... loading ...
29 دسمبر 1979 ء کی ایک جمادینے والی ٹھنڈی رات میں دُنیا کی دوسری بڑی قوت سوویت یونین کے فوجی ٹینکوں پر سوار غرور و نخوت کے ساتھ مدہوشی کے عالم میں افغانستان میں داخل ہو گئے ۔ دنیا میں جہاں جہاں اس غاصبانہ قبضے کی خبر پہنچتی تو سناٹا چھا جاتا ۔ ہر طرف خاموشی اور خوف ڈیرے ڈالنے لگا ۔ اگلے ہی روز دہشت ناک سناٹے کوچیرتی ہو...
نواب (تیسری قسط) محمد اکبر خان بگٹی اور بے نظیر بھٹو کے قتل کے واقعات پرویز مشرف کی آمریت کے سیاہ دور میں پیش آئے ۔ 27دسمبر 2007ء کو بے نظیر بھٹو قتل ہوئیں ۔ اس سانحے کے ردعمل میں بلوچستان کے سندھ سے متصل اضلاع میں پرتشدد احتجاج ہوا۔ قومی تنصیبات و املاک کو شدید نقصان پہنچایا ...
نے ہی پیغمبروں ، ولیوں، دانشوروں اور ہیروز کو جنم دیا ہے ۔ ارتقائے نسل انسانی پر اس عظیم ہستی کے جو نقوش ہیں وہ ان مٹ اور لاثانی ہیں۔ اس صنف کو پیغمبر اعظم ؒ نے ’’ رحمت ‘‘ قرار دیا ہے ۔ لیکن یہی ہستی ماضی کے مختلف ادواروں سمیت آج بھی مختلف سماجوں میں ظلم و بربریت شقاوتِ قلبی ، ح...
ابھی (آخری قسط) تین طلاق کی آگ نہیں بجھی تھی کہ ’’من کی بات ‘‘کے پروگرام میں بولتے ہو ئے نریندر مودی نے ایک نیا شوشہ چھوڑا کہ ’’مسلمان خواتین کو بغیر محرم حج پر جانے کی اجازت نا ہونا ’’ناانصافی‘‘ہے۔نریندرمودی نے کہا ہے کہ انکی حکومت نے یہ ’’امتیازی بندش‘‘ہٹادی ہے۔مودی کا کہنا ...
کب سے ضلع قصور میں بے قصوروں کی قتل گاہ سجی ہے 10کم سن بچیوں اور ایک معصوم بچے کو زیادتی کے بعد ان کی لاشیں کچرا کنڈی ( گندگی کے ڈھیر پر پھینک دی جاتی رہی ہیں 4جنوری کو پھر ایک سات سالہ معصوم کلی زینب گھر سے قرآن مجید کا سپارہ پڑھنے کے لیے گئی تھی کہ اسے اسی روز اغوا کر لیا گیا ...
(دوسری قسط) 1990ء کے عام انتخابات میں اسلامی جمہوری اتحاد نے اکثریت حاصل کر لی۔ میاں نواز شریف نے چھ نومبر 1990ء کو وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھا لیا۔ بلوچستان میں میر تاج محمد جمالی (مرحوم) وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ۔ تاج جمالی (مرحوم) آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے بعد ازاں مسلم لیگ می...
ترقی (پہلی قسط) بے روزگاری،رشوت ستانی ،بلیک منی اور اچھی حکمرانی دینے میںناکام و نا مراد نریندر مودی اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے روز کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑ کر مسلمانان ہند کی پریشانیوں میں اضافے کا موجب بنا ہوا ہے ۔ دو دہائیں قبل بعض دانشوروں کی باتیں ایک ایک کر کے سچ ثابت ہو رہ...
بلوچستانکی سیاست بھی گہرے تضادات ،انحرافات اور کش و بگیر کی حامل رہی ہے ۔ کشمکش سیاسی جماعتوں ، سیاستدانوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رہی ہے اور یہ کشمکش سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کے مابین بھی عیاں ہے ۔ان مناظر کا آج کے سیاسی ماحول میں واضح طور پرمشاہدہ کیا جا سکتا ہے ۔ہم لکھنا ...
نواز شریف نے کہا ہے کہ شیخ مجیب الرحمن پاکستان کا حامی تھا مگر اسے باغی بنایا گیا ٗ میرے ساتھ ہونے والا سلوک لیڈروں کو باغی بناتا ہے ٗ میرے دکھوں کو اتنا زخم نہ لگاؤ کہ میرے جذبات سے باہر ہوجائے ٗآئین توڑنے والوں کا کبھی حساب نہیں لیا گیا ٗ سزا پہلے سنائی جارہی ہے اور الزامات بعد...
جو حکمران خود غیر جمہوری قوتوں کے بل بوتے پر اپنے وجود برقرار رکھے ہوئے یا جنہوں نے آمریت کی کوکھ سے جنم لیا ہے ایسے حکمران قانون کی بالا دستی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ اُن کے نزدیک ہر شخص ہر ادارہ بکاؤ مال ہوتا ہے۔ سیاست میں اُن کے نزدیک صرف طاقت کا حصول ہوتا ہے۔ عوام کی فلاح...
شوگر ملز مالکان چونکہ 95%برسراقتدار ٹولوں سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے وہ کسی قانونی، اخلاقی تقاضوں سے اپنے آپ کو مبرا سمجھتے ہیں ۔اس پر طرہ یہ کہ انوکھا حکم عدالتوں نے جاری کررکھا ہے کہ جنوبی پنجاب کی تین شوگر ملیں چونکہ غیر قانونی طور پر نصب کی گئی تھیں اس لیے انہیں یہاں سے اکھاڑا ...
رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا ‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارت میں ہرسال 1600 فوجی جوان جنگ کا حصہ بنے بغیر ہلاک ہو جاتے ہیں۔بھارتی وزیر دفاع سبھاش بھامرے نے پارلیمنٹ راجیا سبھا میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا کہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے بھارتی فوج میں ہر سال خودک...
معاشرے کے ناسوروں نے گھر جیسے امن و سکون کے دولت کدے کو جہنم بنادیا ہے۔حلال امور کی ادائی میں سے صرف ایک واحد کام جو کہ طلاق ہے کو اللہ پاک نے نا پسند فرمایا ہے۔ معاشرے کا بنیادی یونٹ گھر ہے۔ جب گھر کو بسانے والے دونوں فریق خاوند اور بیوی کے درمیان سماجی کنٹریکٹ ہی نہ رہے تو پھر ...
کیا جو شخص ملازمت کے دوران اپنا کام درست طور پرنہیں کرتا اور عوام سے رشوت لیتا ہے یا دفتر جانے کی بجاے گھر میں سویا رہتا ہے اور اگلے دن دفتر جاکر حاضری لگا دیتا ہے۔ کیا اُسے معاشرے کا ناسور نہیں کہا جاے گا؟کیا جو شخص اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرتا ہے وہ معاشرے کا ناسور ہے یا نہیں۔...
لاہور کینٹ کے یاسمین کلب میں اپنے بیٹے کی دعوت ولیمہ کے موقع پر اکرام اللہ خان نیازی جنرل حمید گُل ، لیفٹیننٹ جنرل غلام جیلانی خان اور امجد اسلام امجد کے ساتھ محو گفتگو تھے کہ ہم وہاں پہنچے ۔ میں نے لمبا اور کھلا کرتا اور شلوار زیب تن کی ہوئی تھی وہ مجھے دیکھتے ہی میری طرف لپکے ا...
5 جنوری 1928کو جنم لینے والے سر شاہنواز بھٹو کے فرزند ذوالفقار علی بھٹو جس کو سرشاہنواز بھٹوپیار سے زلفی کہا کرتے تھے پاکستان کی سیاست کا ایسا کردار ہے جس کو مورخ بھی نظر انداز نہیں کرسکتا ۔ جس وقت ذوالفقار علی بھٹو کی ولادت ہوئی اس وقت سر شاہنواز بھٹو نظام دکن کے منعم( وزیر خزان...
پہلے (آخری قسط) سے کشمیری بزرگوں ،نوجوانوں اور ماؤں و بہنوں میں ’’پر امن جدوجہد‘‘کا ایک ذہن بن گیاتھا حتیٰ کہ 2009ء میں ’’نیلوفر اور آسیہ قتل ،2010ء میں مژھل فرضی انکاؤنٹر پر بے مثال ’’پُر امن احتجاجی تحریک ‘‘2013ء میں افضل گورو کی شہادت پر شدید عوامی ردعمل اور 2016 ء میں ’’ع...
ہر کس و ناکس کو اپنے کیے پر دنیا و آخرت میں جزا و سزا کا مستوجب ٹھہرنا ہے کہ یہی سنت خدا وندی ہے۔ہمیں آزاد ہوئے70سال ہوچکے ہیں اور ہم سے بعد میں آزادی پانے والے ممالک ترقی کی منازل طے کرچکے ہیں مگر ہم اپنی اندرونی لڑائیوں جھگڑوں سے ہی نہیں نمٹ سکے ،قائد اعظم کی وفات کے بعدبرسر...
آخرکار نوابزادہ لشکری رئیسانی بلوچستان نیشنل پارٹی میں شامل ہو ہی گئے۔ لشکری رئیسانی بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ان کے والد نواب میر غوث بخش رئیسانی 29دسمبر1971سے13 اپریل1972ء تک بلوچستان کے گورنر رہے۔ چیف آف سراوان کا منصب ان کے خاندان کے پا...
(پہلی قسط) کتابوں میں درج عبارات کی پامالی جتنی مطلق العنان ممالک میں ہوتی ہے اسے بھی زیادہ سیکولر اور جمہوری ملکوں میںہوتی ہے مگر بد نامی ڈکٹیٹروں کے حصے میں آتی ہے جمہوریت کا لفظ لفظ اپنے آپ پر ماتم کناں ہے اس لیے کہ اس کی آڑ میں جو مظالم حکمرانوں ،سیاستدانوں اور بیروکریٹو...
یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ یہود و نصاریٰ کبھی مسلمان کے دوست نہیں ہوسکتے ۔ موجودہ دور ڈپلومیسی کا دور ہے۔ ہر ملک کے اپنے اپنے مفادات ہوتے ہیں۔ ڈائرکٹ یا اِن ڈائریکٹ ہر ملک کے فائدے میں جو کچھ ہو سکتا ہے وہ اُس کے حصول کے لیے ہر طرح کا طرز حکمرانی سر انجام دیتا ہے۔ پاکستان کی جغرا...
کچھ دنوں قبل ضلع مظفر گڑھ کے شہر نما قصبے’’ خان گڑھ ‘‘ میں بابائے جمہوریت نوابزدہ نصراللہ خان کے مرقد پر حاضری کے لیے پہنچا تو نواب خاندان کے آبائی قبرستان کے دروازے مقفل تھے ۔ اپنے کزن کی معاونت سے دیوار پھلانگ کر قبرستان کے اند ر داخل ہو کر پاکستان کی سیاست میں جمہورکے تحفظ کی...
مشہور محاورہ ہے کہ ـ"اپنی داڑھی غیروں کے ہاتھ پکڑوانا" جس کا واضح مطلب ہے کہ اپنے مسئلہ کا حل غیروں سے ڈھونڈنایا غیروں سے کہہ دینا کہ ہمارا فیصلہ آپ کردیویں کہ وہ تو آپ کو قعرمذلت ہی میں گرائیں گے اپنی عزت کے محافظ آپ خود یا آپ کے ساتھی (کولیگ )تو ہوسکتے ہیں کوئی دوسرا کیسے ہ...
دو اہم معاملات کا ایک ساتھ وقوع پذیر ہونا اپنے اندر بہت سے معنی رکھتا ہے خصوصا اس ملک اور اس کے ذمہ دار اداروں کے لیے جو خود براہ راست ان معاملات کا ہدف بھی ہو۔ایک طرف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا امریکی سفارتخانہ مقبوضہ القدس منتقل کرنے کا اعلان تو دوسری جانب افغانستان کے معاملے می...