... loading ...

فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں، ان کے سلیپر سیلز اور سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں “کومبنگ آپریشن” شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جنرل راحیل شریف کے دورہ شوال کے حوالے سے آنے والی تفصیلات میں ایک نیے آپریشن کا اشارہ اس اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل ہے کہ یہ آپریشن جن دائرو ں کی نشاندہی کر رہا ہے وہ اب تک پاکستان کی سیاسی حکومت کے لیے ناقابل قبول رہے ہیں ۔ اگلےد و روز میں جب وزیر اعظم نوازشریف لندن سے پاکستان تشریف لائیں گے تو اُنہیں اُس خبر کے سیاق وسباق پر دھیان دینا پڑے گا جو پہلے سے ہی فوج کی جانب سے پنجاب آپریشن پر خفا ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے شوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا ،اور ان کی دلیری و کامیابیوں کو بھی سراہا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فوجی سربراہ کو افسرا ن نے آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے میں کامیابیوں پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ اب تک آٹھ سو مربع کلومیٹر علاقہ دہشت گردوں سے صاف کرالیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں اور افسروں سے بات کرتے ہوئے آپریشن میں حاصل کامیابیاں قائم رکھنے پر زور دیا جب کہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں ان کے سلیپرسیلز اور سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اورآپریشن سے متاثرہونے والوں کی باعزت واپسی کویقینی بنایا جائے گا۔
مبصرین کے مطابق آئی ایس پی آر کے ترجمان کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں اگرچہ دہشت گردون کے سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کی بات نہایت مدھم انداز سے کہی گئی ہے مگر درحقیقت یہ ایک فوجی حکمت عملی کی نشاندہی کرتی ہے جو عرصہ دراز سے فوجی سربراہ کے مختلف بیانات میں جھلکتی رہی ہے۔ اور جس پر سیاسی جماعتیں اپنی تیوریوں پر بل چڑھاتی آئی ہیں۔ کیونکہ یہ ایک عریاں حقیقت ہے کہ ملک بھر میں ایسےجرائم پیشہ گروہ منظم ہو چکے ہیں جنہیں عملاً سیاسی حکومتوں کی سرپرستی حاصل رہتی ہے۔ تازہ ترین مثال پنجاب میں ضلع راجن پور کے چھوٹو گینگ کی ہے جس سے نمٹنے کے لیے آخرکار فوج کو خود میدان عمل میں آنا پڑا۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق چھوٹو گینگ کو حکمران مسلم لیگ نون کے بعض عناصر کی بھی سرپرستی حاصل رہی ہے۔لہذا عام طور پر جب دہشت گردوں کے سہولت کاروں یا اُن کے سلیپرسیلز کی بات ہوتی ہے تو اس سے مراد عوام میں یہ لی جاتی ہے کہ اس کا اثر اب سیاسی حکومتوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...
پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 34 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ 11 ماہ میں برآمدات 27 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رہیں، برآمدات میں 5۔61 فیصد کی کمی ہوئی،ادارہ شماریات پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا...
خلیج میں رات گئے ہونے والی کارروائیوں کی مزید تفصیلات جاری، ایرانی مفادات پر کسی بھی حملے کا جواب پہلے سے زیادہ شدید انداز میں دیا جائے گا، امریکا کو سخت پیغام ایرانی بحریہ نے پانایا نامی ایک ایسے بحری جہاز پر میزائل داغے جو امریکی اور اسرائیلی مفادات سے وابستہ تھا،ہم پہلے ہی خب...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی کے وژن کو ووٹ دیا وفاق اب کے پی کے لوگوں کو اسی بات کی سزا دے رہا ہے، بانی کی آنکھ کا 25 فیصد نقصان ہو چکا، علاج اور ملاقاتوں میں رکاوٹ تشویشناک ہ...
ذرائع نے سہیل آفریدی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے اعلان سے متعلق کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو احتجاج کے اعلان اور فیصلے سے لاعلم رکھا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماں اورپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے احتجاج کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی۔پی ٹی آئی ذرائ...