... loading ...
وزیراعظم نوازشریف پاناما لیکس کے بعد اپنے دل کی دھڑکنوں کی ناہمواری کے طبی معائنے کے بعد وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ لندن میں جن مسیحاؤں نے وزیراعظم کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے، اُن کے نام کسی کو معلوم نہیں ، مگر اُن کے طبی معائنے کی جو واحد تصویر جاری ہوئی ہے، اُس میں وزیراعظم جس لباس میں ہے اور اُن کا معائنہ کرنے والا ڈاکٹر جس لباس میں دکھائی دیتا ہے، اُس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تصویر اور کسی بھی چیز کی ہو سکتی ہے ،مگر طبی معائنے کی تو ہر گزنہیں ۔ چنانچہ پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری اعتزاز احسن نے اس کی نشاندہی کرتے ہوئے بیان دیا کہ لندن میں کوئی بھی ڈاکٹر کسی بھی مریض کا اسپتال میں معائنہ بغیر گاؤن پہنے نہیں کر سکتا۔ اس کے جواب میں مسلم لیگ نون نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

دوسری طرف وزیر اعظم کی لند ن میں خریداری کی مصروفیات کی دوتصویریں ضرور گردش کرتی رہی ہیں ۔ جن میں سے ایک میں وہ اپنے صاحبزادے حسن نواز کے ساتھ رولیکس گھڑی کی خریداری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیر اعظم کی روانگی پر جو پریس کانفرنس کی تھی اُس میں کسی کی بیماری کے حوالے سے بیان بازی کی مذمت کی تھی۔ مگر وزیراعظم کی بیماری کو خود اُنہوں نے جس بیان بازی سے الجھایا، اُس نے اُن پر دوسروں کے اعتماد کو نہایت کم کر دیا ہے۔ اُنہوں نے فرمایا تھاکہ وزیراعظم طبی معائنے کے لیے نہیں بلکہ زیادہ سنگین طور پر طبی علاج کے لیے گیے ہیں۔ مگر یہاں طبی علاج تو کجا طبی معائنے کی بات بھی درست طور پر ثابت نہیں ہو سکی۔ دروغ گوئی کا یہی کاروبار پاناما لیکس پر بھی مسلم لیگ نون نے سجا رکھا ہے۔ جو وزیراعظم کی وطن واپسی پر ایک سیاسی دنگل کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف برطانوی وقت کے مطابق صبح نو بجے لوٹن ائیرپورٹ سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہونے والے ہیں۔ وطن واپسی کے بعد وہ اگلے ہی روز وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماوؤں کے ساتھ ایک اہم اجلاس کریں گے۔ جس میں پاناما لیکس کے حوالے سے ملک میں جنم لینے والی احتجاجی لہروں پر غور کیا جائےگا۔ اور تحریک انصاف کے اُن اقدامات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور ہو گا جو وہ آئندہ دنوں میں اختیار کرنے والی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاناما لیکس پر کمیشن کے قیام کے حوالے سے کچھ اہم مشاورت وزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے درمیان لندن کے چرچل ہوٹل میں ہو چکی ہے۔
دوسری طرف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پاناما لیکس کے مسئلے پر ایک مرتبہ پھر احتجاجی تحریک منظم کرنے کا ارادہ باندھ چکے ہیں۔ اور وہ اسے نتیجہ خیز بنانے کے لیے نہ صر ف اپنی حمایت وسیع کررہے ہیں بلکہ اس سے آگے بڑھ کر اس پر بھی غو ر کر رہے ہیں کہ آف شور کمپنیوں میں شریف خاندان کا معاملہ کس طرح ایک فیصلہ کن نتیجے تک لایا جائے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس ضمن میں عمران خان کچھ ایسی ضمانتوں کے لیے بھی کوشاں ہیں جو اُن کی احتجاجی تحریک کو کسی نتیجہ خیز موڑ پر لانے میں معاون ثابت ہوں۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...