... loading ...

تین ماہ کی متعین مدت کے لئے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اُٹھانے اور پھر وقت کے آمر کے سامنے سرِ تسلیم خم کرتے ہوئے وزارتِ عظمیٰ کا منصب شوکت عزیز کو سونپنے والے چوہدری شجاعت حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے لوگ ہماری اکیڈیمی کے تربیت یافتہ ہیں ۔ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے ارکانِ اسمبلی ممبر نہیں رہے ۔ چوہدری شجاعت حسین پنجاب کی اُس سیاسی اشرافیہ کے ترجمان ہیں جنہوں نے ہمیشہ سول و ملٹری بیوروکریسی کی چھتری تلے سیاست کی دُکان سجائے رکھی اور اصولی سیاست کی بجائے ’’فائدے ‘‘ کا مال بیچا ۔
جنرل ضیاء الحق کی ’’نیاز مندی ‘‘ سے گجرات کے چوہدریوں کی ’’ بلند اقبالی ‘‘ کا سفر شروع ہوا ۔ 1985 ء کے عام انتخابات کے بعد ’’ٹیسٹ ٹیوب مسلم لیگ ‘‘ میں وہ جنرل ضیاء الحق اور پیر صاحب آف پگارو کے ساتھی رہے ۔ بعدازاں جب مسلم لیگی طاقت شریف برادران کے کنٹرول میں چلی گئی تو ان کی سیاست کا رُخ بھی ماڈل ٹاؤن کی طرف مُڑ گیا ۔ اکتوبر1999 ء میں پرویز مشرف کے جرنیلی استبداد کا سورج طلوع ہو ا تو ’’چوہدری برادارن ‘‘ کی سیاست بھی سورج مُکھی کا پھول ثابت ہوئی ۔ جنرل پرویز مشرف کے دور میں پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا منصب اس خاندان کے حصے میں آیا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ اس خاندان کی دیرنیہ خواہش تھی جو شریف برادران کے ساتھ رہ کر کبھی پوری نہیں ہو سکتی تھی ۔ چوہدری شجاعت حسین کی ملٹری بیورکریسی سے محبت اس قدر گہری ہوئی کہ وہ اُس دور میں مسلم لیگ کے تمام ’’ برانڈ ‘‘ اکٹھے کرکے ایک بڑا ’’ سیاسی سُپر اسٹور ‘‘ کامیابی سے چلاتے رہے ۔ اسی دور میں منفرد نوعیت کی سہ ماہی وزارتِ عظمیٰ کا تاج انہوں نے اپنے سر پر سجایا ۔سیاست میں نظریں منزل پر رکھنے کے عادی اس خاندان نے جنرل مشرف کی رُخصتی کے ساتھ ہی اُنہیں اشاروں کنایوں میں بتا دیا تھا کہ ’’ مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ ‘‘۔
2008 ء کے انتخابات کے بعد چوہدری برادران نے پیپلز پارٹی سے معاملات سیدھا کرنا شروع کر دیئے تھے۔ ماضی کی سیاست میں بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کے حوالے سے چوہدریوں کی سیاست دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اس ’’دورِ چہارم ‘‘ میں چوہدری خاندان کو ایسی ابتلاو آزمائشوں کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا جس قسم کی مشکلات کا سامنا بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کو جنرل ضیاء الحق اور میاں نواز شریف کے اولینِ دورِ حکومت میں کرنا پڑا تھا ۔ لیکن جس طرح دوستوں کو چوہدری شجاعت حسین کی آواز سمجھ نہیں آتی اسی طرح ان کی سیاست کی بھی سمجھ نہیں آتی اور وہ بھٹو مرحوم اور محترمہ بے نظر بھٹو کے بدترین مخالف ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی کے دورِ چہارم میں’’ چھوٹے چوہدری ‘‘ کو ڈپٹی وزیر اعظم بنوانے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔ عمران خان اور طاہر القادری کے حوالے سے بھی انہوں نے فرما دیا ہے کہ وہ حکومت کو کمزور کرنے اور سیاسی فائدہ اُٹھانے کے لئے دھرنے کے دوران ان کے قریب ہوئے تھے۔
چوہدری شجاعت حُسین کا یہ انٹرویو ان کے اپنے خلاف ایک چارج شیٹ معلوم ہوتا ہے ۔لہذا تمام سیاسی جماعتوں کے لیئے صائب مشورہ یہی ہے کہ مستقبل میں چوہدری برادران خصوصاً بڑے چوہدری صاحب کی سیاست کو سمجھنے کی کوشش کی جائے ورنہ وہ پھر کوئی نہ کوئی ایسا فائدہ اُٹھا جائیں گے جس کا قوم کو نقصان ہو گا !!!!
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...