... loading ...
الطاف حسین کے خلاف عدالتی فیصلوں کا عمل جاری ہے۔ عدالت ِ عالیہ لاہور کے تین رکنی بینچ نے ۷؍ستمبر بروز پیر اپنے تازہ حکم میں کہا ہے کہ پیمرا حکام ایک جامع حکم نامے کے ذریعے الطاف حسین کی تقاریر، تصاویر، مصروفیات اور بیانات کی نشرواشاعت پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد کرے۔ جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ک...
پاکستان کا تیار کردہ ڈرون’’ براق‘‘ کے ذریعے۷؍ستمبر بروز پیرکو افواجِ پاکستان نے پہلی کارروائی کی ہے جس میں تین دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ فوج کے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے پیر کی صبح سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے مختصر پیغام...
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج روایتی یا غیر روایتی ہر قسم کی جنگ کے لئے تیار ہے۔وہ ۱۹۶۵ء میں لڑی جانے والی پاک بھارت جنگ کی پچاس ویں سالگرہ کے موقع پر اتوار کو جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ فوجی سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دش...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کے ہمراہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ایک ہفتہ کے قیام کے دوران پیپلز پارٹی کی بحالی کے جاری عمل کو تقویت پہنچانے میں اپنا کردار ادا ک...
اطلاعات ہیں کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں انتظامیہ کی کارروائیوں کے دوران ہزاروں من مضرِ صحت گوشت برآمد کرکے قصابوں کی بڑی تعداد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔۔۔ ہمارے دوست ’’ تماشائی ‘‘ اپنی اس رائے پر بضد ہیں کہ ’’شریف برادران ‘‘ ماضی کے بادشاہوں کی طرح حکومتی اُمور ’’ مصاحب سیرت ...
یہ پاکستان ہے۔ یہاں زندگی رقص کرتی تھی،راتیں جاگتی تھیں اور کاروبار پھلتے پھولتے تھے۔ اب دہائیاں بیت گئیں، پاکستان بدل گیا، مگر کل کا پاکستان کیسا تھا اُس میں جھانکنے کے لئے اُس دور کے اشتہارات کی کچھ جھلکیاں دیکھتے ہیں، جو اُس دور کی کاروباری اور سماجی زندگی کا ایک نفسیاتی تاثر ...
پاکستان کے سیاسی نظام پر بے یقینی کا گھٹاٹوپ اندھیرا چھا رہا ہے۔ ہر گزرتے دن سازشی نظریات جنم لیتے جارہے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے درمیان دو طویل ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔قومی افق پر رونما ہونے والے حالات میں یہ صا...
کوئٹہ اور بلوچستان کے بلوچ اضلاع میں 26 ؍اگست2015ء کو نواب محمد اکبر خان بگٹی کی نوویں برسی منائی گئی۔ شہر کوئٹہ میں کہیں کہیں دُکانیں بند نظر آئیں۔ البتہ بعض بلوچ اضلاع میں کاروبار احتجاجاً بند رکھے گئے تھے۔ یہ دن تعزیتی ریفرنسوں میں گزرا۔ احتجاج کی شدت گزشتہ سالوں کی نسبت کم ر...
جنگِ ستمبر کے سب سے پہلے شہید فوجی لانس نائیک محمد شریف تھے اور آخری شہید فوجی کیپٹن برجیس ناگی تھے۔ سب سے پہلی شہید خاتون کا نام عابدہ طوسی تھا۔ جو ایک بس پر بمباری کے دوران شہید ہوئیں۔ جنگ ستمبر میں پاکستان کے تقریباً 1033 شہری شہید ہوئے۔جبکہ بھارت کے تقریباً دس ہزار افراد ...
بھارت نے بغیر کسی اعلانِ جنگ کے 6 ستمبر1965ء کو رات کی تاریکی میں صبح تین بجے کے قریب حملہ کر دیا۔ یہ حملہ جسٹر (سیالکوٹ)، واہگہ اور بیدیاں کی سمت سے کیا گیا۔بھارتی قیادت کو اندازا ہی نہیں تھا کہ اُنہیں کس قدر سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چنانچہ اپنے بنیادی منصوبوں اور اندازو...
پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے تازہ بیان نے سیاسی حلقوں کو چونکا دیا ہے۔ اور ماہرینِ سیاسیات اس بیان کی روشنی میں اُن متوقع حالات کا جائزہ لینے کی کوشش کررہے ہیں جو ممکنہ طور پر آئندہ چند ہفتوں میں رونما ہوسکتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے پہلی مرتبہ ایم کیو ایم اور اس ...
انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ۵؍ستمبر بروز ہفتہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دے دیا ہے اورضابطہ فوجداری کی دفعہ۸۷ کے تحت اُن کی گرفتاری کے لئے اشتہارات جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔جبکہ دفعہ ۸۸ کے تحت الطاف حسین کی تمام جائیداد اور ملکیت کے بارے میں تفصیلی روداد...
نیشنل بینک آف پاکستان کی ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ اِسے ایک ایسی چراہ گاہ بنادیاگیا جہاں گزشتہ بیس برسوں سے مشیر وں کے نام پر وہ لنگڑے گھوڑے اسے چرنے میں ہمہ وقت مصروف ہیں، جنہیں ادارے کو تیز رفتار ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے کے لئے لایا گیا تھا۔ یہاں وہ دسترخوان ہے جس پرموجود انواع ...
صوبہ خیبر پختونخواہ میں 2013 ء میں بر سر اقتدار آنے والی جماعت تحریک انصاف نے اپنے منشور میں جہاں مختلف شعبوں میں اصلاحات کا منصوبہ پیش کیا،وہاں سب سے اہم تعلیم کے شعبہ کی اصلاحات کے بڑے بڑے دعوے بھی سامنے آئے۔ صوبائی حکومت کی طرف سے تعلیمی اصلاحات کے لئے اٹھائے جانے والے ا...
پاکستان تحریک انصاف کے توسط سے نئے بلدیاتی نظام میں موروثی سیاست کا نیادور بھی در آیا ہے۔ جس سے موروثی و خاندانی سیاست پر تحریک انصاف کا موقف مکمل بے اثر ہوچکا ہے۔اس باب میں مسلم لیگ ن بھی کسی سے پیچھے نہ رہی ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے صوبائی وزیر اعلی پرویز خٹک جو پہل...
عدالت عالیہ اسلام آباد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی آٹھ مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے اُنہیں ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔عدالت عالیہ کے منصف نورالحق قریشی نے ملزم یوسف رضا گیلانی سے کہا کہ وہ اس ضمن میں ایک ا...
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ۳۱؍ اگست بروز پیر ایک بیان جاری کرکے مسلم لیگ نون کے ساتھ خاموش مفاہمت کو اعلانیہ خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف ایک مرتبہ پھر نوّے کے عشرے کی سیاست دُہرا رہے ہیں جس کے نتائج خطرناک ہوں گے...
عدالتِ عالیہ پنجاب نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی تقاریر کو براہِ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ عدالتِ عالیہ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی ، جسٹس مظہر اقبال سدھواور جسٹس ارم سجاد گل پر مشتمل تین رکنی بینچ نے ۳۱ اگست کو پیر کے دن ایک ہی نوعیت کی تین مختلف درخ...
دو امریکی فکری مراکز (تھنک ٹینکس) نے اپنی ایک مفصّل روداد (رپورٹ) میں اِصرار کیا ہے کہ پاکستان سالانہ بیس جوہری ہتھیار تیار کررہا ہے۔اس طرح اگلے دس برسوں میں وہ جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن سکتا ہے۔ کارنیگی اینڈومنٹ اور اسٹمسن سینٹرنے پاکستان کی طرف سے...
پاکستان نے بھارت کی پیشگی شرائط پردونوں ممالک کے مشیران کی سطح پر دہلی مذاکرات کو بے فائدہ قرار دے دیا ہے۔ قبل ازیں بھارتی وزیر خارجہ ششما سواراج نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یہ 18؍ اگست کو واضح کردیا تھا کہ قومی سلامتی کے مشیروں کی بات چیت دہشت گردی کے مسئلے...
سیاسی حالات، فوجی اداروں کے عزم اور وزیراعظم کے دورۂ کراچی نے ایم کیوایم کے اجتماعی فیصلوں کے اعلان کو بے اثر بنا دیا ہے۔ اور اب اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاکہ یہ استعفے قبول کئے جاتے ہیں یانہیں۔ ایم کیوایم استعفوں سے جو دباؤ پیدا کرنا چاہتی تھی اور جو اب تک اس کی سیاست کا ایک امتی...