وجود

... loading ...

وجود
وجود

دوستی کی بات نہیں، حوصلے کی ہے!

جمعه 13 نومبر 2015 دوستی کی بات نہیں، حوصلے کی ہے!

Esther-Faering

ریحام ،عمران طلاق کی بحث میں ایک نئے خط تفریق و تمیز کھینچنے کا معاملہ کھڑا ہوا کہ عوامی شخصیت یا عرف عام میں پبلک فگر کی نجی زندگی اور عوامی زندگی یعنی پبلک لائف اور پرائیویٹ لائف کی حدود کون ، کب اور کیسے متعین کرے بالخصوص ایسے خواتین و حضرات جو اپنی مقبولیت کی ہر سانس کابہی کھاتہ ٹوئٹر پر بھی کھولے بیٹھے ہیں، ان کی نجی زندگی کی خبر بھی جب وہ خود طشت از بام کرتے ہیں اور اس پر ناپسندیدہ جملے بازی کا طومار بندھنے لگتا ہے تو وہ نہ صرف منہ بسور کر بیٹھ جاتے ہیں بلکہ بعض مرتبہ تو سوال پوچھنے پر چراغ پا بھی ہوجاتے ہیں۔

ذرا رُکیے کیا آپ نے سوچا کہ ستائش کی تمنا دراصل تنقید کا خوف ہے ،شہرت کی بھوک گمنامی سے بچنے کا ایک تکلیف دہ دفاعی ردعمل ہے۔

بائبل کا بیانیہ ہے کہ چرخ کہن پر ایک ایسا وقت بھی آیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جب یہودی اور رومی گورنر کے حکم پر سپاہی ا ن کے ایک حواری (عربی میں ساتھی کو کہتے ہیں) جوڈاس ایسکریایٹ کے ہمراہ گارڈن آف گیٹاسمنی پہنچ گئے۔سپاہیوں کو حضرت عیسیٰ ؑ کی شناخت کا مسئلہ درپیش تھا،جوڈاس نے ان سپاہیوں کو جنہیں حضرت عیسیٰ ؑ کی شناخت کا مرحلہ درپیش تھا ،اس نے کہا جب وہ اپنے مرشد محترم سے ملتے ہیں تو انہیں بوسہ دیتے ہیں۔گرفتاری کے وقت جوڈاس نے جو حضرت عیسی کا بوسہ لیا وہ ایک ایسا بوسۂ دغابازی تھا جسے اب انگریزی زبان میں دھوکہ دہی کے حوالے سے kiss of Judas کہتے ہیں اور جب سپاہی انہیں گرفتا رکرنے کے لیے آگے بڑھے تو ان کے ایک حواری پیٹر ذیبی ڈی نے تلوار سونت لی اس پر حضرت عیسیٰ ؑسے منسوب وہ شہرہ آفاق قول وجود میں آیا کہ

Smite not, those who live by the sword perish by the sword

(حملہ مت کرو جو تلوار کے سہارے جیتے ہیں وہ تلوار ہی کی وجہ سے مرتے ہیں)

یہی معاملہ اہل اثر و رسوخ اور نام چیں لوگوں کا ہوتا ہے ،شہرت کی طلب میں جیتے ہیں اور بدنامی کے خوف سے پیلے پڑجاتے ہیں۔

ایک اسکینڈل، کوئی بُری خبر اور بل کلنٹن کی طرح سب کس بل نکل جاتے ہیں۔

اصل میں سارا قصور کم بخت قلو پطرا کا ہے۔جس کی داستانِ دلربائی مصر کے ایوانِ الفت سے نکل کرروم کے کوچہ و بازار میں پھیلنے لگی۔ تو میڈیا کے پنڈت یہ فیصلہ کرنے میں جُت گئے کہ کیا یہ معاملہ کس حد تک نجی ہے اور اس کا کتنا تعلق اس شخص کی پبلک آفس سے ہے جو روم کی سلطنت عظمی کا علم بردار ہے۔بآلاخر جب رومی سینیٹ نے جو ہماری سینیٹ کی طرح ایوان ِخوابیدہ نہ تھا بلکہ امریکی سینیٹ کی طرح متحرک اور بااثر تھا یہ فیصلہ کرلیا کہ وہ سیزر سے بزور ِخنجر ،جان چھڑائیں ۔ اگر سیزر اپنی وحشتوں کی ساتھی کے طور پر قلوپطرہ کے انتخاب کو درست جانتا ہے تو لازم نہیں کہ رومی اسٹیبلشمنٹ بھی اس جرمِ الفت میں بطور سہولت کار شامل ہو جائے۔ لہذا جب دوست بن کر ساتھ نہ نبھانے والے بروٹس نے پشت میں جنرل پرویز مشرف والا خنجر گھونپا اور جواب میں دہلی والوں کی طرح سیزر نے پلٹ کر پوچھا کہ ’’ارے آپ بھی بروٹس ‘‘ تو جواب ملا کہ ع

