... loading ...

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پاناما لیکس پر وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عالمی ماہرین سے آڈٹ کروانے کا مطالبہ کردیا۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پاناما لیکس کے معاملے پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس میں دو ڈھائی سو پاکستانیوں کا ذکر ہے۔ اب یہ ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے جب کہ اس معاملے پر وزیراعظم کے قوم سے خطاب نے سوالات اور بڑھا دیئے ہیں۔ خوشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو قوم سے خطاب کی کوئی ضرورت نہیں تھی، پتا نہیں نوازشریف کو خطاب کے لیے کس نے دھکا دیا۔
قائد حزب اختلاف کے مطابق یہ ایک انتہائی اہم قومی معاملہ ہے، حسین نواز اعتراف کر چکے ہیں کہ ٹیکس بچانے کے لیے باہر کمپنیاں بنائیں، اگر وزیراعظم کا بیٹا ہی ایسا بیان دے تو ٹیکس اسکیم کا پھر کیا فائدہ ہے، حسین نواز نے ٹیکس بچانے کےلیے پیسہ باہر بھیجنے کا خود اعتراف کر لیا ہے اور ٹیکس بچانے کے لیے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنانے کا معاملہ اہم اور سنگین ہے۔جب حکمران خاندان کے لوگ ہی ملک سے باہر کاروبار کررہے ہیں تو وہ کس منہ سے دنیا کو یہاں آکر سرمایہ کاری کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرمایہ باہر سے لانا چاہتے ہیں یہاں معاملہ ہی الٹا چل رہا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے سوال اُٹھا یا کہ نوازشریف پیسے کیسے باہر لے گئے، اور آپ برے وقت کے لیے پیسے باہر لے گئے تو کیسے لے گئے، پیسے منی لانڈرنگ سے باہر گئے یا پھر کسی اور طرح سے گئے جب کہ نوازشریف کی چھوٹی اسٹیل مل نے دنیا کی بڑی اسٹیل مل سے زیادہ پیسہ کمایا۔یورپ میں 80 ارب ڈالر کی پراپرٹی خریدی گئی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ان سوالوں کا جواب جوڈیشل کمیشن نہیں دے سکتا کیونکہ کمیشن کو کوئی نہیں مانے گا اور 3 ماہ کیا 30 سال میں بھی کمیشن کے پاس کوئی ثبوت نہیں آئے گا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ آف شور کمپنیوں کے لیے بھیجے گئے تمام سرمائے کا آڈٹ ہونا چاہیے، ہم جوڈیشل کمیشن کے اعلان کو مسترد کرتے ہیں اور پاناما کے معاملے پر غیر ملکی آڈٹ کے سوا کچھ نہیں مانیں گے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم جلدی میں کسی سے استعفے کا مطالبہ نہیں کریں گے۔ ہم انکوائری اور آڈٹ مکمل ہونے کے بعد ہی کوئی مطالبہ کریں گے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...