... loading ...

سابق صدر آ صف علی زرداری نےوفاقی اداروں کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری پر اظہارِ برہمی کے بعد صوبہ کی اہم شخصیات کو دبئی طلب کر لیا ہے۔ یہ حالات کا دباؤ ہے یا بدلتی صورتِ حال کا تقاضا کہ مشکل حالات میں بھی مسکراہٹ چہرے پر سجانے والے آصف علی زرداری جارحانہ موڈ میں آگئے ہیں۔ کبھی وہ اسٹیبلشمنٹ کو للکارتے ہیں تو کبھی نواز حکومت کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے نظر آتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پر اُنہوں نے جس شدت کی ناراضی ظاہر کی تھی۔ وہ اب احتساب عدالت کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی علی نواز شاہ اور دورہنماؤں خادم علی شاہ اور امتیاز علی شاہ کو سزائے قید کے بعد بڑھتی جارہی ہے۔
ذرائع یہ کہتے ہیں کہ کراچی میں نیب ، ایف آئی اے اور رینجرزکی کارروائیوں میں تیزی کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کے اکثر رہنماؤں کی رائے یہی ہے کہ مفاہمت کی پالیسی اب ترک کرنا ہوگی۔ سابق صدر نے 31 اگست کو اپنے ایک بیان میں اسی لئے نواز شریف حکومت کو دھمکی دی کہ اس نے دوبارہ انتقام کی سیاست شروع کر دی ہے۔ جس کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔ اب احتساب عدالت سے علی نواز شاہ کی سزا کو بھی پیپلز پارٹی نوازشریف کی قیادت میں قائم وفاقی حکومت کے ایما پر سمجھتی ہے۔ مگر آصف علی زرداری کے مزاج کو خوب سمجھنے والے پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں کی اب بھی یہی رائے ہے کہ سابق صدر گھاٹے کا سودا کرتے ہیں نہ ہی وہ کوئی دروازہ ہمیشہ کے لئے بند کر تے ہیں۔
یہ بھی ممکن ہے کہ وفاقی حکومت کے خلاف ان کی سخت بیان بازی محض عارضی ہو یا حکمت ِ عملی کے تحت ہو، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں ان کے دیرینہ اتحادی نوازشریف ادارہ جاتی فیصلوں کے باعث ان کی پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہیں روک پارہے۔ان رہنماؤں کا موقف یہ ہے کہ ایسی صورتِ حال میں سابق صدر زرداری کے پاس راستا ہی یہ بچا تھا کہ وہ سندھ میں وفاقی حکومت سے ناراض قوتوں کو کسی ایک نکتے پر متحد کر لیتے۔ اور جس طرح آج ان کی صوبائی حکومت معطل بنی ہوئی ہے ، وہ کم ازکم سندھ کی حد تک وفاقی حکومت کو بھی مفلوج بنادیں ۔ مگر اس ماحول میں اُنہوں نے اُلٹا ایم کیو ایم کے خلاف بیان داغ دیا۔ جس سے لگتا یہی ہے کہ وہ حالات سے تنہا ہی نمٹنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاکہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی اندرون ِ سندھ کسی کو ساجھے دار بنائے بغیر اپنی پارٹی مقبولیت کا تاثر دے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق سندھ کے وڈیرے سائیں قائم علی شاہ نے وفاق کے سائیں خورشید علی شاہ اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ شاہ برادران سے جیل میں ملاقات کرکے اُنہیں حوصلہ دیا ہے۔ اور یہ پیغام بھی دیا ہے کہ وفاقی ادارے جوچاہے سزا دے لیں ۔ محکمہ جیل خانہ جات صوبے کے پاس ہی ہیں۔وہ ان رہنماؤں کی جیلوں کو عقوبت خانوں کے بجائے راحت کدوں میں تبدیل کر دیں گے۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکلات کی شکار ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی بھی تجدیدِ عہدِ وفا کرکے حکومت پر دباؤ بڑھاسکتے ہیں۔مگر پیپلز پارٹی کی ایم کیوایم گریز پالیسی اس بات کی علامت ہے کہ ابھی وہ مکمل مزاحمت پر آمادہ نہیں ۔ زرداری صاحب کو فی الحال سُرنگ کے اس پار روشنی نظر آرہی ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...