اب دوستی کی بات نہیں حوصلے کی ہے
لازم نہیں کہ تو بھی میرا ہم خیال ہو

450px-Edward_abdication

ہم کیا! ہماری بساط کیا! دور حاضر کے برطانیا کے شاہی خاندان کے بارے میں یہ خیال بہت عام ہے کہ وہ ایک عرصے تک بہت لیے دیئے رہتے تھے۔ چھت پر ٹانگے ہوئے فانوس کی طرح آراستہ اور پرے پرے مگر جگ مگ جگ مگ روشن روشن رہتے تھے ۔ان کی پبلک پرائیوٹ لائف تو اس وقت سے زبان زد عام رہنے لگی ،جب سن 1936 میں موجودہ ملکہ برطانیا کے تایا کنگ ایڈرورڈ ہشتم کو ایک امریکی مطلقہ سے عشق ہوا ،اور اس کی بھنک برطانوی وزیر اعظم اسٹینلے بالڈون کو پڑی تو کنگ ایڈرورڈ (جن کے نام پر پاکستان کا سب سے پرانا میڈیکل کالج ہے ) کے خلاف سارا برطانوی اسٹیبلشمنٹ اٹھ کھڑی ہوئی ۔ یہ شادی ان کے نزدیک قانونی، مذہبی اور سیاسی کس طور پر بھی قابل قبول نہ تھی۔کنگ ایڈورڈ نے تاج برطانیا کو ٹھکرایا اور اپنی نئی نویلی بیگم کے ساتھ پیرس میں آ باد ہوگئے۔

ذرا رُکیے کیا آپ نے سوچا کہ ستائش کی تمنا دراصل تنقید کا خوف ہے ،شہرت کی بھوک گمنامی سے بچنے کا ایک تکلیف دہ دفاعی ردعمل ہے

اس سلسلے میں پہلے تو ہمارے ہاں چونکہ ایک طویل عرصے سے شیر مادر میں عہدوں سے استعفیٰ دینے کی حمیت سرے سے مفقود ہوچکی ہے بلکہ نعم البدل کہ طور پر بازار میں دستیاب ڈبہ دودھ کی مختلف برانڈز بھی اس اعلیٰ انسانی وصف سے محروم ہیں۔ ورنہ حال ہی میں رومانیہ کے وزیر اعظم وکٹر پونٹا نے دارالخلافہ کے ایک نائٹ کلب (the Colectiv)میں آتش زدگی کے حادثے پر جس میں کل تیس ناچتی تھرکتی جوانیاں جل مریں ، نہ صرف خود مستعفی ہوئے ۔ بلکہ اُن کے ساتھ ان کے وزیر داخلہ اور شہر کے مئیر بھی گھر چلے گئے۔ وزیر اعظم پر الزامات تو کئی تھے مگر آتش زدگی کے حوالے سے بیس ہزار افراد کا احتجاجی مظاہرہ محاورتاً وہ آخری تنکا بن گیا جس سے اونٹ کی کمر ٹوٹ گئی۔اس مظاہرے کی خاص بات یہ تھی کہ اس سے قبل درالخلافہ بخارسٹ میں لگ بھگ چوتھائی صدی سے کسی بھی قسم کا کوئی مظاہرہ نہ ہوا تھا۔ یہاں مظاہرین نے جو قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے ان میں علامتی طور پر سوراخ تھے۔

