... loading ...
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کو آج پانچ سال بیت گئے۔ برطانیہ کی انصاف پسند سرزمین پر قتل جیسا واقعہ ہوگیا، لیکن اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود آج تک ملزمان انصاف کے کٹہرے میں نہیں آسکے۔ لیکن لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایک مرتبہ پھر تحقیقات سے اپنی وابستگی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ قتل کے ذمہ ...
ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے حوالے سے ٹی وی میزبان ڈاکٹر شاہد مسعود نے ۸؍ جولائی ۲۰۱۳ء کو آج ٹی وی پر تب کی میزبان اور عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کوایک انٹرویو کے دوران میں یہ کہا کہ ’’میری ڈاکٹر عمران فاروق سے قتل سے چند ہفتے پہلے بات ہوئی تھی۔ ایم کیوایم کے لوگ ڈاکٹر عمران...
لندن کے شمالی علاقے میں ۱۶؍ ستمبر ۲۰۱۰ء کو عمران فاروق کو اُن کی رہائش گاہ کے قریب قتل کر دیا گیا۔ عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات میں پہلی مرتبہ ۶؍ دسمبر ۲۰۱۲ء کو ایم کیوایم کے لندن سیکریٹریٹ میں چھاپا مارا گیا۔دفتر سے نقد رقم بھی برآمد ہوئی جو بعد میں ایک نئے مقدمے منی لانڈرنگ...
دریائے سندھ کے شمالی کنارے اور سلاگر پہاڑ کی ڈھلوان پر آباد سینکڑوں سال پرانے شہر کالاباغ کامحنت کش اکیسویں صدی کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی اپنے اور اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ بھرنے کے لئے ’’ سائیکل رکشہ‘‘ کے ذریعے جانوروں کی طرح انسان کا بوجھ کھینچنے پر مجبور ہے۔عظیم مسلمان فاتح سلط...
امریکا کے سابق سینیٹر مائیک گریول نے امریکی صدر بارک اُباما سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عافیہ کے خلاف مقدمہ بڑی ناانصافیوں میں سے ایک ہے۔ سابق امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام زور و شور سے عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ عافیہ اپنے...
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی شہید ہو گیا ہے۔پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا بیس سالہ فوجی اہلکار شمس جاں ب...
وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کسانوں کے لئے ۳۴۱ ؍ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ ۱۵؍ ستمبر بروز منگل جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ امدادی پیکیج چار حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ براہِ راست مالی تعاون کا ...
ایوانِ بالا(سینیٹ) نے عدالت ِ عظمیٰ کی جانب سے ازخود نوٹس کے نتیجے میں کئے گئے فیصلوں پر نظرِثانی کے لئے قانون سازی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ آئینِ پاکستان کی دفعہ ۱۸۴ کی جس شق نمبر تین کے تحت ازخودقانونی چارہ جوئی ک...
پیپلزپارٹی کی قیادت میں قائم سندھ حکومت نے وفاق کے خلاف اعلان ِجنگ کردیا ہے۔سینئر وزیر نثار کھوڑو کے ساتھ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ گیس صوبے سے باہر نہیں جانےدی جائے گی۔ سندھ سے نکلنے والے ایک سو پچاسی ارب ٹن کوئلےکو بھی اب پنجاب نہیں جانے دیا جائے گا ...
ایم کیوایم کی اپیل کے باوجود کراچی میں مکمل ہڑتال نہیں ہوسکی ۔شہر کی تاریخ میں بارہ ستمبر دوہزار پندرہ ایک اہم دن کے طور پر یاد رہے گا کہ جب شہر سے پارلیمانی نمائندگی رکھنے والی جماعت کی جانب سے کی گئی ہڑتال کی اپیل ایسی موثر نہیں رہی جیسی ماضی میں ہوا کرتی تھی ۔ہڑتال کس قدر کامی...
سابق صدر آ صف علی زرداری نےوفاقی اداروں کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری پر اظہارِ برہمی کے بعد صوبہ کی اہم شخصیات کو دبئی طلب کر لیا ہے۔ یہ حالات کا دباؤ ہے یا بدلتی صورتِ حال کا تقاضا کہ مشکل حالات میں بھی مسکراہٹ چہرے پر سجانے والے آصف علی زرداری جارحانہ موڈ میں آگئے ہیں۔ ...
خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبے کے تعلیمی نصاب میں نظرثانی کا دوٹوک فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی حکومت کے اندرونی اور عمران خان کے قریبی ذرائع نے’’ وجود ڈاٹ کام‘‘کو تصدیق کی ہے کہ عمران خان کی جانب سے اس کی واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔ عمران خان کی جانب سے اپنی صوبائی حکومت کو کہا ...
