... loading ...
پاکستان نے بھارت کی پیشگی شرائط پردونوں ممالک کے مشیران کی سطح پر دہلی مذاکرات کو بے فائدہ قرار دے دیا ہے۔ قبل ازیں بھارتی وزیر خارجہ ششما سواراج نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یہ 18؍ اگست کو واضح کردیا تھا کہ قومی سلامتی کے مشیروں کی بات چیت دہشت گردی کے مسئلے تک محدود رہے گی۔ مزید براں یہ گفتگو تب ہی ممکن ہوسکے گی جب پاکستان یہ واضح یقین دہانی کرائے کہ پاک بھارت بات چیت میں حریت رہنماؤں کو شامل نہیں کیاجائے گا۔ کیونکہ اس طرح یہ تیسرے فریق کو شامل کرنے کے مترادف ہے۔ جو بھارت کو ہرگز منظور نہیں۔ ششماسواراج نے بھارتی رخ کو واضح کرتے ہوئے صاف لفظوں میں یہ کہا تھا کہ اگر پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز بات چیت کے لئے آنا چاہتے ہیں تو ہم بھی اُنہیں بلانے کے لئے تیار ہیں مگر شملہ اور اوفا معاہدے کی روح کے مطابق اس بات چیت میں کوئی تیسرا فریق شامل نہیں ہوگا۔اور بات چیت صرف دہشت گردی تک ہی محدود رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مسٹر عزیز اگر اس طرح کی یقین دہانی کراتے ہیں تو ان کا خیر مقدم ہے اور اگر پاکستان اس سے متفق نہیں تو پھر یہ بات چیت نہیں ہوگی۔
ششما سواراج کی گفتگو سے قبل پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے بھی ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کی تھی۔ جس میں اُنہوں نے پاکستانی موقف دہراتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پیشگی شرائط کے بغیر دہلی جانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے اوفا معاہدے کی وضاحت کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ معاہدے میں یہ طے ہوا تھا کہ تمام اہم مسائل پر مذاکرات ہوں گے۔اوردنیا جانتی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ششماسواراج کی گفتگو کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنا ٹھوس ردِ عمل دیا جس میں مزید کہا کہ ششماسواراج کی جانب سے دو پیشگی شرائط کے بعد قومی سلامتی کے مشیران کی سطح پر دونوں ممالک کے مذاکرات بے فائدہ رہیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے مزید کہا کہ اس سے پہلے بھی دہشت گردی ہمیشہ سے آٹھ نکاتی جامع مذاکرات کا حصہ رہی ہے اور داخلہ سیکریٹریز کی سطح پر ہمیشہ ہی اس پر بات چیت ہوئی ہے۔یہ بھارت کے لئے مناسب نہیں کہ وہ مذاکرات کے ایجنڈے کا یکطرفہ فیصلہ کرے۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو تجویز دی تھی کہ دہشت گردی پر بات چیت کے ساتھ ساتھ اوفا اعلامئے کے تناظر میں فریقین کو کشمیر سیاچن اور سرکریک سمیت تمام حل طلب معاملات پر بات چیت کے طریقہ کار اور ممکنہ نظام الاوقات پر بھی گفتگو کر لینی چاہئے۔جہاں تک کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کا معاملہ ہے تواس پر پاکستانی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ بیس برسوں میں جب بھی پاکستانی رہنماؤں نے بھار ت کا دورہ کیا ہے۔ اُنہوں نے حریت رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ لہذا بھارت کے لئے اب اس روایت کو تبدیل کرنے کی یہ پیشگی شرط مناسب نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...