... loading ...

ایم اے جناح روڈ پرتبت سینٹر کے قریب موٹرسائیکل پر سوار مسلح نقاب پوشوں نے ملٹری پولیس کی گاڑی کو یکم دسمبر (بروز منگل ) تین بج کر بیس اور پچیس منٹ کے درمیان فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 اہلکاردم توڑ گئے۔ اس حساس ترین واقعے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کیا گیا۔
اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق دو نقاب پوش دہشت گرد ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں بآسانی کامیاب ہو گیے۔فائرنگ کے فوراً بعد زخمی فوجی اہلکاروں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دونوں زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جن کی شناخت راشد اور ارشد کے نام سے ہوئی ۔حوالدار،ارشد کا تعلق کراچی اورلانس نائیک راشد کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے تھا۔
دہشت گردی کی کارروائی کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول برآمد کرلیے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹرجمیل کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے تبت سینٹر کے قریب کھڑی ملٹری پولیس کی گاڑی کو پیچھے سے نشانہ بنایا۔ وجود ڈاٹ کام کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق فوجی اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھیں ۔ مگر دہشت گردوں نے فوجی اہلکاروں کے سروں کو نشانہ بنایا۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد نہایت ماہر نشانہ باز تھے اور بخوبی جانتے تھےکہ فوجی اہلکار وں نے بلٹ پروف جیکٹ زیب تن کر رکھی تھیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی ہے جس کے مطابق ملٹری پولیس اور گزشتہ دنوں اتحاد ٹاؤن میں رینجرز پر ہونے والے حملے میں استعمال شدہ اسلحے میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ تفتیشی اہلکاروں کی جانب سے جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے خول کو فرانزک لیبارٹری بھیجا گیا جہاں فرانزک ٹیسٹ کے بعدیہ انکشاف ہوا ہے کہ ملٹری پولیس اور اتحاد ٹاؤن میں رینجرزپر حملے میں ایک ہی طریقہ اور اسلحہ استعمال کیا گیا جب کہ پیر آباد میں ڈاکٹر اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی یہی اسلحہ استعمال ہوتارہاہے۔ اطلاعات کے مطابق مومن آباد ، پیر آباد اور بلدیہ ٹاؤن سمیت اتحاد ٹاؤن اور اب ایم اے جناح روڈ پر ہونےوالی ان کارروائیوں میں ایک ہی اسلحے کے استعمال نے تحقیقاتی اداروں کو اس نتیجے پر پہنچایا ہے کہ ان مختلف علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ایک ہی گروہ ملوث ہے جو انتہائی منظم طریقے سے کارروائیاں کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اہلکاروں کو 20 نومبر کو ابوہریرہ مسجد کے باہر نشانا بنایا گیا تھا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے موقع پر دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ذمہ داروں اور سرپرستوں کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ مگر دس روز گزرجانے کےباوجود فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایاجانے تک اتحاد ٹاؤن کے واقعے میں کسی پیشرفت کا کوئی علم تاحال نہیں ہو سکا تھا۔ مگر یکم دسمبر کو فوجی اہلکاروں کو تبت سینٹر پر نشانہ بنائے جانے کے بعد پولیس کے کاؤنٹر ٹیرزازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک دہشت گرد کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نے اتحاد ٹاؤن واقعے کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی ہیں۔
آخری اطلاعات کے مطابق ملٹری پولیس کے دونوں جاں بحق اہلکاروں کی نماز جنازہ کراچی چھاؤنی میں ادا کردی گئی۔ حوالدار ارشد اور لانس نائیک راشد کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال سمیت پاک فوج کے دیگر افسران و اہلکار نے بھی شرکت کی۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...