... loading ...
اردو کے لیے مولوی عبدالحق مرحوم کی خدمات بے شمار ہیں۔ اسی لیے انہیں ’’باباے اردو‘‘کا خطاب ملا۔ زبان کے حوالے سے اُن کے قول ِ فیصل پر کسی اعتراض کی گنجائش نہیں۔ گنجائش اور رہائش کے بھی دو املا چل رہے ہیں، یعنی گنجایش، رہایش۔ وارث سرہندی کی علمی اردو لغت میں دونوں املا دے کر ابہام پیدا کردیا گیا ہے۔ چنانچہ آج کل یہ دونو...
ایک دفعہ ایک گدھا ایک گہرے کنویں میں جا گرا اور زور زور سے رینکنے لگا۔گدھے کا مالک کسان تھا جو کنویں کے کنارے پہ کھڑا اسے بچانے کی ترکیبیں سوچ رہا تھا جب اسے کوئی طریقہ نہیں سوجھا تو ہار مان کر دل کو تسلی دینے لگا کہ گدھا تو اب بوڑھا ہو چکا ہے، وہ اب میرے کام کا بھی نہیں رہا، چلو...
جنرل راحیل شریف کا دورۂ امریکا ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب پاکستان کے اندر اور باہر خاص نوعیت کے رجحانات تشکیل پارہے تھے۔ ایک نئے مشرقِ وسطیٰ کی تشکیل کا مغربی قوتوں کا منصوبہ روس اور چین بھانپ چکے ہیں۔ اور خود مشرقِ وسطیٰ کی پرُانی طاقتیں اس کی مزاحمت کے لئے خود کو تیار کر رہی ہ...
پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کے واشنگٹن کے پے درپے دورے بے سبب نہیں۔گزشتہ کچھ عرصہ سے صدر بارک اوباما نے پاکستان کے حوالے سے لچک دار پالیسی اختیار کی۔افغانستان میں اس کے نقطہ نظر کو ایک حد تک قبول کیا۔اس کے خلاف عالمی بیان بازی جو معمول بن چکی تھی کو روکا گیا۔پاکستان کا جوہری پ...
یہ اُن دنوں کی بات ہے کہ جب فاتحِ کارگل بہادر کمانڈو جنرل پرویز مشرف صاحب نے ملک میں جمہوریت کے نازک پودے پر تازہ شب خون مارا تھا اور مشرف صاحب کے ساتھی اور ان کے(اب سابقہ) ادارے کے تمام ماتحت شعبہ جات ہر گلی محلے میں اس غیر آئینی اور غیر قانونی حرکت کے ’جواز ‘ کی تلاش میں گھوم ر...
عمر کے جس حصے میں مرحوم اشتیاق احمد کو پڑھا اس عمر میں تو اسکول کی کتابیں ایک ڈراتا جن معلوم ہوتی تھیں ، آپ کو اسکول کا کوئی کام تو نہیں کرنا ، یہ وقت عبادت کا تو نہیں ، گھر والوں نے کوئی کام تو آپ کے ذمہ نہیں لگایا اس طرح کے نظم و ضبط سے آراستہ جملے ہمیں اشتیاق احمد صاحب نے ہی س...
پاکستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اس قوم کی بے قدری کے جو مناظر سامنے آئے ہیں اسے دیکھ کر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔ حالات اور واقعات دیکھتے ہوئے اب اسے قوم کہتے ہوئے بھی عار محسوس ہوتی ہے کہ کس طرح یہ ان افراد کو منتخب کررہے ہوتے ہیں جو پہلے ہی بری طرح بے نقا...
مسلم دنیا اپنے حکمرانوں کی طرح پسپائی کی ذہنی حالت سے نکلنے کو تیار نہیں۔ مسلم دنیا کے حکمران تو مغرب کے اُگلے ہوئے نوالے چباتے رہتے ہیں۔ مغرب اپنے حقائق کا ایک عارضی ماحول بناتا ہے، مسلم حکمران جس کے شکار رہتے ہیں۔ مگر رفتہ رفتہ خود مسلم دنیا کے عام لوگ بھی اِسی فریب خوردہ ماحول...
