت اور قدر میں اضافہ ہوا ہے ۔ وجہ ظاہر ہے کہ اس صوبے کا سینکڑوں کلو میٹر طویل ساحل، گیس، تیل، کوئلہ ، کاپر ،گولڈ ، لوہا اور مختلف معدنیات ہیں جو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بن چکے ہیں۔ ’’ون بیلٹ ون روڈ ‘‘ کے تصور کی تکمیل بلوچستان سے مشروط ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری دراصل گوادر ہی کا نام ہے جس سے شاندار مستقبل وابستہ ہوچکا ہے۔ سوئی گیس نے عشروں پاکستان کی معیشت کا پہیہ چالو رکھا۔ بالخصوص پنجاب کی صنعتیں اس گیس کی بدولت چلتی رہیں۔ ملک بھر کی گھریلو ضروریات سوئی گیس سے پوری ہورہی ہیں۔ ایک لمحہ ایسا آیا کہ ایک خیال کو عوام کے ذہنوں میںراسخ کیاگیا کہ سوئی گیس کے ذخائر محدود ہوگئے ہیں ۔ اس طرح گویا بلوچستان سے توجہ ہٹائی گئی مگر جلد عیاں ہوا کہ بلوچستان قدرتی گیس سے مالا مال خطہ ہے۔ پچاس کی دہائی کے آغاز میں سوئی میں گیس دریافت ہوئی۔ ما بعد پیرکوہ اور لوٹی کے ذخائر دریافت ہوئے اور ڈیرہ بگٹی ہی میں اوچ کے مقام پر ایک اوربڑا ذخیرہ دریافت ہوا۔دراصل حق اختیار کا حصول بلوچستان میں وقتاً فوقتاً رونما ہونے والی شورشوں کی بنیاد رہا ہے ۔غرض اس ذیل میں نئی اطلاع یہ ہے کہ اب ڈیرہ بگٹی سے ملحقہ ضلع کوہلو میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ یہ سوئی کے ذخائر سے بھی بڑے ہیں۔ ’’جندران‘‘ کا علاقہ مری قبائل کے علاقے کوہلو اور کھیتران قبائل کے علاقے بارکھان کے بیچ میں واقع ہے۔ کوہلو میں دہائیوں تک حکومتوں کو مشکلات درپیش تھیں ۔جہاں نواب خیر بخش مری اپنے قبیلے کے تعاون و حمایت سے کسی کو تیل و گیس کی تلاش کی اجازت نہیں دیتے تھے۔ سبی شاہرگ ریلوے سروس بند تھی ۔ اسی طرح سبی کوہلو، ہرنائی اور بارکھان کو جانے والی شاہراہ پر مدتوں کام نہ ہوسکا۔ 2006 میں سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بنا، یوں 2016 ء میں 180کلو میٹر طویل اس شاہراہ کا افتتاح ہوا۔ یہ شاہراہ سبی، کوہلو سے رکھنی تک تعمیر ہوئی ،گویا اب فورسز کو ان علاقوں میں اثر و رسوخ حاصل ہوچکا ہے ۔ چنانچہ اس کے ساتھ تیل و گیس کی تلاش کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے۔ جندران میں گیس کی دریافت سے ملک میں گیس کی قلت نہیں رہے گی تاہم اس دریافت کی باقاعدہ سرکاری طور پر تفصیلات آنی باقی ہیں۔ ان علاقوں میں ماہرین نے تیل کے بڑے ذخائر کی دریافت کی امید کا اظہار بھی کیا ہے۔ قلات کے علاقے ہربوئی میں بھی گیس کی تلاش کا کام جاری ہے ۔ ہربوئی ایک پرفضاء مقام ہے۔ یہ علاقہ صنوبر کے قدیم جنگلات پر مشتمل ہے ۔ ضلع خاران میں دریافت پر کام ہورہا ہے ۔آواران اورواشک کے علاقوں ،داراپ ،پلنتاک اور شاہو گڑی کے مقام پر پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، گیس کے ذخائر پر کام کررہی ہے ۔ واشک کے ان علاقوں میں ماہرین کے اندازے کے مطابق پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ذخائر کی دریافت متوقع ہے۔ ایک خیال ہے کہ واشک اور اطراف میں پوشیدہ گیس کے ذخائر سعودی عرب کے تیل کے ذخائر سے بھی بڑے ہیں۔ غرضیکہ ملک کے قیام کے بعد عشروں حکومتیں غافل رہیں۔ نہ ملک کو ترقی دے سکیں نہ بلوچستان کو بلکہ بلوچستان کی صورتحال کا ادراک تک نہیں کرسکیں ۔ کئی شورشیں اُٹھیں لیکن حکمرانوں اور مقتدر حلقوں کو ان شورشوں کی وجوہات ، اسباب و محرکات کی سمجھ نہ آسکی۔ حالانکہ بات بڑی سادہ تھی یعنی ’’اپنے وسائل پر اپنا اختیار‘‘۔ اگرچہ نواب خیر بخش مری مر حوم کے طریقہ کار سے اتفاق نہیں کیا جاسکتا ، تاہم ان کا مطمح نظر صوبائی خود مختاری رہی ہے ۔کسی موقع پر نواب مری مرحوم کہہ چکے تھے کہ ’’انہیں تیل و گیس کی تلاش و دریافت پر ہر گز اعتراض نہیں مگر ضروری ہے کہ ہر کام ڈھنگ سے ہو ، تیل و گیس سے پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے کے ممالک بھی مستفید ہوں،پر ان کومحروم تو نہ کیا جائے جن کی سرزمین سے یہ وسائل نکالے جاتے ہوں ‘‘ ۔ ایک معروف اصول ہے کہ جس علاقے سے معدنیات دریافت ہوں اس پر پہلا اور زیادہ حق اس علاقے اوروہاں کے باسیوں کا بنتا ہے۔ سوئی سے گیس نکلی پنجاب اور دیگر علاقوں کے کارخانے چلے، گھروں میں چولہے جلے مگر ڈیرہ بگٹی آج بھی گیس سے محروم ہے۔یہ ظلم اور نا انصافی نہیں تو اورکیا ہے ؟ یہاں تک کہ بلوچستان کے دار الخلافہ کو اسی کی دہائی میں گھریلو ضروریات کیلیے گیس فراہم کی گئی۔ نواب اکبر خان بگٹی نے اسٹینڈ لیا کہ اصول و ضوابط کی تجدید ہو،تو حاکم نے معاملات سلجھانے کی بجائے مزید اُلجھادیئے۔ بد امنی کی ایک نئی فضاء قائم ہوئی۔ بات چیت ہوئی مگر بے سود ۔ یکطرفہ مفاد و ترجیحات مقدم نہ ہوتے تو شاید بلوچستان میں نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔ اور اب امن و تحفظ پر سالانہ ہوشربا رقم خرچ ہورہی ہے۔یہ لمحہ فکریہ ہے کہ جہاں جہاں سے گیس دریافت ہوئی اور جہاں جہاں مزید دریافت پر کام ہورہا ہے یہ تمام علاقے پسماندگی اور محرومیوں سے دو چار ہیں ۔ ایران سے متصل علاقوں کو بجلی ایران سے دی جارہی ہے، اگر یہ بجلی دستیاب نہ ہوتی تو شاید ان علاقوں کے عوام اس جدید دور میں بھی چراغ جلانے پر مجبور ہوتے ۔ ان تمام تر محرومیوں اور کسمپرسی میں بلوچستان کی اپنی قیادت برابر شریک جرم ہے۔ کوئی اپنا اختیار جان نہ سکا۔ حقائق ریکارڈ پر موجود ہیں کہ سیندک اور ریکوڈک کے منصوبوں سے فوائد وفاق، چین اور کسی کمپنی نے ہی حاصل کئے نہ کہ بلوچستان نے۔ گوادر پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔ سمندر کے پانی کو میٹھا بنانے والا پلانٹ مئی سے خراب ہے۔ آنکاڑہ ڈیم خشک ہوچکا ہے ۔ ’’سنتسر ‘‘سے ٹیوب ویلوں اور ٹینکروں کے ذریعے گوادر کو پانی فراہم کیا جاتا ہے جس پر یومیہ ستر لاکھ سے زائد خرچ آتا ہے ۔ لیکن مستقل بندوبست کی منصوبہ بندی میں تاخیر ہورہی ہے۔شاید نیت یہ ہے کہ جب پورٹ پوری طرح فعال ہوگی، جب ایک نئی آبادی بس جائے گی تب ان کیلیے پیشگی بندوبست کردیا جائے گا۔ یعنی مقامی عوام کی کوئی وقعت و اہمیت نہیں۔ چنانچہ صوبے کی سیاسی قیادت اور بیورو کریسی کو اپنے مفاد پر کمربستہ ہونے کی ضرورت ہے ۔ زیادتی اور حق تلفی کا کوئی گوشہ نظر آئے تو اس کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے ۔ صوبائی خود مختاری حاصل کرنے کے لیے آئینی و جمہوری جنگ ہونی چاہیے۔ گوادر بندرگاہ کے ثمرات اول اول بلوچستان کے عوام تک پہنچائے جائیں۔ماضی کی حکومتوں نے اس بندرگاہ کو پرِکاہ برابر اہمیت نہیں دی۔بلکہ یہ ساحل 1958 تک ریاست مسقط وعمان کے زیر انتظام تھا ،جسے پاکستان کے وزیراعظم فیروز خان نون کی مساعی سے پاکستان میں دوبارہ شامل کرایاگیا ۔ ریاست مسقط و عمان کے شہزادے سید سلطان بن احمد بن سعید البوالسعیدی نے گوادر میں پناہ حاصل کی تھی۔ خان آف قلات میر نصیر خان نے1783 میں اس شہزادے کی گذر بسر کیلیے یہ ساحل عنایت کیا۔ 1861ء میں انگریزوں نے اس پر قبضہ کرلیا۔ گوادر اور پسنی کی بندرگاہیں انگریز استعمال کرتے تھے۔ گویا ریاست قلات کے والیوں کو بھی بندر گاہ کی دفاعی اور معاشی اہمیت و ضرورت کی سمجھ نہ تھی۔پندرہویں اور سولہویں صدی میں انگیریزوں، ولندیزیوں اور پرتگا لیوں نے ہند کی بندرگاہوں پر اختیار حاصل کر کے اپنی دفاعی اور معاشی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ،بڑے بڑے بحری جہاز ان بندر گاہوں پر لنگر انداز ہو تے ۔اور ریاست قلات اپنے ساحل سے محدود پیمانے پر بھی فائدہ حاصل نہ کر سکی۔ بہر کیف جندران گیس ذخائر کی دریافت ایک بڑی خوشخبری ہے اور اللہ کا بڑا انعام ہے ۔ مقصد بیان یہ ہے کہ بلوچستان کے حاکم صوبے کی آئینی خود مختاری اور فیصلہ سازی کے حق کے حصول کی خاطر کسی بھی قسم کے سمجھوتے سے احتراز کریں ۔
٭٭