رینجرز نے عدالتِ عالیہ سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کی ضمانت کو چیلنج کر دیا ہے۔ سندھ رینجرز کے ڈی ایس آر محمد ریاض کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے تفتیشی افسر کا کوئی بیان محفوظ (ریکارڈ) نہیں کیا اور نہ ہی اس مقدمے سے جڑے ...
کئی سالوں تک اپنے کسی قیدی کو سزائے موت نہ دینے کے بعد پاکستان صرف 9 مہینوں میں دنیا میں سب سے زیادہ افراد کو سزائے موت دینے والے ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے بعد سے اب تک بجائے عسکریت پسندوں کے پھانسی...
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کی مفاہمت اب ایک دوسرے پر بوجھ بنتی جارہی ہے۔ سابق وفاقی وزیر قمرالزماں کائرہ نے دبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ روز کہا تھا کہ حزب اختلاف کا مضبوط کردار ادا نہ کرنے کے باعث اُنہیں سیاسی طور پر نقصان ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کو یہ نقصان اس...
منصف انور ظہیر جمالی نے ۲۴ ویں منصفِ اعلیٰ کے طور پر حلف اُٹھا لیا ہے ۔صدر ممنون حسین نے ایوان صدر میں منعقدہ حلف برادری کی تقریب میں اُن سے حلف لیا۔ اُنہوں نے بھی اپنے پیش رو منصفِ اعلیٰ جواد ایس خواجہ کی طرح اپنا حلف اردو میں اُٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب میں تینوں مسلح افواج...
سابق منصفِ اعلیٰ جواد ایس خواجہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے سب سے بڑے منصب پر ۲۳ ویں منصف ِ اعلیٰ کے طور پر سب سے مختصر عرصے کے لئے رونق افروز رہے۔ انہوں نے گزشتہ ماہ ۱۷؍ اگست کو اس منصب کا حلف اُٹھایا تھا۔اورصرف ۲۴ روز بعد ۹؍ ستمبر ۲۰۱۵ء کو وہ اپنے منصب سے سبکدوش ہو گئے۔مگر سابق ...
تین ماہ کی متعین مدت کے لئے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اُٹھانے اور پھر وقت کے آمر کے سامنے سرِ تسلیم خم کرتے ہوئے وزارتِ عظمیٰ کا منصب شوکت عزیز کو سونپنے والے چوہدری شجاعت حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے لوگ ہماری اکیڈیم...
بلوچستان کے حالات میں بلاشبہ قدرے بہتری آئی ہے ۔حکومت کے دعوے اپنی جگہ درست ، لیکن مکمل امن کے قیام کے لئے ابھی مزید جتن کرنے ہوں گے۔ مشکلات مختلف النوع ہیں۔ یعنی صوبے میں خوشحالی کے دن کے لوٹنے میں ایک لمبا عرصہ درکار ہے ۔ اس مقصد کے حصول کیلئے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنا ...
جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام جماعت کے صوبائی ہیڈ کوارٹر پشاور میں گزشتہ روز سے جاری قومی قبائلی جرگہ اختتام پزیر ہو گیا ہے ۔قومی جرگہ کی صدارت جماعت کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کی۔ قبائلی جرگے کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق جرگے نے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی آپریشن کا دوران...
اُردو جسے کہتے ہیں اربابِ جہاں انجم ملت کا تشخص ہے وحدت کی علامت ہے 8 ستمبر 2015ء کا دن ہمارے قومی تقویم میں ہمیشہ کے لئے ایک یاد گار دن کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ کے منصفِ اعلیٰ نے صرف بائیس روز کے اندر ایک ایسے آئینی تقاضے کی تکمیل کر دی ہے جو گزشتہ 42 سالو...
عدالتِ عظمیٰ پاکستان نے اردو کو بطور سرکاری زبان فوری نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت میں اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینے سے متعلق درخواست کوکب اقبال ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔عدالت نے ۲۶؍ اگست کو اس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت عظمیٰ کے منص...
پنجاب میں تحفظِ جنگلی حیات کے نام پر قائم محکمے نے اُس شخص کو گرفتار کر لیا جس نے گزشتہ دنوں عمران خان کے جلسے میں ریچھ نچایا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ریچھ کو لاہور کے چڑیا گھر میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اُس کے مالک کو حافظ آباد کے تھانہ سٹی کے حوالات میں ڈال دیا گیا ہے ۔ پنجاب...
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں فوجی سربراہ راحیل شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور وفاق المدارس کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کی رجسٹریشن اور ا...