چینی بے حد دل چسپ لوگ ہیں جس کی بھی پشت آسمان کی جانب ہو اُسے کھا جاتے ہیں ،سوائے ٹیبل کے۔ اپنے ملک میں جمہوریت کے بارے میں بھی ان کے نظریات بہت واضح ہیں۔ایک عرصے تک اس خیال سے کہ ایک ہی گھر میں بہت سارے ووٹ جمع نہ ہوجائیں، وہ ایک جوڑا ،ایک بچہ کی پالیسی پر بالکل اسی طرح چلتے رہے...
دہشت گرد ، دراصل سفاک اور بدمعاش ریاستوں کی بن بیاہی داشتائیں ہیں۔ اُن کے درمیان ایک نامیاتی رشتہ ہے۔ یہ ایک دوسرے کے خلاف ، مگر شعوری طور پر ایک دوسرے کے ضامن ہیں ۔ کیونکہ یہ اپنے وجود کے لئے خود اپنے حریف سے ضمانت اور جوازِ حیات پاتے ہیں۔ مسئلہ دہشت گردوں کا نہیں، جو بظاہر اپنے...
جناب پرویز رشید وفاقی وزیر اطلاعات ہیں اور اس لحاظ سے تمام صحافیوں کے سرخیل ہیں۔ ان کا فرمانا ہمارے لیے سند ہے۔ لاہور کا معرکہ جیتنے پر وہ فرما رہے تھے کہ فلاں کی تو ضمانت تک ضَبَطْ (بروزن قلق‘ شفق‘ نفخ وغیرہ یعنی ضَ۔بَط) ہوگئی۔ اب جو مثالیں ہم نے دی ہیں نجانے ان کا تلفظ وہ کیا ک...
کیا بلدیاتی انتخابات کے بعد سندھ میں ’’دھاندلی‘‘ والے الیکشن کے خلاف ہلچل مچنے والی ہے اور لوگ 1977 ء کو بھی بھول جائیں گے؟ اس حوالے سے سب سے بڑی دلیل یہ دی جاتی ہے کہ جن سیاسی قوتوں نے مخالفانہ بیانات دے کر پیپلز پارٹی سندھ کو’’ہاٹ واٹر‘‘ تک پہنچایا ہے، وہ بلدیاتی انتخابات کے بع...
[caption id="attachment_32182" align="aligncenter" width="2048"] مصنف وید بھیسن کے ساتھ، سری نگر، مقبوضہ کشمیر۔ اپریل 2006ء[/caption] موت کا دروازہ جس گھر میں بھی کھلتاہے ، غم والم کے پہاڑ توڑڈالتاہے لیکن کچھ ہستیاں ایسی ہوتی ہیں جن کی جدائی محض ایک شخص کی نہیں بلکہ ایک عہ...
ریحام ،عمران طلاق کی بحث میں ایک نئے خط تفریق و تمیز کھینچنے کا معاملہ کھڑا ہوا کہ عوامی شخصیت یا عرف عام میں پبلک فگر کی نجی زندگی اور عوامی زندگی یعنی پبلک لائف اور پرائیویٹ لائف کی حدود کون ، کب اور کیسے متعین کرے بالخصوص ایسے خواتین و حضرات جو اپنی مقبولیت کی ہر سانس کابہی کھ...
کراچی کے کچھ سیاسی گروپ یہ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات میں خون ریزی کا شدید خطرہ ہے۔ اندرون سندھ سے بھی یہ آوازیں آرہی ہیں کہ الیکشن’’لہولہان ‘‘ہو سکتا ہے۔ دونوں طرف کی قوتیں ووٹ مانگنے کے لیے منہ کھولنے کی بجائے ایک دوسرے کودانت دکھا رہی ہیں، انتخابات سے زیادہ لڑائی...
علامہ اقبال جنہیں مردِ کامل کہتے ہیں، وہ اُن میں سے ایک تھا ۔ شاید وہی ایک!اقبال ؒ سال ۱۹۲۹ء میں ایک روز شہید کی قبر پر حاضر ہوئے اور تین گھنٹے وہی رہے، جب باہر آئے تو شدتِ جذبات سے اُن کی آنکھیں سرخ تھیں۔ فرمایا: ’’ٹیپو کی عظمت کو تاریخ کبھی فراموش نہ کرسکے گی۔‘‘ تاریخ میں...
زوال اور پست فکری کی سب سے برُی علامت یہ ہے کہ انسان اپنے حال کے بجائے ماضی کو بدلنے کی کوشش کرتا ہے۔ میاں نوازشریف اُن میں سے ایک ثابت ہوئے۔ نوازشریف کا فکری (؟) رتھ شاید تاریخ سے زیادہ تیز چلتا ہو۔شاید ان کی نفرت میں محبت سے زیادہ طاقت ہو۔ ہوسکتا ہے کہ دولت سے تیار کیا گیا ان ک...
چلیے، پہلے اپنے گریبان میں جھانکتے ہیں۔ سنڈے میگزین (4 تا 10 اکتوبر) میں صفحہ 6 پر ایک بڑا دلچسپ مضمون ہے لیکن اس میں زبان و بیان پر پوری توجہ نہیں دی گئی۔ مثلاً ’لٹھ‘ کو مونث لکھا گیا ہے۔ اگر لٹھ مونث ہے تو لاٹھی یقینا مذکر ہوگی۔ لٹھ کو مونث ہی بنانا تھا تو ’’لٹھیا‘ لکھ دیا ہوتا...
[caption id="attachment_32032" align="aligncenter" width="419"] اوباما اہل خانہ کے ساتھ[/caption] انگریزی کہاوت ہے کہ "fools rush in where angels fear to tread" (بے وقوف لوگ وہاں جا گھستے ہیں، جہاں فرشتے بھی قدم رکھنے سے گھبراتے ہیں) مگریہ پھر بھی بے وقوف لوگ نہیں ۔ ہم پر ا...
ہمارے لڑکپن کے ا یک جاننے والے بنک میں ملازم تھے، جب بھی کالج کے دوستوں کی محفل جمتی، تو وہ بھی آ دھمکتے اور محفل کے آخر میں آنے والا بل ادا کیا کرتے اور اگر کوئی دوسرا ایسا کرنے کی جسارت کرتا تو وہ باقاعدہ مرنے مارنے پر اتر آتے۔ کچھ سال تو ہم نے اس صورتِ حال سے خوب مزہ لیا لیکن ...
زمین پر پیدا ہونے والے حالات کے اسباب ’’آسمان‘‘ پر ہمیشہ مختلف ہوتے ہیں یعنی قدرت جس وقت زمین پر قوموں اور ملکوں کے درمیان حالات کو منطقی نکتے کی جانب دھکیلتی ہے تو اسباب کا کارخانہ بھی زمین پر ہی قائم کرتی ہے۔ اس وقت دنیا جس بڑے تغیر کی زد میں ہے آسمان پر اسباب جو کچھ بھی ہوں لی...
بوڑھا درویش شام ڈھلے گاؤں میں داخل ہوا کچے پکے راستوں پر چلتا ہوا گاؤں کے مرکزی چوراہے پر برگد کے پرانے درخت کے نیچے جا کھڑا ہوا ، وہاں کچھ لوگ چارپائیاں ڈالے حقّے گڑ گڑا رہے تھے، گرما گرم چائے کی چسکیاں لی جا رہی تھیں ، چند ایک مالشیئے بھی مصروف کار تھے ، درویش نے قدم جمائے اور ...
وہ اکثر محافل میں زیادہ بات چیت نہیں کرتا ۔ہاں البتہ اپنے بے تکلف دوستوں اور اپنے والد مبارک احمد مرحوم کے بزرگ دوستوں کی منڈلیوں میں خوب چہکتا اور محفل میں رنگ جماتا ہے۔ اس نے کہا کہ مجھے پھر ایک سرکاری ادارے سے فون آیا کہ اپ اپنا بائیو ڈیٹا ، شناختی کارڈاورایک عدد تصویر بھیج...
چار برس پہلے باب وڈورڈنے ’’اوبامازوارز‘‘نامی تہلکہ خیز کتاب لکھی تو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھونچال سا آگیا کہ کیا کسی صحافی کو خفیہ معلومات تک اس قدر رسائی بھی حاصل ہوسکتی ہے ۔ کتا ب کو The Pulitzerانعام بھی ملا۔یہ ایوارڈ ایسے مصنفین کو ملتاہے جو کوئی غیر معمولی تحقیقی یا ادبی...