... loading ...
عمران فاروق کے قتل کے تقریباً پانچ برس بعد اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے صرف ایک روز قبل حکومت پاکستان اور وزارت داخلہ نے بآلاخر ایک مقدمے کا اندراج کر لیا ہے۔ اس مقدمے کی مدعی خود حکومت پاکستان بنی ہے، جبکہ مقدمہ اسلام آباد میں ایف آئی اے کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے تاحال مقدمے کے ...
آج( 5؍ دسمبر کو )تقریباً 15 سال بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے انتخابات میں چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد اور فاٹا مین 52 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے جس میں بعض نشستیں مدمقابل امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے باعث بلامقابلہ ہی جیت لی جائیں گی۔ اس کیلئے آج صبح 9 بج...
یہ ایک حسن اتفاق تھا جو سوئے انتظام سے ہوا کہ عمران خان اور ریحام خان علیحدگی کے بعد پہلی بار ایک ہی روز لاہور میں پہنچے اور یوں ایک ہی شہر میں ایک ہی دن رہے۔ ریحام خان کو اپنے نئے چینل "نیو" کی انتظامیہ سے طے شدہ نظام الاوقات کے تحت 30 نومبر کو اسلام آباد پہنچنا تھا ، مگر ریحام ...
لاکھوں لوگوں کے دلوں اور سماعتوں پر راج کرنے والے ملک کے معروف خطیب علامہ عبدالمجید ندیم شاہ صاحب 3 دسمبر بروز جمعرات اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ وہ کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، آج صبح اُن کی طبعیت بگڑنے پر جب اُنہیں اسپتال لے جایا جارہا تھا وہ وہ راستے میں ہی اپنی جان ہار...
حکومت سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر برائے ورکس، سروسز اور آرکائیوز شرجیل انعام میمن سے اُن کے محکمے اچانک واپس لے لئے ہیں۔2دسمبر بروز بدھ جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ’آئین پاکستان کے آرٹیکل 132 کی دفعہ 3 کے تحت وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش اور گورنر سن...
پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوت چار مجرموں کو خیبرپختونخوا کی کوہاٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نےچاروں دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پر 30 نومبر کو دستخط کئے تھے۔ بعد ازاں سزایافتگان کی طرف سے رحم کی اپیل صدر مملکت ممنون حسین کو کی گئ...
ایم اے جناح روڈ پرتبت سینٹر کے قریب موٹرسائیکل پر سوار مسلح نقاب پوشوں نے ملٹری پولیس کی گاڑی کو یکم دسمبر (بروز منگل ) تین بج کر بیس اور پچیس منٹ کے درمیان فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 اہلکاردم توڑ گئے۔ اس حساس ترین واقعے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کیا گیا۔ اب ت...
وفاقی دارالحکومت کے تاریخ میں پہلے بلدیاتی انتخابات کا معرکہ مسلم لیگ نون نے مار لیا۔ جبکہ تحریک انصاف نے دوسرے نمبر پر رہی۔ تحریک انصاف دوسری بڑی سیاسی جماعت کے طور پر اپنا تاثر برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ مسلم لیگ نون کے بعد پیپلز پارٹی کے بجائے اب تحریک انصاف ہر جگہ نظر ...
تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج (بتاریخ 30 نومبر) انتخابی عمل جاری ہے۔جس پر سیاسی جماعتوں کے درمیان روایتی قسم کی الزام تراشیوں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ملکی تاریخ کے دارالحکومت میں اس پہلے بلدیاتی انتخابات میں چھ لاکھ 76 ہزار سے زائد ووٹرز اپن...
عمران خان سے طلاق کے بعد ریحام کی زندگی ایک بار پھر نیے مباحث کے ساتھ موضوع بحث بننے جارہی ہے۔ عمران خان نے طے شدہ طریقہ کار کے بر خلاف اور قبل ازوقت ریحام کو بنی گالہ سے لندن روانہ ہوتے ہی جب بذریعہ ای میل طلاق بھیجی تو یہ ریحام خان کے لئے ایک دھچکا تھا ۔ جس کے بعد تحریک انصاف ک...
پاکستان پیپلز پارٹی میں بھی عجیب پالیسی چلتی ہے اور پتہ نہیں چلتا کہ کس کو کتنی اہمیت ملے گی اور کس کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔ 1993ء سے 1996ء تک پی پی کی حکومت رہی، محترمہ بے نظیر بھٹو وزیر اعظم تھیں۔ اس وقت کے اسپیکر قومی اسمبلی سید یوسف رضا گیلانی اس قدر محترمہ کے خلاف ہوگئے ت...
کراچی میں دسمبرکی پانچ تاریخ کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں شہر کی اہم اسٹیک ہولڈر متحدہ قومی موومنٹ شکایت کررہی ہے کہ اسے انتخابات سے روکا جارہاہے۔مبصرین کہتے ہیں کہ اپنے مخصوص سیاسی پس منظراور لب ولہجے کے باعث جب یہ جماعت مذکوہ بیان دے تو اس کا مطلب یہی لیا جاتاہے کہ اسے جی...
وفاقی حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ مسائل کی شناخت کا ہے۔ وہ اپنی ترجیحات کا تعین تو کیا خاک کرتی ، اُسے اُن مسائل کا انداز ہی نہیں جو ملک و قوم کو درپیش ہے۔ چنانچہ ہر روز خود وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین اس طرح کے قصے جنم لیتے رہتے ہیں جس سے یہ انداز الگانا دشوار ہوجاتا ہے کہ در...
کراچی میں احتسابی عمل اور گرفتاریوں کے حوالے سے بڑے پیمانے پر شدید بے چینی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی آدمی کو کسی بھی الزام کے تحت کسی بھی وقت گرفتار کر لیتی ہیں ۔ اور ایک ہی شخص کو چھوڑنے پکڑنے کے عجیب وغریب قسم کے کارنامے انجام دیتی رہتی ہیں۔ ...
ایم کیوا یم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جاری لڑائی اب ایک نیا رخ لے رہی ہے۔ گزشتہ روز (26 نومبرکو) ایم کیوایم نے پہلی مرتبہ براہِ راست عوامی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کی مبینہ غیرقانونی گرفتاریوں کے خلاف عوامی احتجاج کیا۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ ایم کیوایم...
سابق وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو قانون نافذ کرانے والے اداروں نے نیب کے حوالے کرنے کے بجائے پہلے پولیس کے حوالے کرنا ضروری سمجھا۔ گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب کے حوالے کیا جارہا ہے جہاں اُن پر زمینوں پر قبضے اور منی لانڈرنگ سمیت ...
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کی ایک مشترکہ کارروائی میں کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ہارون بھٹی سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہارون بھٹی کو اس کے دیگر 4 ساتھوں کے ہمراہ گزشتہ ماہ 22 اکتوبر کو انٹرپول کی مدد سے دبئی می...
وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کے کوٹے پر حقدار کے بجائے دوسرے صوبوں کے افراد کی تعیناتیاں ہورہی ہیں۔ اس ناروا طرز عمل کی تاریخ عشروں پر محیط ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ اِسی طرز عمل اور سلوک کے باعث بلوچستان میں وفاق یا پنجاب کے بارے میں منفی رائے کو تقویت ملی ہے۔ افسوس کا مق...
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے انتخابات میں سابقہ کونسل کے اراکین پر حالیہ انتخابات میں پابندی کے باوجود ڈاکٹر عاصم حسین کے قریبی ساتھی اور سابقہ کونسل کے متنازع صدر ڈاکٹر سعود حمید نے اپنے امیدوار بھی نہ صرف میدان میں اتاردیے بلکہ حالیہ انتخابات میں کلیدی کردار ادا کر...
کراچی میں بھتے ، جرائم اور قتل وغارت گری کا معاملہ محض سیاسی نہیں ۔ اس کی جڑیں خود قانون کے اندر گہری اُتری ہوئی ہیں۔ حکومتیں کس طرح نفاذِ قانون کے ذمہ داروں سے خود غیر قانونی کام لیتی آئی ہیں ، اور پھر اس کا فائدہ خود یہی نفاذِ قانون کے ذمہ داران کس طرح اُٹھاتے ہیں؟ اس کی ایک جھ...
معروف وکیل عاصمہ جہانگیر کے بنگلہ دیشی رہنماؤں کی پھانسی پر پاکستانی ردِ عمل پر تنقید نے ایک دلچسپ بحث کا آغاز کر دیا ہے۔انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور وکیل عاصمہ جہانگیر نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے حالیہ بیان کو ہدفِ تنقید بنایا ہے ، جس میں چوہدری نثار نے بنگلہ دیش میں ہون...
قبائلی علاقوں ، خیبر پختون خواہ ، آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ریکٹراسکیل پر اس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اس کی گہرائی 82 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزافغان تاجک سرحدی علاقہ ہے۔آخری اطلاعات کے م...
صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے غیر ملکی دوروں میں غریب عوام کے عطیہ کے لیے مخصوص رقم پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے لاکھوں روپے بخشش کے طور پر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی دستاویزات میں ہونے والے سنسنی خیز انکشاف کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین نے غریب عوام کے محصولات ...
کراچی میں قیام امن کے تمام دعوے وقت گزرنے کےساتھ جھوٹے نکلنے لگتے ہیں۔ اور دہشت گردی کی نئی لہر کراچی کو عارضی امن کے وقفے سے نکال کر پھر خوف کے سائے میں دھکیل دیتی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بنیادی بات کو سمجھنے کے لئے تیار ہی نہیں کہ نشانہ لگاکر قتل کرنے والے ہو یا دہشت ...