... loading ...

آج( 5؍ دسمبر کو )تقریباً 15 سال بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے انتخابات میں چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد اور فاٹا مین 52 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے جس میں بعض نشستیں مدمقابل امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے باعث بلامقابلہ ہی جیت لی جائیں گی۔ اس کیلئے آج صبح 9 بجے سے انتخابی عمل شروع ہوا ہے جو چار بجے شام تک جاری رہے گا۔ان امتخابات میں پی ایم ڈی سی سے رجسٹرڈ سرکاری اور نجی ڈاکٹرز خفیہ حق رائے دہی کے ذریعے چار مختلف نشستوں کیلئے بطو رووٹراپنی کیٹگری کے مطابق اپنا ایک ووٹ استعمال کرکے اپنے نمائندوں کو منتخب کرسکیں گے۔ 5 دسمبر کو ڈاکٹروں کو ووٹ دینے کیلئے سندھ میں 11 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز جامشورو‘ چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ‘ پیپلز میڈیکل کالج نوابشاہ‘ سول ہسپتال میرپور خاص‘ سول ہسپتال کراچی‘ عباسی شہید ہسپتال‘ غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر‘ ڈسٹرکٹ ہسپتال خیرپور‘ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر‘ سول ہسپتال حیدر آباد‘ لیاقت نیشنل ہسپتال جبکہ پنجاب میں 14 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا‘ جناح ہسپتال لاہور‘ نشتر ہسپتال ملتان‘ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی‘ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد‘ بہاول وکٹوریہ ہاسپٹل بہاولپور‘ سروسز ہسپتال لاہور‘ سی ایم ایچ راولپنڈی‘ شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان‘ ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال‘ ڈسٹرکٹ ہسپتال گجرات‘ ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈی جی خان‘ اتفاق ہسپتال لاہور کے علاوہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سات سات اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے جبکہ مذکورہ انتخاب میں پنجاب میں پی ایم اے کے ڈاکٹر اشرف نظامی کا وائی ڈی اے کے امیدوار کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہے۔ سندھ میں وزیراعلیٰ سندھ کی صاحبزادی ڈاکٹر نصرت شاہ کا ون ٹو ون مقابلہ گورنر سندھ اور پروفیسر نوشاد شیخ کے حامی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ سے ون ٹو ون مقابلہ ہوگا جبکہ سندھ سے ہی جنرل نشست پر ڈاکٹر عطاء الرحمن کے مقابلے میں ڈاکٹر جمال الدین شیخ کمزور امیدوار بتائے جاتے ہیں جنہوں نے پی ایم اے کی حمایت حاصل کرکے پی ایم اے کو بھی مشکل حالات سے دوچار کردیا ہے۔ ڈاکٹر جمال شیخ پر سب سے سنگین الزام سرکاری ملازمت کے دوران دہشت گردی کے واقعات سے جڑے ڈاکٹروں کی سرپرستی کا لگایا جاتا ہے۔ مذکورہ انتخابات کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ وفاقی وزارت صحت کی کمزوری کے باعث سابقہ کونسل کے ارکان پر انتخاب میں حصہ لینے کی پابندی کے باوجود غیر اعلانیہ طورپر ان کے حامی امیدوار بھی میدان میں ہیں جن کا انتخاب خارج از امکان نہیں ۔ ایسی صورت میں پی ایم ڈی سی کا مستقبل کیا ہوگا ،اس کا پتہ انتخابات کے مکمل نتائج کے بعد ہی چل سکے گا۔
تقریب واشنگٹن ہلز میں جاری تھی کہ اچانک فائرنگ کی آوازوں نے ہلچل مچا دی، ہال میں موجود 2 ہزار 600 کے قریب مہمانوں نے چیخنا شروع کر دیا اور لوگ میزوں کے نیچے چھپ گئے پانچ گولیاں چلیں، ٹرمپ بال بال بچ گئے(عینی شاہدین)سیکیورٹی کی خصوصی یونٹ کائونٹر اسالٹ ٹیم کے مسلح اہلکار اسٹیج پر...
ہم آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50، 55 روپے لیویپیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا معاہدے کی پاسداری کرنی ہے،آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر معیشت کو آگے نہیں چلایا جا سکتا، وفاقی وزیر پیٹرولیم وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف ...
بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان مقابلہ کررہا ہے،وزیراطلاعات پہلگا م واقعے کی تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا جواب نہ دینا سوالیہ نشان ہے،گفتگو وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف دیوار ہے جبکہ بھارت دہشت...
عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے، تہران سے ایرانی وفد بھی اسلام آباد پہنچاہے ایرانی اور امریکی وفود کی آنے والے دنوں میںملاقات ہو سکتی ہے،ایرانی سفارت کار ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس ...
تحریک انصاف ملک، ریاستی اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، پاکستانی قوم متحد ہو تو کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی،بانی پی ٹی آئی کا بھی یہی پیغام ہے ،بیرسٹر گوہر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی...
پاکستان کے ایک کھرب روپے مرکزی مالیاتی نظام سے باہر ،آئی ایم ایف کی گرفت،حکومت کا اعتراف،سرکاری فنڈزمرکزی کنٹرول میں لانے کی یقین دہانی حکومت کی آئی ایم ایف کو70 نئے سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس، جن میں اوسطاً 290 ارب روپے موجود ہیں، کمرشل بینکوں سے سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا خطے کی تازہ صورتحال پر اہم جائزہ اجلاس،علاقائی پیش رفت اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، غیر مصدقہ ذرائع اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مح...
متعدد زخمی ہو گئے، علاقے میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار ، وزارتِ داخلہ غزہ سٹی ،خان یونس میںفضائی حملوں میں 6 پولیس اہلکارشہید ہوگئے،عینی شاہدین دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے،غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 فلسطین...
ایران اب کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا،یہ امریکی جنگ نہیں، آبنائے ہرمز سے بڑا فائدہ ایشیا اور یورپی ممالک کو ہے،بحری جہاز اب ہماری شرائط پر ہی گزریں گے،امریکی وزیر دفاع ایران کے ساتھ کسی معاہدے میں جلد بازی نہیں، معاہدہ نہیں کیا تو اس کے خلاف فوری طور پر دوبارہ جنگ شروع کرنے ...
دہشت گردی کے ناسور کیخلاف سکیورٹی فورسز کیقربانیاں قابلِ فخر ہیں، وزیر داخلہ ضلع خیبر میںخوارج کی ہلاکتوں اور اسلحے کی برآمدگی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن میں22 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحے کی برآمدگی...
پاکستان کو امن اور مذاکرات کے کردار پر عالمی پذیرائی ملی، عمران خان 24 سال سے اسی پالیسی کے داعی رہے ہیں قومی مفاد کو مقدم رکھا ، ذمہ دار سیاسی رویے کا مظاہرہ کیاوفاقی حکومت کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ملک ک...
عالمی مالیاتی ادارہ نے 4 مئی کیلئے اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا پاکستان کیلئے 1۔2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی،وزارت خزانہ حکام وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) بورڈ سے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے لیے قرض کی ا...