Victor-Ponta

ہند و پاکستان کی تاریخ میں اگر ہم آزادی کی تحریک کے ابتدائی ایام کا جائزہ لیں تو گاندھی جی کی زندگی کے بارے میں تو چہ مگوئیاں بہت پہلے سے ان کی زندگی میں ہی شروع ہوگئی تھیں ۔کانگریس کے دیگر لیڈر تو کفن کے لٹھے کی طرح بے لطف زندگی گزارتے تھے مگر گاندھی جی جن کا مقام ’’ Cult Leader ‘‘ سنت اور مہاتما کا تھا ،عمر کے آخری ایام میں انہیں دو عددنوجوان خواتین کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر چلنے کی بُری عادت پڑگئی تھی یہ ان کی Walking Sticks یعنی عصائے پیری تھیں۔ بات ذرا اور آگے کی تھی مگر اس کا یہاں محل نہیں۔

article-0-09131BF7000005DC-652_233x423

جیڈ ایڈم کی کتاب ’’Naked Ambition‘‘ میں گاندھی کی جنسی زندگی کی بہت بھد اڑائی گئی ہے۔کتاب میں بنگالی قوم پرست سرلا دیوی چوہدری کے حوالے سے گاندھی جی کے عشق بے پناہ کے قصے بھی ہیں اور جو اُن کی تیرہ شبوں کی ساتھی تھی اور جسے وہ اپنی روحانی بیگم بھی کہتے تھے اور ڈنمارک کی ایک عیسائی راہبہ جوڈتھ فیئرنگ (جو ہندوستان میں تعینات تھی ) کے گاندھی جی کے آشرم کے دورے ،مونیکا لیونسکی کے اپنی ملازمت سے فارغ ہونے کے بعد وہائٹ ہاؤس کے دوروں کی طرح خاصے بدنام تھے۔مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد تو گاندھی جی اپنی مہاتما والی وقعت سے محروم ہوگئے ہیں مگر کتاب اور یہ قصے جب عام ہوئے تو کسی نے اسے نجی زندگی کا معاملہ بنا کر شور نہیں مچایا۔پاکستان میں معاملہ یوں ہے کہ سیاست دان اور دیگر نام چیں افراد جمہوریت چاہتے ہیں مگر احتساب سے اپنا دامنِ داغدار بچاکر رکھتے ہیں۔ اسی طرح شہرت کے گلشن ہر رنگ میں مقبولیت کے تو طلب گار ہیں مگر خارِ بدنامی کی چبھن برداشت کرنا نہیں جانتے۔وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ ہند کے گورنر جنرل کی اہلیہ سے نہرو جی کی کھلے عام کھلواڑ ہو یا پرنسس مارگریٹ کے معاشقے، لیڈی ڈائنا کی سچے پیار کی تلاش ہو ،کہ امریکی صدور کینیڈی اور کلنٹن کی مارلن منرو اور مونیکا لیونسکی کی میزبانی، یاپھر فرانس کے صدر متراں کی موت کے بعد کے بعد اس اسکینڈل کے سامنے آنے کا موصوف ایک غیر اعلانیہ صاحبزادی Mazarine, کے والد بھی تھے، صدر سرکوزی کی اپنی بعد کی منکوحہ کارلا برونی سے اٹھکیلیاں ہو یا موجودہ صدر اولینڈے کا اداکارہ جولیٹ گائت کا چوری چوری چپکے چپکے کسی سے ملنے جانے کا قصہ رنگین ہو،میڈیا توہر معاملے میں ہرجائی ہے ہر گھر میں اُتر جاتا ہے، ع

خلقت شہر تو کہنے کو فسانے مانگے

اس لیے نام و نمود کا وہ تمام متوالے جو عوام کے دل کی دھڑکن بن کر رہنا چاہتے ہیں اور اس بات کے تمنائی ہیں کہ ان کا ذکر ہمیشہ خیر و توصیف کے پیرائے میں ہوتا رہے و ہ شیشے کے گھر میں رہ کر لباس تبدیل کرتے وقت احتیاط کریں ، بے حد احتیاط۔

Mohandas K. Gandhi ;Manilal Gandhi ;Mrs. Kanu Gandhi;Pyarelal;Sita Gandhi;Sushila Pai;Raj Kumari

امریکی عوام کے لیے کہا جاتا ہے کہ وہ وہائٹ ہاؤس میں یا دیگر مقتدر مقامات پر فرشتے نہیں ڈھونڈتے مگر وہ اس بات پر بہت سختی سے کاربند ہیں کہ جنہیں وہ اپنے معاملات کی نگرانی سونپتے ہیں وہ جھوٹ اور بددیانتی سے کام نہ لیں۔اسی لیے نکسن، کلنٹن، جنرل اسٹینلے کرسٹل، جنرل پیٹریاس اور ہیلیری کلنٹن سب کے سب ان کے طاقتور اور براہ راست منتخب سینٹ کی متعلقہ کمیٹیوں کے سامنے خاک پھانکتے دکھائی دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں


راجیوگاندھی کاقتل (قسط 2) محمد اقبال دیوان - جمعرات 06 اکتوبر 2016

[caption id="attachment_41354" align="aligncenter" width="576"] رانا سنگھے پریماداسا، سری لنکا کے وزیر اعظم [/caption] پچھلی قسط میں ہم نے بتایا تھا کہ راجیو کا ہفتہ وار میگزین سنڈے میں یہ انٹرویو کہ وہ دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد سری لنکا سے امن معاہدے کی تجدید کر...

راجیوگاندھی کاقتل (قسط 2)

راجیو گاندھی کا قتل (قسط ۔۱) محمد اقبال دیوان - بدھ 05 اکتوبر 2016

ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی اپنے مقاصد کے تیز تر حصول لیے راج نیتی (سیاست) میں شارٹ کٹ نکالنے کی خاطر دہشت گرد تنظیمیں بنانے کی ماہر تھیں ۔ مشرقی پاکستان میں مکتی باہنی بناکر ان کو بنگلا دیش بنانے میں جو کامیابی ہوئی ،اس سے ان کے حوصلے بہت بڑھ گئے۔ اندرا گاندھی جن ...

راجیو گاندھی کا قتل (قسط ۔۱)

جلا ہے جسم جہاں، دل بھی جل گیا ہوگا! (آخری قسط) محمد اقبال دیوان - پیر 03 اکتوبر 2016

[caption id="attachment_41267" align="aligncenter" width="1080"] مارماڈیوک پکتھال[/caption] سن دو ہزار کے رمضان تھے وہ ایک مسجد میں تراویح پڑھ رہا تھا، نمازیوں کی صف میں خاصی تنگی تھی۔ جب فرض نماز ختم ہوئی تو اس نے اُردو میں ساتھ والے نمازی کو کہا کہ وہ ذرا کھل کر بیٹھے ت...

جلا ہے جسم جہاں، دل بھی جل گیا ہوگا! (آخری قسط)

جلا ہے جسم جہاں ، دل بھی جل گیا ہوگا! (قسط 2) محمد اقبال دیوان - اتوار 02 اکتوبر 2016

ہم نے اُن (گوروں اور عرب پر مشتمل ٹولی) سے پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ اسلام اور مسلمان ہر جگہ پر تصادم کی کیفیت میں ہیں۔ کہیں ایسا کیوں نہیں سننے میں آتا کہ بدھ مت کے ماننے والوں میں اور عیسائیوں میں تصادم ہو یا اور ایسے مذاہب آپس میں بر سرپیکار ہوں؟ اس پر وہ گورا کہنے لگا کہ کیا ...

جلا ہے جسم جہاں ، دل بھی جل گیا ہوگا! (قسط 2)

جلا ہے جسم جہاں، دل بھی جل گیا ہوگا ! (قسط اول) محمد اقبال دیوان - هفته 01 اکتوبر 2016

بہت دن پہلے کی بات ہے۔ اس شعلہ مزاج پارٹی کو سیاست میں قدم رکھے ہوئے بہت دن نہ ہوئے تھے۔ سندھ کے شہری علاقوں میں امتیازی کوٹا سسٹم، ٹرانسپورٹ میں ایک طبقے کی کرائے سے لے کر ہر طرح کی بدسلوکی اور من مانیاں، پولیس جس میں 1978ء سے مقامی لوگوں کی بتدریج تخفیف اور پھر زبان اور عصبیت ک...

جلا ہے جسم جہاں، دل بھی جل گیا ہوگا ! (قسط اول)

شیخ مجیب الرحمن کا قتل(آخری قسط) محمد اقبال دیوان - جمعرات 29 ستمبر 2016

[caption id="attachment_41140" align="aligncenter" width="200"] خوندکر مشتاق احمد[/caption] کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے وقت کرتا ہے پرورش برسوں حادثہ، ایک دم، نہیں ہوتا کچھ ایسا ہی معاملہ بنگلہ دیشی فوج کے ٹینکوں کے ساتھ ہوا۔ یہ ٹینک جذبۂ خیر سگالی کے تحت مصر ن...

شیخ مجیب الرحمن کا قتل(آخری قسط)

شیخ مجیب الرحمٰن کا قتل (پہلی قسط) محمد اقبال دیوان - منگل 27 ستمبر 2016

[caption id="attachment_41071" align="aligncenter" width="370"] بنگ بندھو شیخ مجیب اور بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی [/caption] یہ کوئی عجب بات نہیں کہ وزیر اعظم اندرا گاندھی جیسی نفیس اور زیرک خاتون نے بھارت کا چین سے شکست کا داغ دھونے، بر صغیر کے علاقے کا نقشہ یکسر تبدی...

شیخ مجیب الرحمٰن کا قتل (پہلی قسط)

کشمیر، اوڑی سیکٹر اور ملاقاتیں، کون کیا سوچ رہا ہے؟ محمد اقبال دیوان - پیر 26 ستمبر 2016

پچھلے دنوں وہاں دہلی میں بڑی ملاقاتیں ہوئیں۔ ان کے Security Apparatus اور’’ را‘‘ کے نئے پرانے کرتا دھرتا سب کے سب نریندر مودی جی کو سجھاؤنیاں دینے جمع ہوئے۔ ان سب محافل شبینہ کے روح رواں ہمارے جاتی امراء کے مہمان اجیت دوال جی تھے۔ وہ آٹھ سال لاہور میں داتا دربار کے پاس ایک کھولی ...

کشمیر، اوڑی سیکٹر اور ملاقاتیں، کون کیا سوچ رہا ہے؟

پھر یہ سود ا، گراں نہ ہوجائے محمد اقبال دیوان - هفته 24 ستمبر 2016

[caption id="attachment_40973" align="aligncenter" width="940"] درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء[/caption] سیدنا نظام الدین اولیاؒ کے ملفوظات کا مجموعہ فوائد الفواد ( یعنی قلوب کا فائدہ ) ان کے مرید خاص علاء الدین سنجری نے مرتب کیا ہے۔ راہ سلوک کا مسافر اگر طلب صادق رکھتا ہو ...

پھر یہ سود ا، گراں نہ ہوجائے

ہاؤس آف کشمیر محمد اقبال دیوان - بدھ 21 ستمبر 2016

[caption id="attachment_40876" align="aligncenter" width="720"] ہاؤس آف کشمیر[/caption] ہمارے پرانے دوست صغیر احمد جانے امریکا کب پہنچے۔جب بھی پہنچے تب امریکا ایسا کٹھور نہ تھا جیسا اب ہوچلا ہے۔ اُن دنوں آنے والوں پر بڑی محبت کی نظر رکھتا تھا۔اس سرزمین کثرت (Land of Plen...

ہاؤس آف کشمیر

تہتر کے آئین میں تبدیلیاں ناگزیر - قسط 2 محمد اقبال دیوان - منگل 20 ستمبر 2016

معاشرے ہوں یا ان میں بسنے والے افراد، دونوں کے بدلنے کی ایک ہی صورت ہے کہ یہ تبدیلی اندر سے آئے۔ کیوں کہ یہ دونوں ایک انڈے کی طرح ہوتے ہیں۔ انڈہ اگر باہر کی ضرب سے ٹوٹے تو زندگی کا خاتمہ اور اندر سے ٹوٹے تو زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔ پاکستان میں ایک سوال بہت کثرت سے پوچھا جاتا ...

تہتر کے آئین میں تبدیلیاں ناگزیر - قسط 2

آئین میں ناگزیر تبدیلیاں محمد اقبال دیوان - اتوار 18 ستمبر 2016

میرے وطن،میرے مجبور ، تن فگار وطن میں چاہتا ہوں تجھے تیری راہ مل جائے میں نیویارک کا دشمن، نہ ماسکو کا عدو کسے بتاؤں کہ اے میرے سوگوارر وطن کبھی کبھی تجھے ،،تنہائیوں میں سوچا ہے تو دل کی آنکھ نے روئے ہیں خون کے آنسو (مصطفےٰ زیدی مرحوم کی نظم بے سمتی سے) تہتر کا آ...

آئین میں ناگزیر تبدیلیاں

مضامین
محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!!! وجود منگل 30 اپریل 2024
محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!!!

قرض اور جوا ۔ ۔ ۔پھر سہی وجود منگل 30 اپریل 2024
قرض اور جوا ۔ ۔ ۔پھر سہی

بھارتی مسلمانوں کی حالت زار وجود منگل 30 اپریل 2024
بھارتی مسلمانوں کی حالت زار

مودی کاجنگی جنون اورتعصب وجود منگل 30 اپریل 2024
مودی کاجنگی جنون اورتعصب

پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ وجود پیر 29 اپریل 2024
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر