... loading ...

عمران خان نے تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس کے موقع پر پاناما لیکس کے پس ِ منظر میں نوازحکومت کے خلاف ایک بھرپور مہم کا اشارہ دے دیا ہے۔عمران خان دھرنے کے سابقہ تجربے کے باعث اس مرتبہ الفاظ کے چناؤ میں قدرے محتاط دکھائی دیئے۔ مگر اُن کے محتاط طرزِ گفتگو میں دھرنے کے ایام سے زیادہ اعتماد دکھائی دیا۔ مبصرین کے نزدیک تحریک انصاف نواز حکومت کے خلاف اس مہم میں ناکامی کا ادنیٰ سا تاثر بھی برداشت نہیں کر سکتی۔کیونکہ یہ اُن کے سیاسی مستقبل پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔ لہذا عمران خان اس دفعہ کامیابی کی واضح یقین دہانی کے ساتھ ہی کسی حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔ یہی وجہ ہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر کسی حتمی لائحہ عمل سے گریز کرتے ہوئے اپنے مستقبل کے منصوبے کو مرحلہ وار سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں اپنے خطاب میں پہلے مرحلے پر حیرت انگیز طور پر سندھ میں 26 اپریل سے انسدادِ بدعنوانی مہم کا اعلان کر دیا ہے۔ اور ایک ہفتے بعد اتوار کو لاہور چیئرنگ کراس پر جلسے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح عمران خان نے پاکستان کی دونوں بڑی جماعتوں یعنی پیپلز پارٹی کو اُس کی طاقت کے مرکز یعنی سندھ میں اور مسلم لیگ نون کو اُس کی طاقت کے مرکز یعنی لاہور میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں پر بدعنوانی کے بدترین الزامات کے ساتھ یہ الزام بھی موجود ہے کہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف کسی بھی ایسی پوزیشن پر جانے کو تیار نہیں جس سے دونوں بڑی جماعتوں کو سیاسی طور پر نقصان پہنچنے کا احتمال ہو۔
عمران خان نے اس صورتِ حال میں اپنی مہم کو سندھ میں لے جانے کا فیصلہ کرکے ایک طرح سے پیپلز پارٹی سے موثر اور متحدہ اپوزیشن میں شامل ہونے کی اپنی اُمیدوں کو تقریباً ختم کردیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ نون کو اشارہ دیا ہے کہ وہ رائیونڈ میں دھرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں ۔ تاہم اپنے احتجا ج کے اگلے مرحلے کا اعلان عمران خان نے آئندہ اتوار کو لاہور میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں غریبوں کو لوٹا جارہا ہے۔پاناما لیکس میں وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ کے بیرون ملک موجود مختلف کمپنیز میں آف شور اکاؤنٹس کے انکشافات کے بعد وزیراعظم کے اعلان کردہ تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے اعلان کو عمران خان نے مسترد کردیا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بچے جھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہیں، ملک کا پیسہ کھانے والوں کا احتساب کرنا ہوگا۔وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف آپ خود ٹیکس نہیں دیتے تو لوگوں سے کیسے ٹیکس مانگیں گے۔آپ پر کرپشن کے الزامات ہیں تو آپ کیسے کرپشن روکیں گے۔
عمران خان نے تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پرسیاست میں آنے کے اپنے پس منظر پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ان کی سیاسی جدوجہد کو بیس سال ہوچکے ہیں لیکن لگتا ہے کہ ابھی پارٹی کا آغاز ہی ہوا ہے۔ اُنہوں نے اس موقع پر رائیونڈ میں احتجاجی میلہ سجانے کا اشارہ اس طرح دیا کہ جب یہاں جلسے میں اتنے عوام ہیں تو وہ اگر رائے ونڈ گیے تو کتنے عوام ساتھ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ جانے کے بعد تحریک انصاف میں الیکشن کرائیں گے۔عمران خان خان کے ان الفاظ سے تو یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ وہ رائیونڈ حکومت گرانے کے ذہن کے ساتھ نہیں جارہے ۔ تب ہی تو اُنہوں نے تحریک انصاف میں انتخابات کرانے کااظہار رائیونڈ کے فوراً بعد کرانے کا کیا۔
عمران خان نے اپنے خطاب کے آخری حصے میں دلچسپ انداز سے یہ کہا کہ سنا ہے کہ نواز شریف خیبر پختونخوا میں جلسہ کرنے جارہے ہیں، تو سن لیں کہ آپ کو کے پی کے میں “گو نواز گو” کا نعرہ ہی سننے کو ملے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...