... loading ...

پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کے کچے علاقے میں چھوٹو گینگ نے پنجاب حکومت کے تمام دعووں کو غلط اور پنجاب میں آپریشن کے حوالے سے سیاسی حکومت کے اب تک کے موقف کی مکمل ہوا نکال دی ہے۔ پنجاب حکومت اب تک پنجاب میں فوجی آپریشن کے حوالے سے مزاحمت کرتے ہوئے اس بات کی دعوے دار تھی کہ پنجاب میں ہر قسم کا آپریشن سیاسی حکومت کی نگرانی میں سویلین اداروں کے ذریعے کیا جائے گا۔ اور بوقت ضرورت رینجرز کی امداد لی جائے گی۔ مگر ایک چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے پولیس کے اعصاب مکمل جواب دے گیے ہیں۔اور اب چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس آپریشن کے انیسویں روز بآلاخر سویلین اداروں کی مکمل ناکامی کے بعد آپریشن کا چارج پاک فوج نے سنبھال لیا ہے۔ ا س بات کا اعلان پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز کیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کچے میں چھپے ہوئے مجرموں کا گھیراؤ مزید سخت کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز پہلے ہی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور آپریشن کے مقاصد کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔روجھان کے کچے علاقے میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں پولیس کی ناکامی کے بعد فوجی دستوں اور ایس ایس جی کمانڈوز کو علاقے میں طلب کیا گیا تھا۔
فوج اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں اب تک سات شرپسند اور چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ تاہم چھوٹو گینگ نے آپریشن کے دوران میں جن چوبیس پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا ، اُن کے متعلق تاحال کسی قسم کی کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ شر پسند یرغمال پولیس اہلکاروں کی رہائی کے بدلے میں اپنے کچھ مطالبات پیش کر چکے ہیں۔ جن میں فرار کے محفوظ راستے کے علاوہ ایک بھاری رقم کی فراہمی بھی شامل ہے۔ پاک فوج کی طرف سے چھوٹو گینگ کے خلاف ضرب آہن نامی فیصلہ کن آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چھوٹو گینگ کے ٹھکانوں اور بنکروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اور علاقے میں مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...
متعلقہ ممالک کو نئے معاہدے کیلئے راغب کریں،محکمہ خار جہ کا امریکی سفارتخانوں کو پیغام معاہدے کا نام میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ رکھا گیا ہے،ہرمز کاروبار کیلئے تیار ، ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ ک...
بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میںدونوں ملزمان کوواپس لانے کیلئے امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا، جلد گرفتار کر کے پاکستان لاکرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے مقدمات پر جاری ہوئے، 900 ارب سے زائد کے مقدمات کی تحقیقات م...
ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا، سینٹرل کمانڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، امریکا کے خدشات دور کیے جائیں اس وقت تک ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،...
چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت پرافغان طالبان کی متعدد چوکیاں،گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے،سکیورٹی ذرائع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جوا...
کابینہ اجلاس سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے...
جو اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوا اسے B کمپنی کا مکین بنایا جائے گا، آئی جی سندھ اسٹریٹ کرائم اور آرگنائز کرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) جو اہلکار و افسران ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان تمام عناصر کے خلاف ...
جسٹس محسن اختر کیانی لاہور،جسٹس بابر ستار پشاور ہائیکورٹ ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سندھ ہائیکورٹ تبادلہ 9 ارکان نے حق میں ووٹ دیاجبکہ تبادلے کیخلاف 3 ووٹ سامنے آئے،ذرائع چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ہائیکورٹ کورٹ ججوں ک...
آزاد عدلیہ کیلئے افسوس ناک دن ، ججوں کے تبادلے کی کوئی وجہ ہونا چاہیے(سینیٹر علی ظفر) عدلیہ پر تیز وارکیا گیا، ججز کا تبادلہ کسی فرد کا کام نہیں، فیصلہ عدلیہ کو تقسیم کرنے کے مترادف ، بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ...
امارات کا اوپیک سے نکلنے کا فیصلہ رکن ملکوں اور سعودی عرب کیلئے بڑا دھچکا، پالیسی فیصلہ تیل کی پیداوار کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر کیا،اماراتی وزیرتوانائی کا جاری بیان یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس جس میں روس جیسے اتحادی شامل ہیں دونوں کو چھوڑ دے گا، یو اے ا...