متعلقہ خبریں


پسماندہ صوبہ بلوچستان میں احساسِ محرومی نیا نہیں !! وجود - جمعه 11 اگست 2017

پاکستان کے 44 فیصد رقبے اور صرف 7 فیصد آبادی کے ساتھ صوبہ بلوچستان بہت سے حوالوں سے سرخیوں کا موضوع رہا ہے۔تیل، گیس، تانبے اور سونے جیسے قدرتی وسائل سے مالا مال اس خطے کا محل وقوع انتہائی حساس اور اہم ہے۔ قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود بلوچستان ملک کے سب سے غریب اور پسما...

پسماندہ صوبہ بلوچستان میں احساسِ محرومی نیا نہیں !!

گھناؤنے کھیل کا نیا بندوبست جلال نورزئی - هفته 01 جولائی 2017

بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں ایک حملے میں پاک بحریہ کے دو اہلکار خلیل اور حسن جاں بحق ہوگئے۔ یہ حملہ20جون کو اس وقت کیا گیا جب اہلکار افطاری لینے گئے تھے۔ اس سانحہ پر ملک کے سیکورٹی اداروں اور اہل دانش کے اندر بڑی تشویش پائی گئی۔ اگرچہ اس نوعیت کے بڑے سنگین واقعات نہ صرف اس...

گھناؤنے کھیل کا نیا بندوبست

بلوچستان کی ترقی :انتخابی نعرے یاکچھ حقیقت بھی۔۔۔!! ایچ اے نقوی - اتوار 09 اپریل 2017

[caption id="attachment_44044" align="aligncenter" width="784"] بلوچ نوجوانوں کو حقیقی معنوں میں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہیں تو پہلے ان کی تعلیم اور ان کو ہنر سکھانے پر توجہ دینا ہوگی ورنہ سڑکیں اور صنعتیں صوبے کو ترقی نہیں دے سکتیں،ناقدین بلوچستان میں تعلیم کی زبوں حالی ...

بلوچستان کی ترقی :انتخابی نعرے یاکچھ حقیقت بھی۔۔۔!!

ریکوڈک کیس ورلڈ بینک نے پاکستان کے ساتھ ہاتھ کردیا؟ ایچ اے نقوی - منگل 28 مارچ 2017

ورلڈ بینک کے ثالثی ٹریبونل نے ریکوڈک پروجیکٹ کے حوالے سے دائر کردہ مقدمے میں پاکستان کے خلاف فیصلہ دے دیا۔چلی کی مائننگ کمپنی اینٹوفاگاستا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ورلڈ بینک کے انٹرنیشنل سینٹر برائے سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس (آئی سی ایس آئی ڈی) کی جانب سے قائم کر...

ریکوڈک کیس ورلڈ بینک نے پاکستان کے ساتھ ہاتھ کردیا؟

بلوچستان :قیام امن کے لیے بنیادی سہولتوںکی فراہمی ضروری ایچ اے نقوی - اتوار 12 مارچ 2017

بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ طویل عرصے سے ملک کے دیگر علاقوں کے لوگوں کے لیے ممنوعہ علاقہ تصور کیاجاتا رہا ہے۔فرقہ وارانہ گروپوں اور علیحدگی پسند عسکریت پسندوںکی خونریز کارروائیوں کی وجہ سے ملک کے دیگر علاقوں سے کوئٹہ آنے کا تصور کرنا ہی مشکل ہوگیاتھا ۔ فرقہ وارانہ تنظیموں کے خو...

بلوچستان :قیام امن کے لیے بنیادی سہولتوںکی فراہمی ضروری

سندھ و بلوچستان پولیس نے سرجوڑ لیے وجود - بدھ 01 مارچ 2017

سندھ میں جب بھی دہشت گردی ہوئی تو اس کو شہری علاقوں خصوصاً کراچی اور حیدرآباد تک محدود رکھا گیا۔ لیکن پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران جیکب آباد‘ شکارپور ‘خان پور اور اب سیہون کو ملا کر پانچ واقعات ہوچکے ہیں جن میں 200 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پہلے ڈاکٹر ابراہیم جتوئی کے قافلے...

سندھ و بلوچستان پولیس نے سرجوڑ لیے

بھئی احتساب لازم ہے ۔۔۔۔۔۔ جلال نورزئی - پیر 09 جنوری 2017

قومی احتساب بیورو نے مشتاق رئیسانی کو بھاری رقم کے ساتھ حراست میں لیا تو اس پر ملک بھر میں نیب کی داد و تحسین ہونے لگی۔ بلوچستان میں حکومت مخالف جماعتیں مسرت سے کھل اُٹھیں کیونکہ انہیں صوبائی حکومت یا نیشنل پارٹی کے خلاف بولنے کا سنہرا موقع ملا ۔ ایک زبردست بحث ذرائع ابلاغ پر بھی...

بھئی احتساب لازم ہے ۔۔۔۔۔۔

مضامین
شہدائے بلوچستان وجود جمعرات 09 مئی 2024
شہدائے بلوچستان

امت مسلمہ اورعالمی بارودی سرنگیں وجود جمعرات 09 مئی 2024
امت مسلمہ اورعالمی بارودی سرنگیں

بی جے پی اور مودی کے ہاتھوں بھارتی جمہوریت تباہ وجود جمعرات 09 مئی 2024
بی جے پی اور مودی کے ہاتھوں بھارتی جمہوریت تباہ

مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کااعلانِ جنگ وجود منگل 07 مئی 2024
مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کااعلانِ جنگ

سید احمد شید سید، اسماعیل شہید، شہدا بلا کوٹ وجود منگل 07 مئی 2024
سید احمد شید سید، اسماعیل شہید، شہدا بلا کوٹ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر