... loading ...
عدالتِ عالیہ پنجاب نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی تقاریر کو براہِ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
عدالتِ عالیہ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی ، جسٹس مظہر اقبال سدھواور جسٹس ارم سجاد گل پر مشتمل تین رکنی بینچ نے ۳۱ اگست کو پیر کے دن ایک ہی نوعیت کی تین مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اپنی تقاریر میں پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ لہذا اُن کے خلاف آئین کی دفعہ ۶ کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔عدالت نے درخواست گزاروں عبداللہ ، آفتاب اور مقصود کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد الطاف حسین کی کسی بھی قسم کی تقریر کو براہِ راست نشر کرنے پر ۷؍ ستمبر تک پابندی عائد کر دی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے الطاف حسین کی تمام تقاریر کے محفوظات (ریکارڈ)طلب کر لئے ہیں۔عدالت نے سیکریٹری داخلہ وخارجہ اوروزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری سے یہ جواب بھی مانگا ہے کہ الطاف حسین نے برطانوی شہریت پانے کے بعد پاکستانی شہریت برقرار کھی ہے یا ترک کردی ہے؟مزید براں عدالت نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری ، سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکریٹری داخلہ کو ۷؍ ستمبر تک شق وار جواب بھی داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ الطاف حسین نے ۱۲؍ جولائی کو کراچی میں اپنے کارکنان کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رینجرز پر نہایت سخت الفاظ میں تنقید کی تھی۔ اُنہوں نے میجر جنرل بلال اکبر پر اپنے کارکنان کے ماورائے ہلاکت قتل کی براہِ راست ذمہ داری ڈالتے ہوئے اُن پر کچھ ذاتی قسم کے حملے بھی کئے تھے۔جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں نہایت سخت ردِ عمل پیدا ہواتھا۔ الطاف حسین کی اس تقریر کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں اُن پر سو سے زائد مقدمات قائم ہوئے تھے۔ رواں برس جولائی میں ہی اُن کی ایک تقریر میں بھارت کے خفیہ ادارے را سے مدد طلب کر نے کا بھی اشارا دیتے ہوئے پاک فوج کو نشانۂ تنقید بنایا گیا تھا۔ جس پر افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے ایک ردِ عمل میں الطاف حسین کے بیان کو بے ہودہ اور اور ناقابلِ برداشت قرار دیاتھااور اُن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیاتھا۔ بعد ازاں الطاف حسین نے اس پر معافی مانگتے ہوئے اِسے طنزاً کہی گئی بات قرار دیاتھا۔
عدالتِ عالیہ کے فیصلے کے حوالے سے چند ایک پہلو نہایت اہم ہیں۔حکومت نے اس فیصلے سے قبل ہی الطاف حسین کی تقاریر یہاں تک کہ اُن کے انٹرویو تک نشر کرنے پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کررکھی تھی۔ اس کے باوجود حکومت ایک انتظامی حکم نامے سے کتراتی رہی۔ اس طرح الطاف حسین کے خلاف پابندی کسی انتظامی حکم نامے کے بجائے عدالتی فیصلے سے عائد کی جاسکی۔اس ضمن میں ایک دوسرا پہلو یہ بھی قابلِ غور ہے کہ الطاف حسین کے خلاف اس نوع کا فیصلہ لینے کے لئے عدالتِ عالیہ سندھ کے بجائے عدالت عالیہ پنجاب کا رخ کیا گیا۔ بہر حال آئندہ دنوں میں یہ بات اہم ہوگی کہ حکومت جو ایم کیوایم کے مستعفی ارکان کو اسمبلیوں میں واپس لانے کے لئے کوشاں اور اُن سے مذاکرات کی خواہاں ہے ،عدالت عالیہ پنجاب کے استفسارات پر کیا موقف اختیار کرتی ہیں؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...