... loading ...

وفاقی حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ مسائل کی شناخت کا ہے۔ وہ اپنی ترجیحات کا تعین تو کیا خاک کرتی ، اُسے اُن مسائل کا انداز ہی نہیں جو ملک و قوم کو درپیش ہے۔ چنانچہ ہر روز خود وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین اس طرح کے قصے جنم لیتے رہتے ہیں جس سے یہ انداز الگانا دشوار ہوجاتا ہے کہ دراصل اس میں صحیح بات کیا ہے؟ ایک طرف وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار مسلسل یہ راگ الاپ رہے ہیں کہ پاکستان میں داعش کا کوئی حقیقی خطرہ موجود نہیں ہے۔ مگر دوسری طرف سندھ میں ایسے افراد کو مسلسل گرفتار کیا جارہا ہے جن کے بارے میں پولیس یہ دعویٰ کرتی ہے کہ یہ داعش سےتعلق رکھتے ہیں۔ اب اس ضمن میں ایک نیا پہلو یہ سامنے آیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ کا حوالے سے خبردار کیا ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو داعش صوبے میں مختلف مقامات پر نشانا بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے اس انتباہ میں خاص طور پرضلع گجرات میں جلال پور جٹان روڈ پر گشت کرنے والی فوج کی گاڑیوں اور جی ٹی روڈ پر پولیس موبائلوں پر حملے کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔
اب سوال یہ پید اہوتا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کا یہ انتباہ اگر درست ہے تو پھر وفاقی وزیر داخلہ داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے اتنے بے خبر کیوں ہیں؟اس معاملے کی سنگینی کا اندازا اس امر سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ حکومتی انتباہ میں پانچ دہشت گردوں کے ایک گروپ کے لاہور پہنچنے کا بھی ذکر ہے جو نجی اداروں کے سیکیورٹی گارڈز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ حکام اس سرکاری انتباہ پر مزید یہ بھی وضاحت کر رہے ہیں کہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اور غیر ملکی بھی دہشت گردی کا نشانہ بن سکتے ہیں۔مختلف ذرائع یہ تو نشاندہی کررہے ہیں کہ پولیس و فوج کی گاڑیاں اور نجی ادارے داعش سے منسلک دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔مگر وہ یہ نہیں بتا پارہے ہیں کہ آخر ایسا کیا ہوا ہے جس سے یہ اندازا لگایا جارہا ہے کہ داعش ایک حقیقت کے طور پر پاکستان میں نہ صرف موجود ہے بلکہ و ہ ملک کے اندر دہشت گردی کے مختلف منصوبوں پر کام بھی کر رہی ہے۔
یہ امر بھی واضح نہیں ہو رہا ہے کہ داعش کی اس انتباہ کے باجود آخر کیوں وفاقی وزیر چوہدری نثار ابھی تک اس کے قائل نہیں ہو رہے ہیں کہ داعش پاکستان میں ایک حقیقت کے طور پر موجود ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...