... loading ...

پنجاب میں تحفظِ جنگلی حیات کے نام پر قائم محکمے نے اُس شخص کو گرفتار کر لیا جس نے گزشتہ دنوں عمران خان کے جلسے میں ریچھ نچایا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ریچھ کو لاہور کے چڑیا گھر میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اُس کے مالک کو حافظ آباد کے تھانہ سٹی کے حوالات میں ڈال دیا گیا ہے ۔
پنجاب کے حکمران اس قسم کی حرکتیں کرنے میں اپنی منفرد شہرت رکھتے ہیں ۔ محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے ریچھ نچا کر روزی کمانے والے شخص کو اُس کے روزگار سے محروم کر دیا ہے ۔ یہ کسی کو معلوم نہیں کہ ’’کپتان ‘‘ کے جلسے میں ’’ناچنے ‘‘ اور ’’نچانے ‘‘ والے کے خلاف کارروائی آگے کہاں تک جاتی ہے ۔ کیا تحریک انصاف کے جلسے میں پی ٹی آئی ترانے گانے اور سُن کر دھمال ڈالنے والے بھی زندان میں ڈال دیئے جائیں گے یا پھر ریچھ اور اُس کے مالک کی قربانی سے ’’ناچنے ‘‘ اور نچانے والے ’’معاشرتی حیوان‘‘ بچ پائیں گے ؟جہاں تک محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کا تعلق ہے تو اس کی اب تک کی کارکردگی جنگلی حیات کو تحفظ دینے کی بجائے تباہ کرنے والوں کی معاونت کی داستانوں سے بھری پڑی ہے ۔ پنجاب میں یہ محکمہ اور محکمہ جنگلات ایک ہی سیکرٹری کی ماتحتی میں کام کرتا ہے ۔ کچھ ماہ پہلے انکشاف ہوا تھا کہ محکمہ جنگلات کے بہاولپور میں واقع ’’لال سوہانرا نیشنل پارک ‘‘سے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے اڑھائی سو سے زائد ہرن لا پتہ ہو گئے ۔ اس انکشاف کے بعد سیکرٹری جنگلات پنجاب نے اپنے ہی محکمے کے ایک کنزرویٹر لیاقت علی خان سلہری کی قیادت میں ایک پانچ رُکنی کمیٹی قائم کی تھی ۔ کمیٹی نے اپنی تحقیقات کے دوران پارک میں موجود ہرنوں کی تعداد میں نمایاں کمی نوٹ کی ۔ دفتری ریکارڈ کے مطابق پارک میں ساڑھے تین سو سے زائد چنکارے اور کالے ہرن موجود ہونے چاہیے تھے ۔ انکوائری کے دوران معلوم ہوا تھا کہ پارک میں موجود ہرنوں کی تعداد مقررہ تعداد سے نصف ہے ۔ چنکارے ہرن مادہ کی سرکاری قیمت ستر سے اسی ہزار روپئے جبکہ نر چنکارے ہرن کی قیمت پچاس ہزار روپے کے قریب ہے ۔ اس انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی تھی لیکن جب اس بات کا انکشاف ہوا کہ محکمہ کے افسران نے بڑی تعداد میں سیاستدانوں اور بیوروکریسی کے اعلیٰ افسران کو یہ ہرن تحفے کے طور پر پیش کیے ہیں تو معاملہ دبا دیا گیا۔
پنجاب میں محکمہ وائلڈلائف کی کارکردگی بھی پریشان کن ہونے کی تمام حدیں عبور کر چُکی ہے ۔ اس کے عملے نے جنگلی حیات کے تحفظ کے بجائے قیمتی و نایاب جانوروں اور پرندوں کا شکار اور کاروبار کرنے والوں کی سرپرستی شروع کر رکھی ہے ۔ان کے جرائم کی کہانیاں ہوش رُبا ہیں ۔جن پر ابھی تک کسی نے توجہ نہیں دی ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...