وجود

... loading ...

وجود
وجود

”سندھ کارڈ“ پھر میدان میں

پیر 17 اپریل 2017 ”سندھ کارڈ“ پھر میدان میں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو یہ جان کر بہت دکھ ہوا ہے کہ جنوبی پنجاب میں شرح خواندگی صرف 12فیصد ہے۔ اس سے بھی زیادہ افسوس انہیں اس بات کا ہونا چاہیے کہ اندرون سندھ 36فیصد سے زائد بچے غربت و افلاس کی وجہ سے اسکول ہی نہیں جاتے۔ پاکستان دو لخت ہونے کے بعد 1972ءسے لے کر 2013ءتک پیپلز پارٹی نے کم از کم 15سال”نئے پاکستان“ پر حکومت کی ہے۔ وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری تک مختلف ادوار میں حکمران رہے ہیں۔ 1947ءکے بعد سے تو سندھ میں وزیر اعلیٰ بھی اندرون سندھ سے آتے ہیں جن میں خیر پور اور دادو کے علاقے سر فہرست ہیں۔ نگراں وزیر اعظم غلام مصطفیٰ جتوئی مرحوم اور وزیر اعظم محمد خان جونیجو مرحوم کے علاوہ دیگر وزرائے اعظم اور صدر مملکت کا تعلق پیپلز پارٹی سے رہا ہے۔ پھر سندھ میں تعلیم کا حال بے حال کیوں ہے۔ پاکستان پر 15سال حکمرانی کے باوجود پیپلز پارٹی خود کو تعلیم کی زبوں حالی سے کیوں کربری الذمہ قرار دے سکتی ہے۔ گزشتہ دنوں ایک چینل سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کا انٹر ویو نشر ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ قیام پاکستان کے بعد سے بلوچستان میں کوئی پنجابی وزیر اعلیٰ مقرر نہیں ہوا‘ سارے بلوچ تھے۔ پھر بلوچستان کی پسماندگی‘ غربت و افلاس‘ بیروزگاری اور تعلیمی انحطاط کا ذمہ دار پنجابیوں کو کیونکر قرار دیا جاسکتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سندھ اور بلوچستان کی صوبائی قیادتوں نے اپنی نا اہلی، اقربا پروری اور ہوس زر کو چھپانے کے لیے اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے ہمیشہ پنجاب کی طرف انگلی اٹھادی ہے۔ پیپلز پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ ان کی پارٹی کے پاس غریب عوام کے لیے بہترین منصوبے ہیں یہ بات انہوں نے پنجاب میں بیٹھ کر کہی۔ اگر یہی بات سندھ میں بیٹھ کر کرتے تو شاید لوگ ان سے سوال کرتے کہ ان منصوبوں پر سندھ میں عمل کیوں نہیں ہوا، جہاں گزشتہ 9سال سے آپ کی پارٹی حکومت کررہی ہے لیکن خود آپ کا اپنا علاقہ لاڑکانہ تباہی وبربادی میںموئن جودڑو کا نقشہ پیش کررہا ہے۔ لیاری کے گینگ وار سرغنہ عزیز بلوچ نے جے آئی ٹی کے روبرو جو ہولناک انکشاف کیے ہیں ان کے بعد تو کچھ کہنے کی گنجائش ہی نہیں ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 9سال قبل اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے بجائے لیاری جاکر عزیر بلوچ کے عشائیہ میں شرکت کی تھی۔ آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس تقریب کی تصاویر آج بھی ریکارڈ پر موجود ہیں۔ عزیر بلوچ کے اعترافات کے بعد تو ان تمام لوگوں کو جیل میں ہونا چاہیے تھا، لیکن پی پی سینیٹر سعید غنی نے یہ کہہ کر فیس سیونگ کی کوشش کی ہے کہ عزیر بلوچ کے جرائم سے پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ لیکن یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ تعلق نہ ہونے کے باوجود قائم علی شاہ اور فریال تالپور لیاری عزیر بلوچ کی دعوت میں کیوں گئے تھے اور لیاری گینگ وار کو”پیپلز امن کمیٹی“ کا نام استعمال کرنے کی اجازت کس نے دی تھی۔ آج پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کہتے ہیں کہ سندھ میں بھیڑیے راج کررہے ہیں اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طلال چوہدری سوال کرتے ہیں کہ سندھ میں ترقیاتی کام تو وزیر اعظم نواز شریف کرا رہے ہیں‘ سندھ کا پیسہ کہاں چلا گیا۔ کچھ اسی قسم کی باتیں وزیر اعظم نواز شریف نے 15اپریل کو جیکب آباد کے جلسہ میں کی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 1991ءسے قبل سندھ میں ڈاکو راج تھا اور ہم نے آکر حالات ٹھیک کیے ہیں 1991ءسے قبل سندھ میں پیپلز پارٹی کی”بے نظیر حکومت“ تھی اس دور کو ”ڈاکو راج“ سے تعبیر کرنا ذو معنی ہے۔ وزیر اعظم نے اسی جلسہ میں فرمایا کہ سندھ حکومت نے عوام کو مایوس کیا ہے۔ انہوں نے جیکب آباد کی ترقی کے لیے ایک ارب روپے امداد کے علاوہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔ سندھ کے وزراءوزیر اعظم کے اس اندازِ تکلم پر سخت برہم ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے والد مرحوم وزیر اعلیٰ سید عبداللہ شاہ کی برسی کی تقریب میں خوب کھری کھری سنائی ہیں ۔ ن لیگی رہنما عابد شیر علی کو”بکری“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا حق چھیننا جانتے ہیں۔ اگر وفاق نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو پورے سندھ میں احتجاج کریں گے۔ انہوں نے”انکشاف“ کیا کہ نواز شریف کے جیکب آباد جلسہ میں کرائے کے لوگ بلائے گئے تھے سندھ میں بیک وقت دو جنگیں لڑی جارہی ہیں۔ پیپلز پارٹی وفاق کے دباؤ کو مداخلت قرار دیتے ہوئے اپنی کھال بچانے کی کوشش کررہی ہے۔ آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کے معاملے پر عدالتی فیصلہ کے سبب ان کے تبادلے سے تو قاصر ہے لیکن انہیں بے دست و پا کردیا گیا ہے۔
اے ڈی خواجہ کے بقول انہیں کلرک بنادیا گیا ہے اور سندھ پولیس میں تبادلوں‘ تقرریوں کے حوالے سے کوئی مشورہ نہیں کیا جارہا ہے۔ سندھ کی وفاق کے فیصلہ سے”بغاوت“ صرف اسی معاملے میں نہیں ہے‘ گیس کی فراہمی کا معاملہ بھی سنگین شکل اختیار کرگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے پنجاب کی گیس بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ آصف علی زرداری کے معتمد خاص انور مجید نے حکومت سندھ کے ساتھ شراکت داری میں سپر ہائی وے نوری آباد کے علاقے میں 1500میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگایا ہے جس کے لیے گیس درکار ہے‘ وزیر اعلیٰ یا سندھ حکومت نے کبھی عوام کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا کیس تو نہیں لڑا لیکن وہ پاور پلانٹ کے لیے وفاق سے برسر پیکار ہوگئے ہیں اور پنجاب کی گیس بند کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ انور مجید نے ہوائی بجلی بنانے کی منظوری لی تھی جو بعد ازاں ہوا میں تحلیل ہوگئی۔ وزیر اعظم نے گزشتہ دنوں نئے گیس کنکشن پر پابندی ختم کی تو وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سوئی سدرن گیس کمپنی سے دوبارہ رابطہ کیا اور گیس کنکشن کا مطالبہ کیا ،ایس ایس جی سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی درخواست سے قبل نئے کنکشن کی 37درخواستیں آخری مراحل میں ہیں جن کا ڈیمانڈ نوٹ پہلے جاری کیا جائے گا۔ ان علاقوں میں فیصل آباد‘ کراچی‘ ملتان‘ کوٹری اور نوری آباد سمیت ایک درجن سے زائد صنعتی زون شامل ہیں۔ گیس کمپنی کا جواب سن کر وزیر اعلیٰ مزید برہم ہوگئے اور انہوں نے پنجاب کی گیس بند کرنے اور ایس ایس جی سی کے دفتر پر قبضہ کی دھمکی دے دی۔ سندھ میں لڑی جانے والی دوسری سیاسی جنگ کے فریقین میں پاک سرزمین پارٹی‘ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان‘ جماعت اسلامی‘ تحریک انصاف اور ایاز لطیف پلیجو کی پارٹی عوامی تحریک ہے۔ پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اور صدر انیس احمد قائمخانی کی قیادت میں کراچی پریس کلب پر طویل ترین دھرنا دیا گیا ہے۔ حکومت کی وزارتی ٹیم نے کئی بار پی ایس پی کے رہنماؤں سے مذاکرات کیے لیکن وہ سارے مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا ختم کرنے پر آمادہ نہیں ہوئے۔ جماعت اسلامی کے رہنماءنعیم الرحمان کی قیادت میں کے الیکٹرک کے دفاتر اور شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔ یہ جماعتیں سندھ حکومت سے برسر پیکار ہیں اور شہری مسائل کے حل کا مطالبہ کررہی ہیں۔ مصطفیٰ کمال ماضی میں کراچی کے میئر رہ چکے ہیں اور شہر میں درجنوں تعمیراتی منصوبے کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے میں خاص شہرت رکھتے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار بھی کراچی کے میئررہے ہیں۔ ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے شہری محکموں پر قبضہ کرلیا ہے۔ منتخب میئر کراچی وسیم اختر کے اختیارات سلب کرکے انہیں بے دست و پا کردیا گیا ہے سندھ حکومت نے صوبائی اسمبلی میں خود قوانین بنائے اور اداروںکو تحویل میں لے لیا۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ پی پی نے سندھ اسمبلی میں سادہ اکثریت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من پسند قانون سازی کی ہے۔ اپوزیشن نے اس اسمبلی میں نہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سڑکوں پر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جارہا ہے۔ مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ کو شہری ادارے واپس کرنا ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور پی پی پی قیادت کی سندھ کے نام پر وفاق اور پنجاب سے جنگ اور صوبوں کی دیگر جماعتوں کی شہری حقوق اور مسائل حل کرنے کے لیے سندھ حکومت سے لڑائی‘ دو مختلف پہلوؤں کی کشمکش ہے۔ ان لڑائیوں میں کون فتحیاب ہوگا‘ اس کا فیصلہ آئندہ ایام میں ہوجائے گا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے وفاق کے دباؤ کو منتشر کرنے کے لیے ہمیشہ”سندھ کارڈ“ استعمال کیا ہے جو اَب بھی کیا جارہا ہے۔
٭٭….٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
دبئی لیکس وجود جمعه 17 مئی 2024
دبئی لیکس

بٹوارے کی داد کا مستحق کون؟ وجود جمعه 17 مئی 2024
بٹوارے کی داد کا مستحق کون؟

راہل گاندھی اور شیام رنگیلا :کس کس کا ڈر؟ وجود جمعه 17 مئی 2024
راہل گاندھی اور شیام رنگیلا :کس کس کا ڈر؟

پروفیسر متین الرحمن مرتضیٰ وجود جمعرات 16 مئی 2024
پروفیسر متین الرحمن مرتضیٰ

آزاد کشمیر میں بے چینی اور اس کا حل وجود جمعرات 16 مئی 2024
آزاد کشمیر میں بے چینی اور اس کا حل

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر