... loading ...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے پاناما لیکس پر وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے دفاع کے لیے ذرائع ابلاغ پر چلنے والے اشتہارات اور ان پر اٹھنے والے اخراجات کی چھان بین کا فیصلہ کرلیاہے۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر کامل علی آغا نے اس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ایک جائزہ اجلاس 9 مئی کو طلب کیا ہے۔ ...
پاکستان بیرونی مداخلتوں، شرانگیزیوں اور سازشوں کے حوالے سے عرصہ دراز سے ایک آسان ہدف رہا ہے۔ مگر اب ملکی اداروں نے قومی وقار کی بحالی اور سازشوں کا سامنا کرنے کی ٹھانی ہے تو ہر روز ایک نیا انکشاف سامنے آرہا ہے۔ اس ضمن میں تازہ ترین واقعہ افغانستان سے چمن کے راستے بلوچستان میں غیر...
عمران فاروق قتل کے مقدمے کے مرکزی ملزم خالد شمیم نے اپنے ایک پراسرار ویڈیو پیغام میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی طلاق کے فیصلے میں ادا کی گئی رقم کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ رضا ہارون اور بابر غوری کے ذریعے22 کروڑ روپے کی رقم طلاق سیٹلمنٹ کے لیے ادا کی گئی تھی۔ جو...
امریکا کے تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سینٹر نے دنیا کے 10 مسلم ممالک میں ایک سروے کیا ہے، جس میں عوام سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ملکی قوانین پر قرآن مجید کے اثرات چاہتے ہیں؟ سروے پاکستان کے علاوہ فلسطین، اردن، ملائیشیا، سینیگال، نائیجیریا، انڈونیشیا، لبنان، ترکی اور برکینا فاسو میں کیا...
پاکستان کی سیاسی حکومت بھارت سے ہرقیمت پر مذاکرات کی خواہاں دکھائی دیتی ہے، اس کے لیے حکومت نے بھارت کی پاکستان میں عریاں مداخلت پر بھی کوئی ٹھوس موقف اختیار کرنے سے گریز کیا تاکہ مذاکرات کا ماحول خراب نہ ہو ں۔ یہاں تک کہ را ایجنٹ کل بھوشن کی گرفتاری پر بھی نواز حکومت نے زیادہ لب...
پاکستان میں جاری سیاسی حکومت اور عسکری اداروں کے درمیان سرد جنگ اب سیاسی عمل سے آگے بڑھ کر ڈراموں اور فلموں تک پہنچ گئی ہے۔ جس کا نمایاں اظہار پی ٹی وی کے ڈرامے دھواں کے پروڈیوسر عاشر عظیم کی پہلی فلم "مالک"کی نمائش پر وفاقی حکومت کی جانب سے پابندی عائد کرنے کی صورت میں سامنے آئی...
نواز حکومت نے پاناما لیکس پر مسلسل دباؤ کے بعد اب ایک جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وجود ڈاٹ کام کو ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ نوازشریف نے مسلم لیگ کے بعض رہنماوؤں کوپاناما لیکس کے مسئلے پر ایک جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔ اُنہیں باور...
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ دنوں پاناما پیپرز کے پس منظر میں ذرائع ابلاغ کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ "چوں چوں" کررہے ہیں۔ نوازشریف کی جب بھی حکومت آئی ہے ، وہ اُس وقت کے ذرائع ابلاغ کو قابو کرنے کے لیے خصوصی طریقے بھی اختیار کرتے رہے ہیں۔ نواز شریف کی حال...
پاکستانی حکمرانوں کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا ہے مگر ان کے ماتھے پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ پاناما لیکس کے فوراً بعد نوازشریف نے ایک طرف طبی معائنے کے نام پر لندن کا رخ کیا تو دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ بھی اپنی اہلیہ کے طبی معائنے کے نام پر اڑن چھو ہو گیے۔ مگر اُنہیں غالباً امر...
(گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نےتحریک انصاف کے جلسے سے قبل ایک عجیب وغریب منطق یہ اختیار کی کہ جن لوگوں پر ای او بی آئی میں خورد بُرد کے الزامات لگے وہ عمران خان کے جلسے کے اخراجات اُٹھاتے ہیں۔وزیراطلاعات یہ فراموش کر گیے کہ پاناما لیکس میں نوازشریف کے بچوں پر جو الزام...
عمران خان نے تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس کے موقع پر پاناما لیکس کے پس ِ منظر میں نوازحکومت کے خلاف ایک بھرپور مہم کا اشارہ دے دیا ہے۔عمران خان دھرنے کے سابقہ تجربے کے باعث اس مرتبہ الفاظ کے چناؤ میں قدرے محتاط دکھائی دیئے۔ مگر اُن کے محتاط طرزِ گفتگو میں دھرنے کے ایام سے زی...
پاکستان میں مجموعی طور پر بدعنوانیوں کے خلاف ایک عوامی مہم چلانے کا عمومی ماحول بنتا جارہا ہے۔ اس ضمن میں جماعت اسلامی نے بھی عوامی مہم چلانے کا واضح اعلان کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بدعنوانی کی لعنت کے خلاف مہم کو یکم مئی سے تیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اُنہوں نے...
پاک سرزمین پارٹی نے بآلاخر اپنی عوامی قوت ظاہر کرنے کے لیے باغ جناح میں اپنا پہلا جلسہ کردکھایا ہے۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صرف فوجی آپریشن سے ملکی حالات درست نہیں ہوسکتے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار سے متصل باغ جناح می...
پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے ایک عدالتی کمیشن کی تشکیل کی حکومتی درخواست پر فیصلہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی وطن واپسی کے بعد ہوگا۔ یہ اعلان قائم مقام چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنی حلف برداری کے تقریب کے بعد کیا اور کہا کہ ان کے پاس عدالتی کمیشن بنانے کے اختیارات نہیں ہیں۔ کم...
وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ پاناما پیپرز کی تحقیقات میں قصوروار ثابت ہوئے تو گھر چلے جائیں گے۔ انہوں نے الزامات لگانے والوں کو چیلنج بھی کیا ہے کہ وہ سامنے آئیں اور ثبوت پیش کریں اور ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا کہ وہ چیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ کر...
صوبہ سندھ کے سی این جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگلے مہینے سے صوبے میں سی این جی کی قیمت میں فی کلو 25 روپے کی کمی آنے کا امکان ہے کیونکہ وہ وزارت پٹرولیئم سے ایک معاہدہ کر رہے ہیں، جس کے تحت سی این جی شعبے کو قدرتی گیس کے بجائے درآمد شدہ ایل این جی استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے، جس...
افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے آرمی کے 12 افسران کو بدعنوانی ثابت ہونے پر برطرف کردیا ہے۔ ان میں ایک لیفٹیننٹ جنرل، ایک میجر جنرل، پانچ بریگیڈیئرز، تین لیفننٹ کرنل، ایک کرنل اور ایک میجر شامل ہیں۔ عسکری ذرائع کم از کم چھ اعلیٰ افسران...
فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کی طرف سے بلا امتیاز احتساب پر اعلانیہ زور نے پاکستان میں ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی یکجہتی، سالمیت اور خوشحالی کے لیے بلاتفریق سب کا احتساب ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی...
راجن پور کے چھوٹو گینگ نے بائیس روز تک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں کے خلاف شدید مزاحمت کےبعد بالآخر فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔اطلاعات کے مطابق راجن پور کے چھوٹو گینگ نے اپنے خلاف آپریشن ’ضرب آہن‘ شروع ہونے کے بعد یرغمال بنائے گئے تمام پولیس اہلکاروں کو بھی رہا کردیا۔چ...
وزیراعظم نوازشریف پاناما لیکس کے بعد اپنے دل کی دھڑکنوں کی ناہمواری کے طبی معائنے کے بعد وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ لندن میں جن مسیحاؤں نے وزیراعظم کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے، اُن کے نام کسی کو معلوم نہیں ، مگر اُن کے طبی معائنے کی جو واحد تصویر جاری ہوئی ہے، اُس میں وزیراعظم جس ل...
فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں، ان کے سلیپر سیلز اور سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں "کومبنگ آپریشن" شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جنرل راحیل شریف کے دورہ شوال کے حوالے سے آنے والی تفصیلات میں ایک نیے آپریشن کا اشارہ اس اعتبار سے نہای...
آج سے ٹھیک 23برس پہلے نوازشریف کی پہلی حکومت کو برطرف کر دیا گیا تھا، نوازشریف نے 16 اپریل کو قوم سے خطاب کیا اور صدر غلام اسحاق خان کی طرف واضح اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی سے ڈکٹیشن لیں گے اور نہ اسمبلیاں تحلیل کریں گے اور نہ ہی استعفیٰ دیں گے۔ اس خطاب کے صرف دودن بعد...
پاکستان میں جرائم کی سیاسی سرپرستی کے عمومی رجحان کی ایک اندوہ ناک مثال پنجاب میں چھوٹو گینگ کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں جرائم پیشہ چھوٹو گینگ کی سرپرستی نہ صرف پولیس اور بلوچ سردار کرتے تھے ، بلکہ ان کے اصل سرپرست پارلیمنٹرینرز بھی تھے۔ آئی جی پ...
صوبہ پنجاب کی ضلع راجن پور میں جرائم پیشہ چھوٹو گینگ نے چوبیس یرغمال پولیس اہلکاروں میں سے چند کو رہا کر دیا ہےجبکہ بقیہ اہلکاروں کی رہائی کے بدلے محفوظ راستے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق شرپسندوں نے بقیہ پولیس اہلکاروں کی رہائی کے بدلےچھوٹو گینگ کے خاندان کی رہائی کا بھی...