... loading ...

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کے ہمراہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ایک ہفتہ کے قیام کے دوران پیپلز پارٹی کی بحالی کے جاری عمل کو تقویت پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔
بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد سے پنجاب میں پیپلز پارٹی کا حجم دن بدن سکڑتا جا رہا ہے ۔ پارٹی کا گزشتہ پانچ سالہ دورِ حکومت اور چیئرمین بلاول بھٹو کے والدِ محترم کا دورِ صدارت پارٹی کو مستحکم کرنے کی بجائے جس قسم کے نقصان پہنچانے کا سبب بنا اُس کی تلافی مستقبل کے ممکنات کا حصہ نظر نہیں آتی ۔ پیپلز پارٹی کے سابقہ دورِ حکومت میں یکے بعد دیگرے بننے والے دونوں وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کا تعلق پنجاب سے تھا۔ لیکن مئی 2013 ء کے انتخابات کے نتائج نے پیپلز پارٹی کے نقوش اگر مٹائے نہیں تو سیاسی منظر نامے سے غائب ضرور کر دیئے ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ سیاسی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل پیپلز پارٹی کی عیادت کو آئے ہیں ۔ دونوں بہن بھائیوں کی آمد سے ’’ بیمار ‘‘ کے چہرے پر کچھ رونق کے آثار نمودار ہوئے تو بھی، بیمار کا حال اچھا ہے کی مستقل نوید ملنے کا امکان کم کم ہے۔
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی ، میاں منظور احمد وٹو ، مخدوم احمد محمود ، تنویر اشرف کائرہ ، عبد القادر شاہین ، یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی موسیٰ گیلانی اور سلمان تاثیر مرحوم کے بیٹے شہر یار تاثیر نے اپنے چیئرمین سے ملاقات کر کے پارٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ بے نظیر بھٹو مرحوم کے دونوں بچوں کے لاہور میں ہفتہ بھر کے قیام کے دوران بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا ۔
پنجاب میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈز کے ہونے والے حالیہ انتخابات میں پیپلز پارٹی دور دور تک نظر نہیں آئی ۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی صورتحال کچھ مختلف نظر نہیں آتی ۔ صوبے میں پارٹی کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ بلاول بھٹو زرداری اور صوبے کی قیادت کے لیئے ایک ایسا کڑا امتحان نظر آتا ہے جس کے نتیجے سے پارٹی کا مستقبل جڑا ہوا ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ پنجاب میں ’’جیالوں ‘‘ کی اُداسی کو مایوسی میں بدلنے سے روکنے کے لئے بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کا حالیہ دورہ کس قدر مفید ثابت ہوگا ۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...