... loading ...
دوستو،بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران فوٹو اور ویڈیو گرافرز نہ بلائے جانے پر دلہن نے عین موقع پر شادی کرنے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے ضلع کانپور میں دلہا دلہن کے درمیان شادی ہونے سے قبل ہی شدید قسم کا پھڈا ہوگیا۔ دلہے والوں کی طرف سے شادی کی تقریب میں فوٹو اور ویڈیو گرافرز نہ ہونے ...
روس اور یوکرین جنگ کا پیغام یہ ہے کہ چیلنجز میں کسی دوسرے پر تکیہ کرنے کی بجائے اپنے زورِ بازو اور حکمت وتدبر پر انحصار ہی سود مند ہے جو اپنے زورِ بازوپر بھروسہ کرنے کی بجائے اِس آس و امید میں رہتے ہیں کہ دوست آکر مصیبت سے نجات دلائیں گے وہ اکثر خسارے میں رہتے ہیں یوکرین بحران ...
امریکی صدر جو بائیڈن نے حالیہ دورہ جاپان کے موقع پر چین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ’’ امریکا تائیوان کے دفاع کے لیے طاقت کا راستہ اور اختیار استعمال کر سکتاہے‘‘۔جو بائیڈن کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد وہ اپنے پ...
امریکہ چین کے خلاف تائیوان کو تھپکی دے رہا ہے۔ وہی کھیل کھیل رہا ہے جو اُس نے رُوس کے خلاف اس کے ہمسایہ ملک یوکرین میں کھیلا۔ یوکرین نے نیٹو فوجی اتحادمیں شمولیت پر اصرارکیا جس سے رُوس کی سلامتی کوخطرہ لاحق ہوگیا۔ماسکو نے مشتعل ہو کر یوکرین پر حملہ کردیا۔ اس کو جواز بنا کر امریکہ...
ؑٓ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے بعد سے اب تک پاکستان سیاسی محاذ آرائی ، عدم استحکام اور معاشی بحران میں مبتلا ہے زوال پزیر معیشت کو سنبھلنے کے لیے پندرہ سے بیس ارب ڈالر کی ضرورت ہے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہورہے ہیں پاکستان کے دوست ممالک...
دوستو، کپتان کے آزادی مارچ میں تقریر جاری تھی اچانک درمیان میں ان کے ایک قریبی ساتھی نے باآواز بلند سرگوشیانہ انداز میں خان صاحب کے کان میں کہا۔۔ تھوڑا اسلامی ٹچ بھی دیں۔۔یعنی تقریر میں کوئی اسلامی بات بھی کریں۔۔ یہ چھوٹا سا کلپ سوشل میڈیا پر اتنا وائرل ہوا کہ ہم بھی متاثر ہوئے...
لانگ مارچ کی کامیابی یا ناکامی پر تبصرہ کرنے یا نتائج و اثرات کا جائزہ لینے سے قبل کرنے والی اہم بات یہ ہے کہ مقتدر اِداروں نے پختہ اِراداہ کر لیا ہے وہ سیاست میں مداخلت کی بجائے غیر جانبدار رہیں گے علاوہ ازیں مظاہرہ ،دھرنا یا جلسہ و جلوس تمام سیا سی جماعتوں سمیت ہر شہری کا جمہور...
دوستو،آپ جب یہ تحریر پڑھ رہے ہوں گے اس روز سابق وزیراعظم نے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے لیکن جید صحافیوں اور باخبرحلقوں کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی نوبت نہیں آئے گی، عمران خان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کا اعلان کرو، حکومت پر بھی دباؤ ہے کہ الیکشن کا اعلان کیا جائے۔ لانگ مارچ ...
ایک وقت تھا میاںنوازشریف نے پیپلزپارٹی کے موجودہ شریک چیئرمین کو مسٹرٹین پرسنٹ قراردے کر ان کا ناقطہ بندکردیا تھا پھر مفاہمی سیاست کا دور آیا تو ایک دوسرے کو سیکورٹی رسک گرداننے والے نوازشریف اور بے نظیر بھٹو بہن بھائی بن گئے چندسال پہلے جب پانامہ لیکس نے دنیا بھرکی اڑھائی سو سے...
دوستو،بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریب کے دوران گنجے دولہے کی وِگ اتر گئی جس کے باعث اس کا’’راز‘‘ عیاں ہوگیا اور دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔یہ دلچسپ واقعہ ضلع اناؤ میں پیش آیا جہاں شادی کی آدھی رسومات اختتام کو پہنچ چکی تھیں جب کہ باقی تقریبات صبح سویرے ہونا تھیں۔ دولہ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین شیڈول کے مطابق صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز 26 جون سے ہورہا ہے اور بلدیاتی انتخابات کے اس ابتدائی مرحلے میں سکھر ،لاڑکانہ ،شہید بے نظیر آباد اور میر پورخاص ڈویژن کے کُل 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخاب...
شاید ہم اس صدی کے آخری لوگ ہیں جن کے بزرگ گرمیوںمیں اپنے اپنے گھروںکے باہر گلی میں سویا کرتے تھے اس کے لیے بڑااہتمام کیا جاتا مغرب کے بعد بچے شوق سے دروازوںکے آگے صفائی کرکے پانی کا چھرکائو کرتے خال خال کسی کے پاس ٹرانسسٹر(ریڈیو)ہوتاوہ بڑے مزے کے ساتھ خبریں یا گیتوںبھری کہانی ی...
بھارت میں بسنے والی تمام اقلیتوں کی مزہبی ،انسانی اور جمہوری آزادیاں سلب ہیں مگر کشمیر میں تویہ صورتحال اور بھی خراب ہے ہرروز سختی اور ہرشب ظلم و جبر ہوتا ہے بلکہ گزشتہ دو برس سے تو مقبوضہ کشمیر عملاََ جیل ہے لیکن عالمی طاقتیں اور مزہبی ،انسانی اور جمہوری حقوق کے دعویداراِدارے خ...
شاید اب سوچنا محال، بات کرنا مشکل اور سمجھانا یقینا اس سے بھی مشکل مرحلہ ہے ، قحط الرجال ہے ،یا اخلاقی اقدار کے امین خال خال رہ گئے ہیں کیا زمانہ آگیاہے جو سچے ،کھرے اور بے غرض ہیں ان کی کوئی سننے کو تیارنہیں ،بات ماننے پر آمادہ نہیں لوگ لچھے دار باتیں کرنا اور سننا پسند کرنے ک...
موجودہ دستوری اور قانونی الجھنیں اور سیاسی بحران در حقیقت ملک کی ترقی اور جمہوریت کے دوام و استحکام کے لیے اچھا نہیں ہے۔ عوام اس پوری صورتحال میں مضطرب ہیں۔ آغاز پہلے کی مانند اس بار بھی بلوچستان سے ہوا ہے،کہ جب نواب جام کمال خان عالیانی کے خلاف خفی و جلی مکروہ بازی کے...
عمران خان کے حق میں خلقت امڈ کیوں آئی ہے، ایک سوال ہے جس نے طاقت کے ستونوں سے اقتدار کے ایوانوں تک سب کو پریشان کررکھا ہے! تاریخ عالم کا عظیم جنگجو امیر تیمور یاد آتا ہے، جسے بعض مورخین حقارت سے تمر لین( تیمور لنگ) پکارتے ہیں۔دنیا کے تین بڑے سپہ سالاروں میں سے وہ ایک تھا، سکندر ...
پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پیدا ہونے والے شدید سیاسی اور معاشی بحران کو حل کرنے کے لیے مختلف سطح پر کوشش کی جارہی ہے ممکنہ طور پر کسی قابل قبول عبوری حکومت کی تجویز بھی دی گئی ہے جس پر اتفاق رائے مشکل ہے ملک میں حکومت تقریباً مفلوج ہے یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ اس بحران کی شد...
کیا چین ہم سے ناراض ہے ؟ یا پھر ہم نے چینیوں کو ناراض کردیا ہے؟بظاہر یہ دو بالکل الگ الگ سوال دکھائی دیتے ہیں لیکن ان دونوں سوالوں کا جواب بین السطور میں ہی چھپا ہوا ہے ۔یعنی ہم پاکستانیوں نے کمال سفاکی سے چینیوں کو ناراض کردیا ہے اور اَب چین واقعی ہم سے ناراض ہے۔اگر چی...
نیو یارک ٹائمز میں اگلے روز رپورٹ شائع ہوئی ہے کہ امریکہ ایسا قانون منظور کرنے جارہا ہے جس کے تحت وہ ان ممالک پر پابندیاں عائد کردے گا جو رُوس سے تیل ‘ گیس خریدتے ہیں۔ مقصد ہے کہ اُس کی تیل کی صنعت اورمعیشت کو مکمل طور پر مفلوج کردیا جائے۔ رُوس کی قومی آمدن کا چالیس فیصد حصہ تیل...
تاج محل کے نیچے مندر تلاش کرنے والوں کو الہ آباد ہائی کورٹ نے آئینہ دکھاکر یہ تو ثابت کرہی دیا ہے کہ اس ملک میں ساون کے اندھوں کے لیے سب کچھ ہرا نہیں ہے بلکہ اس ملک میں آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو سیاہ اور سفید میں فرق کرنا جانتے ہیں۔ لیکن اس دوران بنارس کی ایک عدالت نے تاریخی گ...
دوستو،بند دکان کے تھڑے پر بیٹھے دو بوڑھے آپس میں باتیں کرتے ہوئے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہے تھے کہ ایک متجسس راہگیر نے ان سے اتنا خوش ہونے کی وجہ پوچھ لی۔ ایک بوڑھے نے بمشکل اپنی ہنسی پر قابو پاتے ہوئے کہا۔۔ ہمارے پاس اس ملک کے مسائل حل کرنے کیلیے ایک شاندار منصوبہ ہے۔ اور وہ منص...
عدمِ اعتماد کی کامیابی اور نئی اتحادی حکومت بننے کے باوجود شہرِ اقتداراسلام آباد سے بے یقینی کا خاتمہ نہیں ہو سکا بلکہ وثوق سے اتنی آنے کی باتیں نہیں ہوئیں جتنی جلدی جانے کے دعوے ہونے لگے ہیں اِس بے یقینی سے کام عملاََ ٹھپ ہیںاور بیوروکریٹ فیصلے کرنے کی بجائے دیکھو اورانتظار کر...
ایک وقت تھا جب مصر میں مشہور ڈانسر فیفی عبدو کا طوطی بولتا تھا اس کی ایک ایک ادا اور اشارے پرلوگ قربان ہوہوجاتا کرتے تھے وہ بہت باا اثر خاتون تھی حکومتی ایوانوں سے بزنس کلاس تک فیفی کے ٹھمکوں کی زد میں تھے۔ آج پاکستان اور بھارت ،کئی خلیجی ممالک میں نہ جانے کتنی جل پریوں نے اپنے ...
دوستو،ان دنوں سوشل میڈیا یا ٹی وی اسکرینز، ہر جگہ نئے پاکستان اور پرانے پاکستان کی بحث چھڑی نظر آتی ہے، پہلے ایسے ہوتا تھا، اب ایسا کیوں ہے؟ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔ جو کچھ نئے پاکستان میں ہوا یا پرانے پاکستان میں ہورہا ہے، وہ لوگ یہ کیوں نہیں سوچتے کہ نئے اور پرانے پاکستان کی جگہ صرف ’’...