... loading ...
پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کے کچے علاقے میں چھوٹو گینگ نے پنجاب حکومت کے تمام دعووں کو غلط اور پنجاب میں آپریشن کے حوالے سے سیاسی حکومت کے اب تک کے موقف کی مکمل ہوا نکال دی ہے۔ پنجاب حکومت اب تک پنجاب میں فوجی آپریشن کے حوالے سے مزاحمت کرتے ہوئے اس بات کی دعوے دار تھی کہ پنجاب میں ہر قسم کا آپریشن سیاسی حکوم...
امریکی حکومت کی خفیہ دستاویز میں پاکستانی ایجنسی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اُس نے سی آئی اے کے دفتر پر 2009 میں ایک خودکش حملے کے لیے حقانی نیٹ ورک کو فنڈز فراہم کیے تھے۔ افغانستان کے علاقے خوست میں ہونے والے اس حملے میں سات افراد ہلاک جبکہ چھ...
پاکستان نے بآلاخر بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی پاکستان دشمن سرگرمیوں سے متعلق عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔دلچسپ طور پر یہ کوششیں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب بھارت سے ہر قیمت پر تعلقات کےخواہشمند وزیر اعظم نوازشریف پاناما لیکس پر اپنے غیر یقین...
ایم کیوایم کے بطن سے خود اُسی کے سابق رہنماؤں کے ذریعے جنم لینے والی نئی جماعت پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان گرماگرمی میں اب اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اور دونوں طرف سے تحمل ختم ہونے کے آثار نظر آرہے ہیں۔ جس کا مظاہرہ گزشتہ روز (14 اپریل) کو اُس وقت ہوا جب پی ایس پی کے سربر...
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا جس میں فیصلہ کیاگیا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے وزیراعظم اور شریف خاندان کا بھرپوردفاع کیاجائے گا۔ حکومت نے ہدایت جاری کی کہ وزرا اورارکان پارلیمنٹ ہر سطح پر ان الزامات کا بھرپور جو...
پاناما پیپرز کے منظر عام پر آنے کے بعد بغرضِ علاج لندن جانے والے وزیرا عظم نوازشریف کاسینٹرل لندن میں ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کرتے ہوئے اُن کے دل کے ٹیسٹ اور خون کے مختلف نمونے حاصل کیے ہیں جنہیں لیبارٹری جانچ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ میڈیک...
عدالت عالیہ لاہور نے پانامہ لیکس کے معاملے پر دائر درخواستوں کی روشنی میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ، نیب اور شریف خاندان کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ عدالت عالیہ لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما گوہر نوازسندھو سمیت دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 2013 کے ا...
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سندھ شاہد حیات عمران شیخ کے دبئی فرار کے بعد بآلاخر چھٹیوں پر چلے گیے۔ پاکستان کے سب سے کثیر الاشاعت اخبار کے ذریعے اپنی "جعلی"ایمانداری کا تاثر مستحکم رکھ کر بے ایمان لکھنے والوں سے اپنی "ایمانداری" کی سند پانے والے شاہد حیات اپنے کیرئیر کے عروج میں مکمل ب...
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مختلف معاملات پراپنے مخصوص نقطہ نظر سے حکومت کا دفاع کرنے کی کوشش کی۔ اُنہوں نے پریس کانفرنس کا آغاز وزیر اعظم کے دورہ لندن سے کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم طبی معائنے کے لیے نہیں بلکہ طبی علاج کے لیے گ...
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو ایک نئی جہت دیتے ہوئے پہلی مرتبہ اس کا نظری اور فکری تناظر دیا ہے۔ اُنہوں نے غیر معمولی طور پر دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے کہا ہے کہ ضرب عضب صرف ایک آپریشن نہیں، پورا نظریہ ہے اور اس کا مقصد ش...
پاکستانی سیاست میں "لندن پلان" کی اصطلاح کا ہمیشہ چرچا رہا ہے۔ پاناما لیکس کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر لندن اہم سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بننے جارہا ہے۔ ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان رواں ہفتے میں لندن میں جمع ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے سربراہ اور وزیر اعظم نوازشریف نے ...
بول اور ایگزیکٹ کے خلاف رچائے گیے پاکستانی ذرائع ابلاغ کے "سیٹھوں " کا کھیل انتہائی پرپیچ ہے۔ یہ نامعلوم رستوں سے شروع ہو کر معلوم منطقوں میں جب داخل ہوتا ہے تو یہ اندازہ لگانا دشوار ہوتا ہے کہ اس میں کون کون کیا کیا کھیل کھیل رہے ہیں؟اگرچہ بول کی اب محدود انتظامیہ اپنا سارے مقدم...
عمران خان کا قوم سے خطاب کوئی سرکاری حیثیت نہیں رکھتا ۔ یہ ایک علامتی اور نفسیاتی معنوں میں قوم سے خطاب تھا۔ جسے ایک اخلاقی وزن نے جواز دیا تھا۔ مگر افسوس ناک طور پر اس خطاب کو جانبدارانہ رپورٹنگ سے نشانہ تنقید بنایا گیا۔ ایک خبر کسی نیوز ایجنسی سے جاری کراکے اِسے قومی اخبارات کی...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے پاناما لیکس کے معاملے پر قوم سے حقائق چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔پی ٹی وی پر خطاب کی اجازت نہ ملن...
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کلر سیداں میں ایک تقریب کے دوران میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ایسے انوکھے دلائل دیئے ہیں کہ مبصرین اور تجزیہ کار حیران رہ گئے ہیں۔ چوہدری نثار علی خان نے اس موقع پر کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اگر ایف آئی اے سے تحقیقات کر...
دوسو بلین سے زائد کی بدعنوانیوں میں دھنسے جہانگیر صدیقی کے رازداں عمران شیخ اپنی پراسرار رہائی کے بعد گزشتہ دنوں اچانک دبئی فرار ہو گیے۔ عمران شیخ جنگ او رجیو گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمان کے سمدھی جہانگیر صدیقی کے تمام کرتوتوں سے آگاہ تھے۔ جہانگیر صدیقی کے سرکاری مسائل کو حل ک...
تحریک انصاف نے سرکاری ٹیلی ویژن کے غلط استعمال اور حکمرانوں کی طرف سے عام طور پر پروپیگنڈے کے ابلاغ کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک زبردست طریقہ اختیار کیا ہے۔ تحریک انصاف نے پی ٹی وی پر چیئرمین عمران خان کے قوم سے خطاب کے لیے نہ صرف مراسلہ لکھ دیا ہے بلکہ اس میں وقت اور مقام کا تعین ...
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاناما لیکس پر چیف جسٹس پاکستان کے تحت اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کمیشن خود مختار نہ بنایا گیا تو سڑکوں پرآنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی ...
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پاناما لیکس پر وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عالمی ماہرین سے آڈٹ کروانے کا مطالبہ کردیا۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پاناما ل...
قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے غیر ملکی خفیہ اداروں کی پاکستان میں جاری سرگرمیوں کو بے نقاب کرنے کے فیصلے کو قومی حلقوں میں انتہا ئی اہم اور تاریخ ساز فیصلے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔قومی سلامتی کی کمیٹی نے بھارتی خفیہ ادارے "را" سمیت دیگر ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کی پاکستان مخالف سرگ...
تحریک انصاف اپنی ناکام تنظیمی ڈھانچے اور مردم ناشناسی کے جس مرض کی شکار ہے ، وہ کراچی میں بہت بُری طرح ظاہر ہوا ہے۔ کراچی کے حلقہ 245 کے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل ہی تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اپنے حریف ایم کیوایم کے امید وار کے حق میں نہ صرف دستبردار ہو گیے بلکہ...
وزیر اعظم نواشریف نے پاناما لیکس میں اُن کے خاندان کے اہم افراد کی "آف شور کمپنیوں" کے انکشاف کے بعد قوم سے خطاب میں گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ اُنہوں نے اپنے خطاب میں پاناما لیکس کے مسئلے پر ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ا...
کسی بھی ابہام کے بغیر اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ فوجی اور سیاسی قیادت میں تناؤ ، کھنچاؤ اور اختلافات مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔ فوج کی طرف سے گلشن اقبال پارک دھماکے کے بعدپنجاب بھر میں آپریشن کے فیصلے کے بعدوزیر اعظم نوازشریف اور فوجی سربراہ کے درمیان رابطوں میں انقطاع پیدا ہو گیا ت...
برطانیا میں مقیم تاجر سرفراز مرچنٹ متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف تحقیقات میں تعاون کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔اس سے قبل سرفراز مرچنٹ سے ایف آئی اے کے رابطے پر اُنہیں کچھ تحفظات تھے جنہیں دور کرنے کے لیے وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو خصوصی ہدایات جاری کی تھی...