... loading ...

ایم کیوایم کی اپیل کے باوجود کراچی میں مکمل ہڑتال نہیں ہوسکی ۔شہر کی تاریخ میں بارہ ستمبر دوہزار پندرہ ایک اہم دن کے طور پر یاد رہے گا کہ جب شہر سے پارلیمانی نمائندگی رکھنے والی جماعت کی جانب سے کی گئی ہڑتال کی اپیل ایسی موثر نہیں رہی جیسی ماضی میں ہوا کرتی تھی ۔ہڑتال کس قدر کامیاب تھی اور کتنی ناکام؟ اس کو جانچنے کے پیمانے سب کے ہی مختلف ہیں ۔البتہ شہر پر مکمل گرفت رکھنے والی ایم کیوایم اورقانون کی مکمل عملداری کے دعوے کرنے والوں کے لیے بارہ ستمبر بہت سے سوال چھوڑ کر جارہاہے ۔
ہڑتال کا دیگر پہلوؤں سے بھی جائزہ لیا جائے گا۔پہلے بات کرتے ہیں تازہ ترین اطلاع پر ۔۔ رینجرز کے افسران خیرسگالی کے لیے متحدہ کے زخمی رہنما رشید گوڈیل کی عیادت کےلیے اُن کے گھر پہنچے اور خوبصورت الفاظ ہی نہیں خوش رنگ پھول بھی ساتھ لے کر آئے ۔۔رشید گوڈیل کو مسکراہٹ چہرے پر سجاکر ان کا استقبال کرتے ہی بنی ۔سیاسی مبصرین اور ناقدین کے لیے یہ عجیب منظر تھاکہ ایم کیوایم کی فعال قیادت رینجرز کے خلاف شعلے اُگل رہی تھی اور موت کے منہ سے بخیرو عافیت واپس آنے والے ان کے بلند آہنگ رہنما ان کے شکر گزارتھے یہ وہی رشید گوڈیل ہیں جن کی زبان ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کی عملی قیادت کرنے والی مسلم لیگ ن کے خلاف شمیشیر برہنہ تھی۔ وہ جب بولتے تو پیرا ملٹری فور س ہو یا اس کی مدرآرگنائزیشن کسی کو نہ بخشتے۔
اب ہڑتال کی طرف آتے ہیں۔ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی اکثریت نے ہڑ تال کی اپیل کو غیر موثر قرار دیا ہے ۔کراچی کی نبض پر ہاتھ رکھنے والی متحدہ قومی موومنٹ کی پہلے بھی کئی ہڑتالیں غیر موثر رہی ہیں مگر ذرائع ابلاغ میں اس کے اثر ورسوخ اور بائیں ہاتھ کے کھیل نے اس تاثر کو مستحکم نہیں ہونے دیا کہ متحدہ کی ہڑتال ناکام یا بے اثر رہی ۔ متحدہ نے اس سےپہلے دس اگست کو ہڑتال کی اپیل حالات کی نزاکت کے باعث واپس لےلی تھی ۔بعض مبصرین کی اس پر یہی رائے تھی کہ ڈی جی رینجرز کی یقین دہانی تومحض بہانہ ہےحقیقی منظر نامہ کچھ اور ہے غالباً ہڑتال کی وہ اپیل بھی ایسے ہی غیر موثر رہتی جیسی ایک ماہ دودن بعد رہی ،مگربات مفروضے پرنہیں ہونی چاہیےتھی اس لیے نہیں کی گئی ۔
اس معاملے کا مگر ایک دوسرا پہلو بھی ہے جسے ہرگز نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ۔ایم کیوایم مخالف سیاسی قوتیں ہوں یا قانون نافذ کرنے والے ادارے ہڑتال کی ناکامی پرانہیں بہت زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ ایم کیوایم کی اس ہڑتال کے بے اثر ہونے کا قطعی مطلب یہ نہیں ہے کہ اب وہ شہر کی مقبول یا نمائندہ جماعت نہیں رہی ۔۔ایم کیوایم سے ہمدردی رکھنے والے بعض مبصرین کا کہناہے کہ قانون نافذکرنے والےادارے کسی خوش فہمی میں نہ رہیں ،بارہ ستمبر کا احتجاج جس قدر بھی موثر رہامگر اس نے یہ تاثر ضرور گہر ا کردیاہے کہ لاپتہ کارکنوں کےماورائے عدالت قتل کا الزام بہت زیادہ غلط بھی نہیں کیونکہ متحدہ کی جانب سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر مبینہ مقابلوں میں ہلاک کارکنوں کی تصاویر جاری کی گئیں ،وہ یقینا ً سوال تو اٹھاتی ہیں ۔ایسے لاپتہ کارکن جن کی بازیابی کےلیے عدالتوں سے رجوع کیا جاچکا ہو ،ان کی مقابلوںمیں ہلاکت کئی سوالوں کو جنم دیتی ہے ۔پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر نیوز اینکر کا وجودڈاٹ کام سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے یہ کہناتھاکہ قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے سابقہ ادوار میں ہونے والے آپریشنز سے بہت کچھ سیکھاہے اور اپنی غلطیوں کا اعادہ نہیں کررہے مگراب بھی ایم کیوایم کی جانب سے اٹھائے گئے بعض سوال بہت منطقی ہیں ان کے جواب دیے بنا آپریشن کو غیرجانبدارنہ یا غیر سیاسی نہیں کہاجاسکتا۔
ایم کیوایم نے شایداسی لیے ہڑتال کی ناکامی کے خدشات کے باوجود اس کی اپیل کی اور اسے کامیاب بنانے کےلیے وہ حربے بھی اختیار نہیں کیے جو وہ ماضی میں کرتی رہی مگر اس نے یہ تاثر ضرور دے دیا کہ اسے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔رینجرز اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جمعہ کی شب ضلع وسطی کے علاقوں میں بھاری بھرکم فلیگ مارچ کرکےطاقت کا مظاہرہ تو کیامگروہ مثبت تاثر دینے سے قاصر رہا۔ اور اس نے یہ تاثر مستحکم کیا کہ ایک ایم کیوایم سے سیاسی بصیرت اور خالص قانونی اہلیت سے نمٹنے کے بجائے شہریوں میں ایک دوسرے خوف کو جنم دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خوف کی یہ دوطرفہ ترسیل شہریوں کے لئے ایک ہی جیسی صورتِ حال کا ہم معنی بن چکی ہے۔

سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...