... loading ...

کراچی میں قیام امن کے تمام دعوے وقت گزرنے کےساتھ جھوٹے نکلنے لگتے ہیں۔ اور دہشت گردی کی نئی لہر کراچی کو عارضی امن کے وقفے سے نکال کر پھر خوف کے سائے میں دھکیل دیتی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بنیادی بات کو سمجھنے کے لئے تیار ہی نہیں کہ نشانہ لگاکر قتل کرنے والے ہو یا دہشت گرد، سیاسی جماعتوں کے پروردہ دہشت گرد ہو یا مافیا کے ہاتھوں استعمال ہونےوالے پیشہ ور قاتل، ان کا خاتمہ دہشت گردی یا قتل وغارت گری کو مستقل ختم کرنے میں کبھی بھی معاون ثابت نہیں ہو سکتا۔ اصل مسئلہ شہر کے وہ حالات ہیں جن میں رہ کر ایسے لوگ مستقل طور پر ایسے طاقتور لوگوں کو میسر آتے رہتے ہیں جنہیں استعمال کرکے دہشت گردی اور قتل وغارت گری کسی بھی وقت شروع کرائی جاسکتی ہے اور عارضی طور پر روکی جاسکتی ہے۔ چنانچہ کراچی میں ایک بار پھر دہشت گردی کی لہر نے سر اُٹھانا شروع کر دیا ہے۔
کراچی کے علاقے ٌ پاک کالونی میں 21 نومبر کو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم دہشت گردوں نے ایک ہوٹل میں بیٹھے لوگوں پر اندھا دھند فائرنک کی ہے۔ جس کے نتیجے میں چار افرادہلاک اور ایک شدید زخمی ہے۔چار جاں بحق افراد کی شناخت وسیم معراج، محمد شاہد، انور حسین اور محمد فہیم کے ناموں سے ہوئی ہیں۔
ایک روز قبل 20 نومبر کو بلدیہ ٹاؤن کی ایک مسجد ابو ہریرہ کے باہر رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں چار رینجرز اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔ ایک ہفتے قبل کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب ایک پولیس چوکی پر دو موٹر سائیکل پر سوار چار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا تھا۔ اس سے قبل ناظم آباد کے علاقے میں بھی پولیس اہلکاروں کو گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا تھا۔ کراچی آپریشن کے بعد سے قانون نافذکرنے والےاداروں کے اہلکاروں ، پولیس موبائلوں اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں تک کو نشانہ بنانے کے واقعات میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
کراچی میں قیام ِ امن کی تمام کوششوں کے باوجود باور کیا جاتا ہے کہ ا سمیں کہیں کوئی ایسا نقص موجود ہے جو عسکری اداروں کے عزائم اور سیاسی ارادوں کے درمیان مستقل مسائل کا باعث ہے جس کے سبب کراچی میں مستقل امن وامان کا قیام ہمیشہ ایک خواب بن کر رہ جاتا ہے۔
مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع، اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروانے کا فیصلہ ، کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سڑکیں عارضی طور پر بند، ذرائع ایران سے ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ، میرے نمائندے آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے، میں شاید بعد م...
پاکستان ہمارا گھر، کسی جاگیردار یا بیوروکریٹس کی ملکیت نہیں، امریکی صدرٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیں ایسا لگتا ہے کوئی بدمعاش ہے، الفاظ اور لہجہ مذاکرات والا نہیں،سربراہ جے یو آئی جب تک فارم 47 کی غیرفطری حکمرانی رہے گی، تب تک نہ تو مہنگائی کم ہوگی اور نہ ہی حقیقی استحکام آئے گا، غ...
محکمہ تعلیم سندھ نے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط بھی غیر قانونی قرار دیدی اسکول کے اندر کسی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیا بیچنا اب قانونا جرم ہو گا،محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کو بڑا ریلیف مل گیا،اسکول انتظام...
شہباز شریف سے فون پر گفتگو،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں پر اظہار تشکر خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ اسلامی جمہوریہ ایران سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام اسلا...
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...
وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذر...
لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھلی رہے گی، ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا، عباس عراقچی بحری ناکہ بندی پوری طاقت سے برقرار رہے گی، یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران سے ہمارا لین دین...
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...