... loading ...
رینجرز نے عدالتِ عالیہ سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کی ضمانت کو چیلنج کر دیا ہے۔ سندھ رینجرز کے ڈی ایس آر محمد ریاض کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے تفتیشی افسر کا کوئی بیان محفوظ (ریکارڈ) نہیں کیا اور نہ ہی اس مقدمے سے جڑے دیگر قانونی لوازمات کی تکمیل کی ہے۔رینجرز نے اپنے موقف میں مزید کہا ہے کہ عامر خان کی ضمانت یک طرفہ دلیل سن کر ہی منظور کر لی گئی ہے۔
اس میں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ رینجرز کی جانب سے عامر خان کی ضمانت چیلنج کئے جانے کے باوجود خو د رینجرز کے وکیل سماعت کے موقع پرموجود نہیں تھے جس کے باعث اس درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ عامر خان کو رواں برس ۱۱؍ مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ پھر نوّے دنوں کے لئے اُن کا ریمانڈ لیا گیا تھا۔اس دوران میں ۴؍ جون کو عامر خان کو نائن زیرو کا سیکورٹی انچارج ظاہر کرتے ہوئے اُن پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اور پھر اُنہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔مذکورہ مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ۲۹؍ جون کو عامر خان کی درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے اُنہیں دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کر انے کا حکم دیا تھا۔ اور بیرونِ ملک جانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔جس پر وہ ۳۰؍ جون کو رہا کر دیے گیے تھے۔ بعد ازاں عامر خان کی جانب سے ایک اور درخواست انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں دائر کی گئی جس میں اُنہوں نے حج پر جانے کے لئے بیرون ملک کی پابندی ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔اس پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اُنہیں حج پر جانے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے پابند کیا تھا کہ وہ تیس روز کے بعد عدالت کو اپنی واپسی سے مطلع کریں گے۔
ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان ۱۸؍ ستمبر کو حج کے لئے روانہ ہونے والے تھے اور طے شدہ پروگرام کے تحت اُن کی ۳؍ اکتوبر کو واپسی تھی ۔ مگر اس سے پہلے ہی گیارہ ستمبر کو بروز جمعہ رینجرز نے اُن کی ضمانت کو چیلنج کر دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان سات دنوں میں عامر خان کے لئے حج پر روانگی ممکن ہو پاتی ہے یا نہیں؟ اس کا تمام تر انحصار اب عدالت عالیہ سندھ میں دائر رینجرز کی درخواست پر ہے۔ جس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...