... loading ...

پاکستان نے بآلاخر بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی پاکستان دشمن سرگرمیوں سے متعلق عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔دلچسپ طور پر یہ کوششیں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب بھارت سے ہر قیمت پر تعلقات کےخواہشمند وزیر اعظم نوازشریف پاناما لیکس پر اپنے غیر یقینی اور غیر واضح مستقبل کے باعث بغرض ِ علاج لندن میں قیام فرما ہیں۔
دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات عرب اور آسیان (جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم) ممالک کے سفیروں کو را کی پاکستان دشمن سرگرمیوں، فنڈنگ اور تخریب کاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق غیر ملکی سفیروں کو راکے گرفتار حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو اور اس کے پاکستان میں عدم استحکام کی کوششوں کے اعترافی بیان پر بھی بریفنگ دی گئی ۔دفتر خارجہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ ہندوستان، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے اور کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔
عرب اور آسیان ممالک کے سفیروں کو بلوچستان میں تخریب کاری کے لیے راکی جانب سے ایرانی سرزمین استعمال کیے جانے کے حوالے سے بتایا گیا۔واضح رہے کہ آسیان ممالک بھارت کے اسٹریٹیجک پارٹنر ہیں۔ جب کہ عرب ممالک کے سفیروں کے لیے یہ بریفنگ اس حوالے سے اہم تھی کہ بھارت ، گزشتہ کچھ عرصے سے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک سے تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے، جنہیں پاکستان کا قریبی ساتھی مانا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ظاہر کیے جانے کے بعد دفتر خارجہ کی جانب سے یورپی یونین کے رکن ممالک اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو بھارت کی، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تھی۔پاکستان اس سے قبل بھی کئی بار دنیا کی توجہ بھارتی ریاستی اداروں کی جانب سے پاکستان دشمن سرگرمیوں کی جانب مبذول کرا چکا ہے۔جن میں علیحدگی پسندی کی تحریکوں کے فروغ اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھارت کی عریاں مدد جیسی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ گزشتہ سال بھی پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ اور امریکا کو، پاکستان کے اندر بھارتی مداخلت کے حوالے سے دستاویزات کی شکل میں ثبوت پیش کے گئے تھے۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...