... loading ...

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کی ایک مشترکہ کارروائی میں کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ہارون بھٹی سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ہارون بھٹی کو اس کے دیگر 4 ساتھوں کے ہمراہ گزشتہ ماہ 22 اکتوبر کو انٹرپول کی مدد سے دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اُنہیں تفتیش کے لیے لاہور منتقل کیا گیا۔پولیس کا موقف ہے کہ ہارون بھٹی کو دیگر دہشت گردوں کی نشاندہی کے لیے بادامی باغ میں ملک پارک کے قریب ایک مکان پر لایا گیا، جہاں پہلے سے موجود دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں مکان میں موجود تینوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ نشاندہی کی غرض سے لائے گئے ہارون بھٹی بھی مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت عمیر ندیم، نعمان یاسین اور عمیر حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جن کے قبضے سے دس ہینڈ گرنیڈ، دو ایس ایم جی، چھ میگزین، ایک پستول، ریموٹ ڈیوائس اور ایک سو سے زائد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔لاہور پولیس کا یہ مقابلہ بھی پولیس کے روایتی مقابلوں کی طرح کاایک مقابلہ سمجھا جا رہا ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہارون بھٹی سانحہ مومن پورہ میں ملوث تھے، جس میں 25 افراد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہو گئے تھے۔ ہارون بھٹی کو ڈی ایس پی طارق کمبو ہ اور اس کے گارڈ، اہل سنت والجماعت کے رہنما مولانا شمس الرحمٰن معاویہ، ڈاکٹر شبیہ الحسن، شاکر علی رضوی ایڈوکیٹ، بینک مینجر سید وقار حیدر، ڈاکٹر قیصر عباس، ماہر امرض چشم ڈاکٹر سید علی حیدر، خرم رضا قادری، تحریک نفاذ شریعت جعفریہ کے علامہ ناصر عباس ملتانی اور علی حسن قزلباش سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث قرار دیا جاتا ہے۔ ہارون بھٹی کے متعلق پولیس کا دعویٰ ہےکہ وہ ڈرامہ نگار اصغر علی سید، رضا رومی اور ایڈووکیٹ موسیٰ عابد نقوی پر حملے میں بھی ملوث تھا۔
ہارون بھٹی کا شمارلشکر جھنگوی کے بانیوں میں ہوتا تھا۔ اور اُسے ملک اسحاق کے قریبی ساتھیوں میں سمجھا جاتا تھا۔جسے رواں برس جولائی میں مظفر گڑھ میں ہونے والے ایک مبینہ پولیس مقابلے میں اس کے دوبیٹوں اور گیارہ ساتھیوں سمیت ہلاک کردیاگیا تھا۔ بعدازاں کرنل شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کو اس کاردِ عمل قرار دیا گیا تھا۔ اب پنجاب پولیس نے ملک اسحاق کے قریبی ساتھی ہارون بھٹی کو بھی ایک مقابلے میں ہلا ک کردیا ہے جس کے سرکی قیمت حکومت پنجاب نے پہلے سے ہی 25 لاکھ مقرر کر رکھی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...