... loading ...

کراچی میں احتسابی عمل اور گرفتاریوں کے حوالے سے بڑے پیمانے پر شدید بے چینی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی آدمی کو کسی بھی الزام کے تحت کسی بھی وقت گرفتار کر لیتی ہیں ۔ اور ایک ہی شخص کو چھوڑنے پکڑنے کے عجیب وغریب قسم کے کارنامے انجام دیتی رہتی ہیں۔ یہ سارا عمل اس قدر مضحکہ خیز بن چکا ہے کہ خود بدعنوان عناصر کے حق میں ہمدردی کا ماحول پید اہونے لگا ہے۔
زمینوں پر قبضے کے ایک ہی نوعیت کے الزامات پر کے ڈی اے (کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے تین عہدیداروں کو مختلف اوقات میں الگ الگ اداروں سے اُٹھائے جانے کے بعد اب ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیا۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے جن تین عہدیداروں کو حراست میں لیا ہے اُن میں سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے عبدالقوی خان، ڈائریکٹر ماسٹر پلان راشد عقیل اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ناصر شیخ شامل ہیں۔ان تینوں عہدیداروں کو زمینوں پر قبضے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے ڈی اے حکام پر مبینہ طور پر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پانی کے پائپس اور کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائنز کے لیے مختص زمین کے پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات، خرید اور فروخت میں ملوث تھے۔نیب کی طرف سے جارہ بیان کے مطابق نیب، پاکستان رینجرز اور ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے اسی مقدمے میں قبل ازیں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ان مشتبہ افراد سے دوران تفتیش سامنے آنے والی معلومات پر کے ڈی اے عہدیداران کو حراست میں لیا گیا ہے۔
دلچسپ امر یہ کہ یہ تینوں افرادمختلف اوقات میں مختلف اداروں کے ہاتھوں گرفتار اور زیرتفتیش رہے ہیں۔ ایک ہی نوعیت کے الزامات میں ان افراد میں شامل سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں تین مرتبہ گرفتار ہو چکے ہیں۔ آخری مرتبہ خود رینجرز نے اُنہیں رواں برس مئی کے مہینے میں گرفتار کیا تھا۔ اور اُنہیں تمام الزامات میں تفتیشی مرحلوں سے گزار کر رہا کر دیا گیا تھا۔ حیرت انگیز طور پر نیب کی جانب سے عائد عمومی الزامات کےعلاوہ خاص طور پر گلستانِ جوہر کے جن دو پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا ذکر کیا گیا ہے ، وہ ان میں باعزت بری ہو چکے ہیں۔ ان ہی الزامات کے تحت یہ افسران پندرہ برس قبل بھی گرفتار کئے جا چکے ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ زمینوں پرغیر قانونی قبضے کراچی کے اہم ترین مسائل میں شامل ہیں ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا یہ موقف بھی قدرے درست ہے کہ یہ پہلو کراچی میں دہشت گردی کے فروغ کا ایک اہم عامل ہے۔ شاید اسی وجہ سے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور کراچی آپریشن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے زمینوں پر قبضے کے معاملات میں خصوصی طور پر توجہ دے رہے ہیں۔ مگر اس سارے عمل میں قانون ناٖفذ کرنے والے اداروں کا طریقہ کار برعکس نتائج پیدا کرنے کا باعث بن رہا ہے۔ ایک ہی نوعیت کے الزامات میں ایک ہی طرح کے افراد کی باربار گرفتاری اور رہائی شکوک کو گہرا کر رہی ہے ۔ اور اس پورے عمل پر عوامی اعتماد کو کم کرتی جارہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی مقدمے کو قانونی انجام تک پہنچانے میں اکثر ناکام رہتے ہیں ۔ کے ڈی اے کے حکام کی حالیہ گرفتاریاں بھی اسی کا مظہر ہے۔ جس پر اب عوامی حلقوں میں شدید بے چینی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...