وجود

... loading ...

وجود
ابھی ابھی
جمعرات 26 نومبر 2026

ایس سی اوکا تہذیبی مکالمہ

جمعرات 26 نومبر 2026 ایس سی اوکا تہذیبی مکالمہ

پاک بھارت تعلقات کی تاریخ بداعتمادی ،تلخیوں ،جنگوں اور سیاسی تنازعات سے عبارت ہے ،کئی مرتبہ مذاکرات ہوئے مگر دہشت گردی ،سرحدی تنازعات اورکشمیر کی وجہ سے دیرپا نتائج حاصل نہیں ہوسکے، اِن حالات میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے تحت نئی دہلی کاتہذیبی مکالمہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے پاکستان کے وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کی شرکت سے اِس اجتماع کی سفارتی اور سیاسی اہمیت بڑھی ہے ،جنھوں نے اپنی مدلل گفتگو سے بھارت کے سنجیدہ حلقوں کو تصویر کا دوسرارُخ دکھایاہے ۔وہی بھارت جس نے کٹھمنڈو سارک کانفرنس کے بعد اِس تنظیم کا اجلاس نہ ہونے دیا حالانکہ سارک کے دس ممالک کو ساتھ ملا کردنیا میں نمایاں ہو سکتا تھا لیکن اُس نے نفرت انگیزبیانیے پر کاربند رہ کر تنہا رہنے کوترجیح دی۔ کھیل کے میدان میں ہاتھ ملانے سے انکاری بھارت اب مودی کی لائن میں پاکستانی وزیر کو بٹھانے پراِس لیے مجبورہے کیونکہ پاکستان عالمی سطح پر بھارت سے بہترپوزیشن میں ہے۔ ایران اور امریکہ میں ثالث بننے ا ور جنگ میں بھارت کو شکست دینے سے پاکستان کا عالمی کردار بہترہوا ہے ۔

دہلی تاریخی قلعے کے اجتماع بیس سے بائیس نومبر2026میں ایس سی او کے رُکن ممالک کے نمائندوں نے تہذیب، ثقافت ،تاریخ ، فن تعمیر،زبان اور مشترکہ انسانی ورثے پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھارت کی تجویز تھی اور اُسی نے میزبان کے طورپر ایس سی او کے تمام رُکن ممالک کو دعوت دی جس کے لیے پاکستان نے ڈاکٹر مصدق ملک کو بھیجا،جن کی نئی دہلی آمد اِس اعتبارسے اہم تھی کہ مئی 2023میں بلاول بھٹو کے دورۂ بھارت کے بعد کسی پاکستانی وزیر کا یہ پہلا دورہ تھا۔ 2024 میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کی خاطر بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر اسلام آباد ضرورآئے مگراِس دورے کومکمل سفارتی روابط کی بحالی نہیں کہہ سکتے، اسی لیے حالیہ رابطہ کاری اور سفارتکاری بہت اہم ہے، جب دونوں ملکوں میں براہ راست سیاسی تعلقات میں سردمہری موجودہے، پہلگام واقعے کے بعد ہونے والی چارروزہ فوجی کشیدگی اور جھڑپوں نے اِسے مزید بڑھایا، اسی بناپر بھارتی دارالحکومت میں کسی پاکستانی وزیر کی موجودگی کومعمول کی سفارتی سرگرمی قرار نہیں دے سکتے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نئی دہلی پہنچے اور کثیر القومی مکالمے کے اجتماع کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ تہذیبیں اور ثقافتیں سرحدوں سے ماوراہوتی ہیں اور مشترکہ ثقافتی ورثہ قوموں کو قریب لانے میں کردارادا کر سکتا ہے۔ تبدیل ہوتی علاقائی اور عالمی سیاست کے تناظر میں انھوں نے باہمی تعلقات بہتر بنانے کے لیے مکالمے کے راستے کُھلے رکھنے کی ضرورت پر زور دیااور اجتماع کو محض پاک بھارت تعلقات کے تناظر میں دیکھنے کی بجائے ایس سی او کے وسیع تر علاقائی اور کثیر القومی کردار پر زور دیا ۔درحقیقت کثیر القومی فورم کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ اختلافات کے باوجود مختلف ممالک مشترکہ مفادات اور مسائل پر گفتگو کر سکیں ۔

بھارتی زرائع ابلاغ نے بعض سوالات اور تبصروں سے پاکستان کودہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی مگر ڈاکٹر مصدق ملک نے جواب میں الزام تراشی کی بجائے شفاف طریقہ کار بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی صرف دوممالک کا نہیں بلکہ پورے خطے کا مسئلہ ہے۔ اِس لیے ایک دوسرے پر انگلی اٹھانے کی بجائے ٹھوس شواہد سامنے لانے پر توجہ دی جائے اور شفاف تحقیقات کا ایسا نظام بنایا جائے جس پر دونوں فریق اعتماد کریں ۔یہ تجویز سفارتی اعتبار سے قابلِ غور ہے۔ دہشت گردی کے واقعات میں کسی ملک کے ملوث ہونے کا الزام بہت سنگین ہوتا ہے جس پر قیاس آرائیوں کی بجائے قابلِ تصدیق شواہد پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔اگر پاکستان اور بھارت دونوں دہشت گردی کے واقعات میں تحقیقات کے لیے کسی قابلِ اعتماد اور شفاف نظام پر متفق ہوجائیں تو کئی طرح کی غلط فہمیوں کا خاتمہ اور حقیقی ذمہ داروں تک پہنچنے میں مددمل سکتی ہے ۔

مصدق ملک نے یہ نُکتہ بھی اٹھایا کہ علاقائی مسائل کو پاک بھارت تنازع کی عینک سے نہ دیکھیں ۔جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کو دہشت گردی ،انتہا پسندی،موسمیاتی تبدیلی ،معاشی عدمِ استحکام ،غربت اور تجارتی رکاوٹوں جیسے مسائل کا سامنا ہے جنھیں ایک ملک حل نہیں کرسکتا،البتہ ایس سی او جیسے فورم سے مدد لے کر رکن ممالک مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کر سکتے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ بھارت نے جس کثیر القومی تہذیبی مکالمے کی تجویز دی اور میزبانی کی کیا وہ مقاصد حاصل کر سکا ہے ؟کسی اجتماع میں شریک ممالک کے نمائندوں کو اگر باربار دوطرفہ تنازعات کی طرف لانے کی کوشش کی جائے توکثیر القومی مکالمے کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا، پاک بھارت اختلافات اپنی جگہ،مگر کسی مشترکہ پلیٹ فارم پر دوسرے ممالک کی موجودگی میں پورے اجتماع کا مرکزی موضوع بناناغلط طرزِ عمل ہے۔ لہٰذا کہہ سکتے ہیں کہ میزبان ملک نے خود مقاصد کے حصول میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ بھارت کا دعوت دینا اور پاکستان کا شامل ہونے کا فیصلہ کرنا دونوں سفارتی اعتبارسے اہم فیصلے ہیں ۔پاکستان کی شرکت سے یہ پیغام گیا کہ وہ اختلافات کے باوجود علاقائی تعاون اور وسیع مکالمے کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتا جبکہ بھارت نے پاکستان کو مدعوکرکے اجتماعی کردار اور میزبانی کے تقاضے پورے کیے ۔

اجتماع کی ایک اہمیت اور پہلو یہ ہے کہ 2026تا2027کے لیے ایس سی اوکی کونسل برائے سربراہان ِ مملکت کی گردشی صدارت پاکستان کے پاس ہے اور اگست 2027میں تنظیم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں ہونے والا ہے جس میں بھارت سمیت تمام ممالک کی شرکت اور باہمی رابطوں کی ضرورت ہو گی۔ اگر پاکستان اور بھارت اِس فورم کے ذریعے روابط بڑھاتے ہیں تو اسلام آباد میں ہونے والا سراہی اجلاس مزید مواقع پیداکرسکتاہے ،تاہم یہ توقع رکھنا غلط ہوگا کہ صرف ایک دورے یا تہذیبی مکالمے سے عشروں کی تلخیاں ختم ہو جائیں گی۔ اب بھی دونوں ملکوں میں اعتماد کا فقدان ہے ۔کشمیر کا تنازع،دہشت گردی کے الزامات ،آبی معاملات اور تجارتی وفضائی پابندیاں موجود ہیں۔ لہٰذا دورے کو تعلقات میں فوری تبدیلی کے بجائے رابطوں کے ایک ممکنہ راستے کے طورپر دیکھنا ہی بہتر ہے ۔

مختلف خطوں میں جاری کشیدگی اور بدلتے عالمی حالات میں سمجھنا ضروری ہے کہ مستقل محاذآرائی پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں نہیں ۔خطے کی ترقی کے لیے عوام کوبہتر معاشی حالات،روزگار،تجارت ،تعلیم ،صحت اور امن کی ضرورت ہے۔ سرحدوں پر کشیدگی اور دفاعی اخراجات میں اضافہ عوامی ترقی کے وسائل محدود کرتا ہے۔ نئی دہلی کا تہذیبی مکالمہ اِس اعتبارسے ایک موقع ہے کہ پاک بھارت قیادت سیاسی تلخیوں سے بالاتر ہوکر علاقائی مسائل پر بات کریں۔ ضرورت اِس امر کی ہے کہ ایس سی او کے پلیٹ فارم کو عملی تعاون ،علاقائی امن اور اعتمادسازی کے لیے استعمال کیا جائے۔ تہذیبوں کی پہچان ایک دوسرے کو شکست دینا نہیں بلکہ اختلافات کے باوجود مل بیٹھنے اور مسائل کاحل تلاش کرنے کا حوصلہ ہے۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
قومیں دولت سے نہیں، اپنے اجتماعی شعور سے ترقی کرتی ہیں! وجود جمعرات 26 نومبر 2026
قومیں دولت سے نہیں، اپنے اجتماعی شعور سے ترقی کرتی ہیں!

 ترکی میں جسم فروشی کے قانونی نظام کا خاتمہ وجود جمعرات 26 نومبر 2026
 ترکی میں جسم فروشی کے قانونی نظام کا خاتمہ

ایس سی اوکا تہذیبی مکالمہ وجود جمعرات 26 نومبر 2026
ایس سی اوکا تہذیبی مکالمہ

منی پور جل رہا ہے! وجود جمعرات 26 نومبر 2026
منی پور جل رہا ہے!

صوبے نہیں بنیں گے! وجود بدھ 25 نومبر 2026
صوبے نہیں بنیں گے!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات وجود منگل 24 نومبر 2026
بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا
افغانستان
افغان طالبان کے سپریم لیڈر کی جنگجوؤں کو بغیر اجازت نقل و حرکت سے روکنے کی ہدایت وجود اتوار 22 نومبر 2026
افغان طالبان کے سپریم لیڈر کی جنگجوؤں کو بغیر اجازت نقل و حرکت سے روکنے کی ہدایت

شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب وجود جمعرات 22 اکتوبر 2026
شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب

افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر