وجود

... loading ...

وجود
وجود

آزاد امیدوار یا تیسری سیاسی قوت۔۔۔۔!

منگل 24 نومبر 2015 آزاد امیدوار یا تیسری سیاسی قوت۔۔۔۔!

ECP

ایک دفعہ ایک گدھا ایک گہرے کنویں میں جا گرا اور زور زور سے رینکنے لگا۔گدھے کا مالک کسان تھا جو کنویں کے کنارے پہ کھڑا اسے بچانے کی ترکیبیں سوچ رہا تھا جب اسے کوئی طریقہ نہیں سوجھا تو ہار مان کر دل کو تسلی دینے لگا کہ گدھا تو اب بوڑھا ہو چکا ہے، وہ اب میرے کام کا بھی نہیں رہا، چلو اسے یوں ہی چھوڑ دیتے ہیں اور کنویں کو بھی آخر کسی دن بند کرنا ہی پڑے گا، اس لیے اسے بچا کر بھی کوئی خاص فائدہ نہیں۔ یہ سوچ کر اس نے اپنے پڑوسیوں کی مدد لی اورکنواں پاٹنا شروع کر دیا۔ سب کے ہاتھ میں ایک ایک پھاوڑا تھا جس سے وہ مٹی، بجری اور کوڑا کرکٹ کنویں میں ڈالتے جا رہے تھے۔گدھا اس صورت حال سے بہت پریشان ہوا، اس نے اور تیز آواز نکالنی شروع کر دی۔ کچھ لمحے بعد گدھا بالکل خاموش سا ہو گیا۔ جب کسان نے کنویں میں جھانکا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ جب گدھے کے اوپر مٹی اور کچرا پھینکا جاتا ہے تو وہ اسے جھٹک کر اپنے جسم سے نیچے گرا دیتا ہے اور پھر گری ہوئی مٹی پر کھڑا ہو جاتا ہے۔ یہ سلسلہ کافی دیر تک چلتا رہا۔ کسان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مل کر مٹی اور کچرا پھینکتا رہا اور گدھا اسے اپنے بدن سے ہٹا ہٹا کر اوپر آتا گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہ کنویں کے منڈیر تک پہنچ گیا اور باہر نکل آیا۔ یہ منظر دیکھ کر کسان اور اس کے پڑوسی سکتے میں آ گئے۔ ان کی حیرت قابل دید تھی۔ اس غیر متوقع نتیجے پر وہ مجسم حیرت بنے ہوئے تھے۔

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بدین میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا۔ جس نتیجے کی توقع کی جارہی تھی اس کا دور دور تک نام و نشان نہ تھا۔ ذوالفقار مرزا نے جوکہا کردکھایا، اور اب ان کا اگلا ’’مشن لیاری ‘‘ہے، جہاں پیپلز پارٹی کسی زمانے میں انتہائی مضبوط تھی لیکن آج اتنی کمزور ہے کہ امیدوار ڈھونڈے سے بھی نہیں ملے۔ پیپلز پارٹی کو ایک گڑھ میں شکست کے بعد دوسرے گڑھ میں پریشانی کا سامنا ہے۔ مخالفین نے یہ پروپیگنڈا بھی کیا کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے بدین کا دورہ کیا اس لیے نتیجے پر فرق پڑا، لیکن اس بات کا جواب کسی نے نہیں دیا کہ ڈی جی رینجرز تو ٹھٹھہ اور حیدرآباد بھی گئے تھے، وہاں کے نتائج کیوں تبدیل نہیں ہوئے۔ ٹھٹھہ اورقاسم آباد میں ڈی جی رینجرز کے دورے کے باوجود پیپلز پارٹی کیسے جیت گئی؟

ملک کی انتخابی تاریخ میں آزاد امیدواروں کا اتنی بڑی تعداد میں جیتنا حیران کن ہے۔ ماضی میں چند امیدوار جیت جاتے تھے، لیکن اِس بار تعداد دیکھ کر لگتا ہے کوئی’’آزاد ‘‘پارٹی نامی جماعت بھی الیکشن لڑ رہی ہے

حیدرآباد اور میرپور خاص میں ایم کیو ایم کی پتنگ کی اڑان سب دیکھتے ہی رہ گئے جبکہ نوشہرو فیروز میں’’شیر ‘‘نے پیپلز پارٹی کے’’جبڑوں‘‘ سے سیٹیں چھین لیں۔ اب تک کے انتخابی نتائج میں ایک بات حیران کن ہے کہ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد نے پارٹیوں اور لیڈروں کو چاروں شانے چت کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ عوام سیاسی جماعتوں سے تنگ آچکے ہیں۔ تین تین باریاں لینے والی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو عوام کی ایک بڑی تعداد اب بالکل پسند نہیں کرتی جبکہ تحریک انصاف ابھی تک دھرنے اور جوڈیشل کمیشن کے’’آفٹر شاکس کا‘‘ سامنا کر رہی ہے۔ غالبا ًاسی لیے تحریک انصاف کے سینئررہنما چوہدری سرورنے کہا ہے کہ’’دس فیصد‘‘نشستیں جیتنا بہتر اورپندرہ فیصد سیٹوں پر فتح بہترین کارکردگی ہے۔ ڈھائی سال تک پورے پنجاب میں الیکشن جیتنے کا دعویٰ کرنے والی تحریک انصاف نے صرف پندرہ فیصد نشستوں پر کیسے اکتفا کرلیا؟ یہ ایسا سوال ایسا ہے جو آنے والے دنوں میں کئی مزید سوالا ت کو جنم دے گا۔

ملک کی انتخابی تاریخ میں آزاد امیدواروں کا اتنی بڑی تعداد میں جیتنا حیران کن ہے۔ ماضی میں چند امیدوار جیت جاتے تھے، لیکن اِس بار تعداد دیکھ کر لگتا ہے کوئی’’آزاد ‘‘پارٹی نامی جماعت بھی الیکشن لڑ رہی ہے۔ ہر جگہ پہلے اور دوسرے نمبر پر آزاد ہی چھائے ہوئے ہیں۔ ماضی میں میڈیا پر آزاد امیدوار آخری خانے میں ہوتے تھے، آج ٹی وی اسکرینوں پر آزاد امیدوار دوسری اور تیسری پارٹی کی پوزیشن پر آچکے ہیں۔ انگریزی میں OTHERSکا مطلب غیر اہم ہی ہے لیکن اب یہ ’’ادرز‘‘نہیں بلکہ ایک مضبوط سیاسی قوت کے طور پر سامنے آنے والے’’آزاد سیاستدان ‘‘ہیں۔ مسلم لیگ ن پنجاب میں اگر پہلے نمبر پر ہے تو آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر۔ پیپلز پارٹی سندھ میں پہلے اور ایم کیو ایم دوسرے نمبر پر آئی ہے تو آزاد امیدوار یہاں بھی تیسری پوزیشن پر قبضہ کرچکے ہیں حالانکہ پہلے مرحلے میں سندھ میں آزاد امیدواروں کی تعداد کم تھی۔

سوشل میڈیا کے’’ماسٹر مائنڈ‘‘ اپناکام ’’ایمانداری‘‘ سے کر رہے ہیں۔ ایک میسج وائرل ہے کہ’’پنجاب ‘‘میں مسلم لیگ ن شہری سندھ میں ایم کیو ایم دیہی سندھ میں پیپلز پارٹی مردان میں جے یو آئی( ف)، فیس بک اور ٹوئٹر پر تحریک انصاف جبکہ اخبارات میں جماعت اسلامی بڑی سیاسی جماعتیں ہیں۔ کسی نے کہا ”پیپلز پارٹی پنجاب کی جماعت اسلامی بن گئی ہے۔ پیپلز پارٹی جماعت اسلامی سے صرف چار نشستیں پیچھے ہے۔ پیپلز پارٹی کی سیٹیں 12ہیں جبکہ جماعت اسلامی 8 نشستوں پرکامیاب ہوئی ہے۔

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مولا بخش چانڈیو میڈیا سے صرف ایک شکوہ کرتے نظر آئے کہ ’’بدین‘‘ کو آپ فل ٹائم دے رہے ہیں۔ بریکنگ نیوزسے ٹاک شوز تک ہرجگہ صرف مرزا ہی مرزا ہے، لیکن تھرپارکر میں ارباب رحیم کو شکست، دادو میں لیاقت جتوئی کو مات اورٹھٹھہ میں شیرازی برادری کی ہار کو پارٹ ٹائم بھی نہیں دیا جارہا۔ ان کا شکوہ بجا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ذوالفقار مرز ا نے آصف زرداری کو چیلنج کیا تھا کہ ’’بدین‘‘ میں ان کی پیپلز پارٹی کو جیتنے نہیں دوں گا اور پھر سب نے جذباتی سیاست کی فتح بھی دیکھی۔

ذوالفقار مرزا نے بھی آزاد گروپ بنایا تھا۔ وہ آزاد لڑے بھی اور جیتے بھی۔ انہیں تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی بھی پیشکش ہوئی، لیکن انہوں نے اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا جس سے یہ تاثر بھی ابھرا کہ اگر ملک میں چھوٹی چھوٹی پارٹیاں بننا شروع ہوگئیں تو بڑے سیاستدانوں کا مستقبل کیا ہوگا؟

پیپلز پارٹی کی قیادت بدین کی شکست پر اتنی برہم ہوئی کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا اور ان کے صاحبزادے حسنین مرزا سے استعفیٰ طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا اور دونوں کی جانب سے استعفیٰ نہ دینے پر پارٹی قیادت الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی۔کچھ جذباتی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں استعفیٰ دے کر آزاد امیدوار کی حیثیت سے دوبارہ الیکشن لڑنا چاہیے۔ لیکن پیپلز پارٹی کے مخالفین کہتے ہیں کہ جو پارٹی استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے اس کی بدین میں تدفین ہوچکی ہے۔ ان کا خیال یہ ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور رکن سندھ اسمبلی حسنین مرزا کواستعفیٰ نہیں دینا چاہیے بلکہ انہیں یہ جنگ پہلے میڈیا اور پھر عدالت جاکر لڑنی چاہیے۔ اِس موضوع پر سوال جواب اور جواب الجواب کے نتیجے میں دونوں رہنماؤں کو اتنی میڈیا سپورٹ ملے گی کہ پیپلز پارٹی کانوں کو ہاتھ لگا کر بھاگے گی کہ وہ کس دلدل میں اترگئی ہے۔ غیر جانبدار تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جب ان دونوں کو نکالنے کا وقت تھا تو پیپلز پارٹی کسی اورکام میں مصروف تھی، اب تو پارٹی کے دامن پر شکست کا دھبہ واضح طور پر لگ چکا ہے اور پیپلز پارٹی کی قیادت کھسیانی بلی کی طرح کھمبے کو دیکھ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ بدین سے بھڑکنے والی بغاوت کی آگ کو پھیلنے نہ دے بلکہ اس پر پانی ڈالے کیونکہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتیں سیاست نہیں کر رہیں بلکہ میڈیا سیاست کررہا ہے اور میڈیا کو لڑانے کے لیے روزانہ نئے ’’مرغے‘‘(موضوعات) درکار ہوتے ہیں۔ انہیں اپنے ٹاک شوزکی (رونق )بڑھانے سے دلچسپی ہے۔ بقول شاعر۔۔۔۔ تیری دوٹکیا دی نوکری تے میرا لاکھوں کا ساون جائے!


متعلقہ خبریں


سندھ حکومت کراچی ، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر بضد وجود - بدھ 02 نومبر 2022

سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے حوالے سے اپنی ضد پر قائم ہے۔ سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولیس موجود نہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے سندھ حکومت...

سندھ حکومت  کراچی ، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر بضد

بلدیاتی انتخابات : سندھ حکومت روڑے اٹکانے میں مصروف وجود - جمعرات 13 اکتوبر 2022

حکومت سندھ نے ایک مرتبہ پھر بلدیاتی انتخابات میں روڑے اٹکاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کر دی ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 3 ماہ کے لیے انتخابات ملتوی کرنے کا مراسلہ لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات ...

بلدیاتی انتخابات : سندھ حکومت روڑے اٹکانے میں مصروف

بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے فنڈز مانگ لیے وجود - جمعرات 17 فروری 2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے وفاقی حکومت سے 18 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مانگ لئے۔ چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت میں بلد...

بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے فنڈز مانگ لیے

بلدیاتی انتخابات میں شکست کا خوف،پی ٹی آئی کا جلسے شروع کر نے کا فیصلہ وجود - منگل 08 فروری 2022

پاکستان تحریک انصاف نے بڑے پیمانے پر جلسے شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دیدی ہے ۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب،کے پی بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر غورکیاگیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کا بڑے پیم...

بلدیاتی انتخابات میں شکست کا خوف،پی ٹی آئی کا جلسے شروع کر نے کا فیصلہ

پاکستان فٹبال فیڈریشن پر عائد فیفا پابندی ختم ہونے کا امکان وجود - اتوار 30 جنوری 2022

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت دوبارہ بحال کیے جانے کا امکان روشن ہوگیا۔ باخبر ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت کی معطلی کا فیصلہ واپس لینے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ بیرون ملک سے واپس آنے...

پاکستان فٹبال فیڈریشن پر عائد فیفا پابندی ختم ہونے کا امکان

وزارتِ سائنس کی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم مشینوں کی فراہمی سے معذرت وجود - جمعه 28 جنوری 2022

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ (ای وی ایم) مشینیں فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جوابی خط ارسال کردیا۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول ہونے والے خط کے جواب میں اسلام آباد ب...

وزارتِ سائنس کی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم مشینوں کی فراہمی سے معذرت

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 36 اور سینیٹ کے 3 ارکان کی رکنیت معطل کردی وجود - منگل 18 جنوری 2022

الیکشن کمیشن نے کئی وزراء سمیت قومی اسمبلی کے 36 اور سینیٹ کے 3 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی ممبران کی رکنیت معطل کردی گئی۔ الیکشن کمیشن نے رکنیت معطل کیے جانے والے ارکان پارلیمان کی فہرست ج...

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 36 اور سینیٹ کے 3 ارکان کی رکنیت معطل کردی

بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی، پی پی پی خیبرپختون خوا کی ضلعی تنظیمیں تحلیل وجود - جمعرات 23 دسمبر 2021

پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین نے پشاورسٹی، چارسدہ،نوشہرہ اور بونیر کی ضلعی تنظیموں کو تحلیل کردیا۔ پارٹی صدر نے ضلعی تنظیموں، ٹکٹ ہولڈرز اور صوبائی کابینہ سے مشاورت کے بعد یہ اقدام کیا۔واضح رہے کہ خیبرپختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا ...

بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی، پی پی پی خیبرپختون خوا کی ضلعی تنظیمیں تحلیل

سندھ میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں نہیں ہوسکیں گے، انتخابات میں تاخیر کا امکان وجود - جمعرات 23 دسمبر 2021

سندھ میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں نہیں ہوسکیں گے، انتخابات میں تاخیر کا امکان ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد مارچ میں نہیں ہوسکے گا، بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لئے تاحال کام کا آغاز نہیں ہوسکا۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ حکومت کی درخواست پر الیک...

سندھ میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں نہیں ہوسکیں گے، انتخابات میں تاخیر کا امکان

میئر پشاور کی نشست پر بھی جے یو آئی (ف) کامیاب وجود - منگل 21 دسمبر 2021

خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو صوبے کے بلدیاتی انتخابات میں بڑا دھچکا لگا ، پشاور سٹی میئر کے انتخاب میں جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اسے شکست دے دی۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جے یو آئی (ف) کے زبیر علی نے 62 ہزار 388 ووٹ لے کر کامیابی حا...

میئر پشاور کی نشست پر بھی جے یو آئی (ف) کامیاب

خیبر پختونخواہ کا انتخابی دنگل، میدان جنگ میں تبدیل، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی وجود - پیر 20 دسمبر 2021

خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ رہے، خود کش دھماکے، فائرنگ اور راکٹ چلنے کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔باجوڑ کی تحصیل ماموند میں ہوئے خود کش دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوئے، ادھر کرک کی تحصیل تخت نصرتی میں پول...

خیبر پختونخواہ کا انتخابی دنگل، میدان جنگ میں تبدیل، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ذوالفقار مرزا کی تصویر لگانے کی سزا، نابینا بھائیوں کا چھپرا ہوٹل مسمار کر دیا وجود - جمعه 10 دسمبر 2021

سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی تصویر لگانے کی سزا ،آنکھوں کی بینائی اور نور سے محروم بھائیوں کا چھپرا ہوٹل مسمار کر دیا گیا۔ بدین کی تحصیل گولارچی کے قصبہ کھور واہ میں ظلم زیادتی اور انتقام کی انتہا کر دی گئی۔ انتظامیہ نے چھ پولیس موبائل گاڑیوں پر سوار پولیس کی بڑی نفری کے...

ذوالفقار مرزا کی تصویر لگانے کی سزا، نابینا بھائیوں کا چھپرا ہوٹل مسمار کر دیا

مضامین
دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا ! وجود هفته 04 مئی 2024
دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا !

آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی وجود هفته 04 مئی 2024
آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی

بھارتی انتخابات میں مسلم ووٹر کی اہمیت وجود هفته 04 مئی 2024
بھارتی انتخابات میں مسلم ووٹر کی اہمیت

ٹیکس چور کون؟ وجود جمعه 03 مئی 2024
ٹیکس چور کون؟

٢١ ویں صدی کا آغازاور گیارہ ستمبر وجود جمعه 03 مئی 2024
٢١ ویں صدی کا آغازاور گیارہ ستمبر

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر