وجود

... loading ...

وجود
وجود

جذبہ جنون

منگل 06 ستمبر 2022 جذبہ جنون

جب سے موبائل ایجاد ہوا ہے اس کے نئے نئے فنگشز نے عوام کو بے چین کرکے رکھ دیاہے اس میں سب سے خوفناک سیبلفی ہے کچھ منچلے انتہائی پر خطرمقامات اور اینگلزسے سیلفی لینے کی کوشش میں جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیںلیکن یہ کریز ایک جنوں کی شکل اختیارکرگیاہے جو بڑھتاہی جارہاہے ایریزونا کے ایک ڈاکٹر Ed Dohring ایک عرصے سے مائونٹ ایورسٹ پر جانے کے خواب دیکھ رہے تھے کافی انتظاراور کوشش کے بعد جب وہ وہاں پہنچے تو وہاں کے حالات دیکھ کر انہیں بہت صدمہ ہوا۔کوہ پیما سیلفی لینے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ دھکم پیل میں مصروف تھے کوہ پیمائی جذبہ اور جنون رکھنے والوں کے لئے لہو گرم کرنے کاایک بہانہ بھی کہا جاسکتاہے۔چوٹی کا ہموار حصہ جو ٹیبل ٹینس کی دو میزوں کے سائز کا تھاپندرہ بیس لوگوں سے پوری طرح پیک تھا۔اسے وہاں تک پہنچنے کے لیے ایک قطار میں کھڑے ہو کر کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑاموٹی جیکٹس پہنے لوگ اس برفانی چٹان پر ایک دوسرے کے ساتھ چمٹے ہوئے تھے جب کہ ساتھ ہی کئی ہزار فٹ گہری کھائی بھی نظر آرہی تھی۔اسے وہاں کھڑے ہونے کے لئے ایک حال ہی میں فوت ہونے والی خاتون کوہ پیما کی ڈیڈ باڈی کا سہارا لینا پڑا۔ ڈاکٹر ڈوہرنگ نے کھٹمنڈو میں اپنے ہوٹل سے جہاں وہ آرام کر رہے تھے فون پربات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بہت ڈرائونی چوٹی ہے۔یہ ایک چڑیا گھر کی طرح لگتی تھی۔یہ سال ایوریسٹ پر ہلاکتوں کے حوالے سے مہلک ترین سال ثابت ہواہے جہاں کم از کم دس کوہ پیمائوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔ان میں سے بعض بد نصیب تو ایسے بھی تھے جن کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔ ان اموات کی وجہ بڑے پہاڑی تودے برفانی طوفان یا تند تیز ہوائیں نہیں ہیں۔پرانے کوہ پیمائوں اور ٹورزم انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ان ہلاکتوں کی ایک عمومی وجہ تو اس سال بہت زیادہ لوگوں کاایوریسٹ پر چڑھنا ہے اور دوسری وجہ یہ بنی کہ زیادہ تر کوہ پیما نا تجربہ کار بھی تھے۔ رات کی پروازوں سے کوہ پیمائوں کو لے جانے والی ایڈونچر کمپنیاں نا تجربہ کار افراد کو لے کر جارہی ہیں جو پہاڑ پر موجود دوسرے لوگوں کے لیے بھی خطرے کا باعث بن جاتے ہیں۔بعض تربیت یافتہ کوہ پیما کہتے ہیں کہ نیپالی حکومت جو کوہ پیمائی سے ملنے والا ایک ڈالر بھی ضائع نہیں ہونے دے رہی اس سے کہیں زیادہ تعداد میں کوہ پیمائوں کو پرمٹ جاری کر رہی ہے جتنے لوگوں کو ایوریسٹ کی چوٹی پر آسانی سے سمایا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف ایوریسٹ دنیا بھر سے مہم جوئی کے شوقین لوگوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ نیپال جہاں سے ایوریسٹ پر چڑھنے کی سائیٹ موجود ہے کا شمار دنیا کی غریب ترین اقوام میں ہوتا ہے اور وہ ناقص قوانین بد انتظامی اور کرپشن کا سنگین ریکارڈ رکھتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ اس چوٹی پر اتنے پر ہجوم مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں کہ29,000فٹ کی بلندی پر Lord of the Fliesکی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔اتنی بلندی پر غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی اور دوسرے لوگوں کے لیے انسانی جذبہ ایثار کی سخت آزمائش بھی ہوتی ہے۔کوہ پیما چوٹی پر پہنچنے کے لیے فالتو وزن کا ایک ایک پائونڈ گرانے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں تاکہ کمپریسڈ آکسیجن کے کنستر اپنے ہمراہ ایوریسٹ کی چوٹی پر لے جا اور پھر وہاں سے واپس بھی لا سکیں۔کوہ پیما کہتے ہیں کہ آکسیجن سلنڈر ختم ہونے کا تصور بھی محال ہے کیونکہ چوٹی پر ایک یا دو گھنٹے کی تاخیر بھی کسی کے لیے زندگی موت کا سوال بن سکتی ہے۔ بعض کوہ پیما اور سامان لے جانے والے شرپا کہتے ہیں کہ اس سال بعض لوگوں کی موت کی وجہ یہ بنی کہ کئی لوگ آخری ہزار فٹ کی چڑھائی پر ایک قطار میں ایک دوسرے کو پکڑ کر کھڑے تھے اور وہ آکسیجن کی دوبارہ سپلائی لینے کے لئے تیزی سے اوپر نیچے حرکت کرنے سے قاصر تھے۔مرنے والوں میں کئی ایسے لوگ بھی تھے جو کسی طور کوہ پیمائی جیسے خطر ناک کھیل کے لیے موزوں ہی نہیںتھے۔شرپا بتا رہے تھے کہ ایسے بھی کوہ پیما تھے جنہیں کیلوں والے جوتے یعنی سپائکس بھی نہیںپہننے آتے تھے جن سے برف پر پائوں کی گرفت مضبوط ہو جاتی ہے۔ نیپال نے اس حوالے سے کوئی خاص قواعد وضوابط وضع نہیں کیے کہ کون مائونٹ ایوریسٹ کو سر کر سکتا ہے اور کون نہیںکر سکتا۔
جب کہ سینئر کو ہ پیمائوں کا کہنا ہے کہ مائونٹ ایوریسٹ موت اور تباہی کا لائسنس ہے۔ مائونٹ ایوریسٹ کے معروف کوہ پیما اور وقائع نگار ایلن آرنیٹ کا کہنا ہے کہ آئرن مین کی مہارت دکھانے کے لیے تو آپ کو کوالیفائی کرنا پڑتا ہے مگر دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایوریسٹ سر کرنے کے لیے آپ کو کوالیفائی کرنے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آخری مرتبہ2015 میں دس یا اس سے زیادہ لوگ مائونٹ ایوریسٹ کے اوپر موت کی وادی میں گئے تھے جن پر بہت بڑا برفانی تودہ گر گیا تھا۔بعض اقدامات کی وجہ سے ایوریسٹ مشین اب بہت زیادہ بے قابو ہوتی جا رہی ہے۔ گزشتہ سال معروف کوہ پیمائوں انشورنس کمپنیوں اور اخباری تنظیموں نے ٹور گائڈز ہیلی کاپٹر کمپنیوں اور ہسپتالوں کی ایک بہت بڑی سازش کا اانکشاف کیا تھا جنہوں نے معمولی سی بلندی پر کوہ پیمائوں کو طبیعت خراب ہونے کے بہانے ریسکیو کر کے انشورنس کمپنیوں سے لاکھوں ڈالرز بٹورلیے تھے۔کوہ پیما یہ شکوہ بھی کرتے پائے گئے ہیں کہ مائونٹ ایوریسٹ پر چوریا ں ہوتی ہیں اور وہاں بہت زیادہ کوڑا کرکٹ جمع ہو چکا ہے۔ اس سال کے آغاز میں سرکاری تفتیش کاروں نے کوہ پیمائوں کے زیر استعمال لائف سیونگ آکسیجن سے متعلق بہت سے مسائل کا پتہ چلایا تھا۔ ان کاکہنا ہے کہ آکسیجن گیس کے بہت سے سلنڈر لیک کر رہے تھے بعض دھماکے سے پھٹ بھی گئے یا پھر ان میںبلیک مارکیٹ سے انتہائی اناڑی پن سے آکسیجن گیس بھروائی گئی تھی۔ کو ہ پیمائوں کی سیفٹی کے حوالے سے پائی جانے والی ان تمام تر خامیوں کے باوجود یوں محسوس ہو رہا ہے کہ نیپالی حکومت مائونٹ ایوریسٹ سے تجارتی انداز میں پیسہ کمانے کا منصوبہ بنا رہی ہے اسی؎لیے اس سال حکومت نے ریکارڈ تعداد میں دنیا بھر کے 381مہم جوئوں کو مائونٹ ایوریسٹ پر چڑھنے کے لیے پرمٹ جاری کیے ہیں۔
کوہ پیما کہتے ہیں کہ ہر سال جاری ہونے والے اجازت ناموں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ اس برس جس قدر بھاری ٹریفک جام دیکھنے میں آیا ہے کہ ماضی میں ایسے مناظر کبھی دیکھنے کو نہیں ملے۔ایک ٹورسٹ گائڈ لوکس فرٹن باخ جسے اس سال ایوریسٹ پر چڑھنے والے مہم جوئوں کو چینی علاقے کی جانب سے لانا پڑا تھا کیونکہ نیپال والی سائٹ پر بہت زیادہ رش ہو گیا تھا اور ناتجربہ کارکوہ پیمائوں کی تعداد میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہو گیا تھا۔ لوکس فرٹن باخ شکوہ کرتا ہے کہ اس سنگین صورت حال میںابھی بہتری آنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا لیکن کوہ پیمائی کے دوران ان پر خطرمقامات پرسیلفیاں لینا اپنے پائوںپر کلہاڑی مارنے والی بات ہے اور کوہ پیمائی ایسا شوق ہے جس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ وجود پیر 29 اپریل 2024
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ

بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی وجود پیر 29 اپریل 2024
بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی

جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!! وجود پیر 29 اپریل 2024
جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!!

''مرمتی خواتین'' وجود اتوار 28 اپریل 2024
''مرمتی خواتین''

جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4) وجود اتوار 28 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4)

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر