... loading ...
عید جوں جوں قریب آتی جارہی ہے شہر میں نئے کرارے کرنسی نوٹوں کی طلب میں اضافہ ہوتاجارہاہے اور جوں جوں نئے کرنسی نوٹوں کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے کرنسی ڈیلرز کی لوٹ مار میں بھی اضافہ ہوتاجارہاہے، اگرچہ اس سال اسٹیٹ بینک نے لوگوں کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کررکھی ہے جو 23 جون تک جاری رہے گی اور...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ میں ایک خوبی یہ ہے کہ وہ کبھی کبھار ایسی بات کہہ جاتے ہیں کہ دنیا حیران رہ جاتی ہے اور کبھی کبھار وہ اپنی اور پارٹی کی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے ایسی منطق بیان کرتے ہیں کہ دنیا ہنس پڑتی ہے۔ ان کو قائم علی شاہ کی جگہ اس لیے لایا گیا تاکہ وہ بہتر نتا...
پھلوں کا بادشاہ، آم پاکستان اور بھارت کی خاص سوغات ہے اور دونوں ممالک اس بات کی کوشش کرتے رہتے ہیں کہ ان کے آموں کو ذیادہ پذیرائی اور اہمیت حاصل ہوجائے۔معاشی طور پر آم کی برآمدات ( ایکسپورٹ) وہ شعبہ ہے جہاں پاکستان کوبھارت پر کچھ برتری حاصل ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزش...
سید غوث علی شاہ جب وزیراعلیٰ سندھ تھے تو اس وقت ان کے گھر سے پانچ کلو میٹر دور سینٹرل جیل سکھر توڑ دیا گیا تھا اور کئی خطرناک ڈاکو وہاں سے فرار ہوگئے تھے تو اس وقت بھونچال آگیا تھا اور کئی کہانیاں منظر عام پر آئی تھیں مگر آج تک اس تخریب کاری کی تحقیقات نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی ذمہ...
ٹیکس وصولی کاذمے دار ادارہ ایف بی آر تمام تر اختیارات اور سرکاری خزانے سے ہر طرح کی مراعات اور سہولتوں کے حصول کے باوجود ایک دفعہ پھر ٹیکس وصولی کا نظر ثانی شدہ ہدف بھی پورا کرنے میں ناکام ہوگیاہے، اور اب جبکہ اس کے پاس سال رواں کا بمشکل ایک ہی ہفتہ باقی رہ گیاہے ٹیکس وصولی کے ہ...
حکومت کی جانب سے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کے دو بڑے آبی ذخائر تربیلا اور منگلا بند کی بروقت مرمت اور صفائی سے گریز اور عدم دیکھ بھال کی وجہ سے یہ دونوں بند ان دنوں زبوں حالی کا شکار ہیں اور ان میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے ، اس صورت حال کے پیش نظر ملک ...
ضلع لاڑکانہ کی سیاست قیام پاکستان سے پہلے ہی اہمیت کی حامل رہی ہے۔ ضلع لاڑکانہ میں اس وقت زبردست مقابلہ ہواجب سرشاہنواز بھٹو اور شیخ عبدالمجید سندھی کے درمیان انتخابی معرکہ آرائی ہوئی اور عوام نے شیخ عبدالمجید سندھی کو کامیاب کرایا اور سرشاہنواز بھٹو کو شکست دے دی۔ اس کے بعد سرشا...
پاکستان پیپلز پارٹی نے 2008 کے بعد اپنی پالیسی تبدیل کی ہے اور نظریاتی سیاست کو عملی طور پر دفن کردیا ہے ۔ یہ کوشش کی گئی کہ ہر سیاسی شخصیت اور ہر سیاسی خاندان کو پی پی میں شامل کیا جائے چاہے اس کے لیے کچھ بھی قربانی دینا پڑے۔ جام مدد علی ،امتیاز شیخ، اسماعیل راہو، جاموٹ خاندان ک...
وزیراعظم نواز شریف جمعرات کو پاناما پیپرز کے دعوؤں کے مطابق اپنے خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوگئے۔وزیراعظم نواز شریف کی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات...
دنیا کے جن ممالک نے جوہری ہتھیار بنائے، اْن کا جواز یہی رہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی موجودگی سے جوہری ہتھیاروں کے حامل مخالف ممالک کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔ عرف عام میں اسے نیوکلیئر ڈیٹرنس کہا جاتا ہے۔ یہ بات بڑی حد تک درست بھی ہے۔ مثلاً جوہری ہتھیاروں کے حامل ملک برطانیہ او...
پیپلز پارٹی کے کھیل بھی نرالے ہیں کبھی کسی کو سر پر بٹھا دیتی ہے اور کبھی نظر انداز کرتی ہے تو اس کا نام و نشان بھی بھول جاتی ہے۔ ایسی سینکڑوں مثالیں موجود ہیں جن کو پہلے اعلیٰ ترین عہدوں پر لایا گیا اور پھر ان کو ایسا نیچے دکھایا گیا کہ وہ یا تو خاموش ہو کر گھر بیٹھ گئے یا پھر د...
پاکستان کے وزیر دفاع اور حکمران مسلم لیگ نون کے سرکردہ رہنما خواجہ محمد آصف ایک ٹویٹ میں تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں کے بارے میں غیر مناسب الفاظ کے استعمال کے حوالے سے ایک دفعہ پھر شدید تنقید کی زد میں ہیںاور اس حوالے سے ہر حلقے کی جانب سے ان پر لعن طعن کاسلسلہ جاری ہے، پیپلز...
پاکستان میں پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)، جو چین کے ’ایک سڑک، ایک خطہ‘ منصوبے کا ایک اہم جزو ہے، پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں سے کیے جانے والے معاہدوں پر حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور چینی کمپنیوں کو کسی ٹینڈر اور مقابلے کے بغیر بہت زیادہ شرح پر ٹھیکے دینے ا...
جب حکومتیں کمزور ہو جاتی ہیں تو پھر ادارے اور محکمے خود سر بن جاتے ہیں اور تنازعات ایک جنگ کی شکل اختیار کر جاتے ہیں پھر انہیں روکنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ یہی صورتحال آج کل سندھ کے شہری اور صوبائی اداروں کی ہے’ ایک تماشہ لگا ہوا ہے لیکن مجال ہے کہ حکومت سندھ اس پر کچھ بولے ’حکومت ...
حکمران پاکستان مسلم لیگ ن اپنے قائد نواز شریف کی ہدایت اور پارٹی منشور کے مطابق ملک میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے ایک کے بعد ایک نئے بجلی گھروں کے قیام کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی ان میں سے بعض کی تکمیل کے ساتھ ہی ان میں پیداوار شروع کرنے کے دعوے کررہی ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن ک...
یوں تو حکومت سندھ نے تازہ بجٹ میں بھی بہت سے دعویٰ کیے ہیں، خاص طو رپر روایتی جملہ بار بار دہرایا ہے کہ ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ ان جملوں کو سن سن کر عوام کے کان پک گئے ہیں مگر کیا کیا جائے؟ پی پی کی قیادت کو تو دکانداری چمکانی ہے ،اس لیے عوام کو ہردفعہ نیا لالی پاپ دیا جاتا ہ...
کراچی کو مسائل کاجنگل کہیں تو کچھ غلط نہیں ہوگا، دنیا کے چند گنجان آباد ترین شہروں میں شمار کیاجانے والے اس شہر کے مکین قدم قدم پر مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں، اس شہر کے لوگوں کو نہ تو پینے کا صاف پانی میسر ہے ، نہ اس شہر میں سیوریج کا کوئی مناسب انتظام ہے، اور جہاں تک کوڑا کرک...
اس وقت صوبائی محکموں میں افراتفری کا عالم ہے ایک درجن سے زائد با اثر افراد نے صوبائی محکموں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ آصف زرداری، فریال تالپر، عذرا پیچوہو، فضل اللہ پیچوہو، انور مجید، حاجی علی حسن زرداری، جلال سمیت ایسے کئی ظاہر اور خفیہ نام ہیں جو حکومت سندھ میں اپنی الگ الگ حکوم...
اپنے پیاروں کو قبرستان چھوڑ کر جانا شاید زندگی کا سب سے تکلیف دہ عمل ہوتا ہے تاہم پاکستان کے بڑے شہروں میں میت کو گھر سے قبرستان تک پہنچانا اکثر اوقات زیادہ تکلیف دہ تجربہ ثابت ہوتا ہے۔میت کو غسل دینے کا انتظام، کفن و تابوت، قبر کی جگہ خریدنا اور پھر میت کو تیار کر کے جنازہ گاہ ا...
ایم کیوایم کی لندن قیادت نے کراچی میں اب ایک نئی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرد کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق نئی جماعت کے لیے نسبتاً نئے چہروں کو ابتدا میں سامنے لایا جائے گا، مگر جو درحقیقت بانی متحدہ کے حقیقی وفادار اور پرانے روابط رکھنے والے ہی افراد ہو...
خلیجی ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی پاکستان کے کردار کے حوالے سے خاصی پریشان کن بن رہی ہے، ایک اعلیٰ سطح کے چھ رکنی قطری وفد کی پاکستان آمد کے حوالے سے بھی کوئی وضاحت کسی سطح پر موجود نہیں سعودی عرب اور مصر سمیت چھ عرب ممالک کی طرف سے قطر پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد ...
کراچی کو منی پاکستان اس وجہ سے کہا جاتا ہے کیونکہ اس شہر میں پورے ملک سے تعلق رکھنے والے افراد رہتے ہیں ،ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک کے 150 سے زائد اضلاع کے رہائشی کراچی میں رہتے ہیں حتیٰ کہ پورے ملک کے ہر تحصیل کے لوگ بھی کراچی میں رہتے ہیں لیکن جب کراچی میں پانی کا مسئل...
وزیراعظم نواز شریف اس ملک کے کم آمدنی والے لوگوں کو سہولتوں کی فراہمی کے بلند بانگ اعلانات کے دوران غریبوں کو رہائش کی مناسب سہولتوں کی فراہمی کیلئے کم لاگت مکانوں کی تعمیر اور کم آمدنی والے لوگوں کو آسان شرائط پر رہائش کی فراہمی کے مختلف پراجیکٹس کا اعلان کرتے رہے ہیں، لی...
سندھ پولیس میں اس وقت اعلیٰ پولیس افسران کا قحط پڑگیا ہے۔ گریڈ 21 کی 6پوسٹوں میں سے 5 پوسٹوں پر افسران تعینات ہیں، اس وجہ سے ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی کو بیک وقت دو عہدوں کا چارج دیا ہوا ہے وہ سی ٹی ڈی اور کرائم برانچ کے ایڈیشنل آئی جی ہیں۔ مگر اب وفاقی حکومت نے سندھ پولیس...