وجود

... loading ...

وجود
وجود

دیوار گریہ کے آس پاس – قسط 20

منگل 19 جولائی 2016 دیوار گریہ کے آس پاس – قسط 20

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپردِ قلم کرنے پر رضامند ہوئے ہیں۔اردو زبان میں یہ اپنی نوعیت کا واحد سفر نامہ ہے، اس سے قبل صرف قدرت اﷲ شہاب صاحب نے کچھ دن یونیسکو کی جانب سے فلسطین میں اپنے قیام کا احوال قلمبند کیا تھا جو اُن کی آپ بیتی شہاب نامہ میں موجودہے۔ انگریزی زبان میں قسط وار تحریر شدہ اس سفر نامے کا اردو ترجمہ و تدوین اقبال دیوان صاحب کی کاوش پر لطف کا نتیجہ ہے ۔


بحیرہ ٔ مردار والے دشت لوط میں میرے لیے وقت گزارنا مشکل ہو رہا تھا۔ چند تصاویر لینے کے بعد میں نے وہاں سے کچھ سنگریزے سمیٹے چونکہ جیب میں ماچس نہ تھی لہذا ان کی آتش زدگی کا جائزہ لینا محال تھا۔ میرے کچھ رفقاء جو پہلے کبھی وہاں گئے تھے وہ یہ کہتے ہیں کہ یہ کنکر آگ کے قریب آتے ہی بھڑک اٹھتے ہیں۔

واپسی کا سفر اس لیے بھی گراں گزرہا تھا کہ اس خرابہ ٔجہاں کی گواہی میرے کاندھوں کا بوجھ سی بن گئی تھی۔ عبدالقادر کے پاس پہنچا تو وہ مزے سے ایک درخت کے نیچے کار میں سورہا تھا۔ میں نے جگایا تو اس نے خاموشی سے کار اسٹارٹ کی مگر جب اس کی نگاہ میرے ہاتھ میں تھامے ہوئے کنکروں پر پڑی جنہیں میں خاموشی سے اپنا سفری تھیلا کھول کر اندر ڈالنے کا ارادہ کررہا تھا تو اس کے چہرے پر یکایک کرختگی طاری ہوگئی اور اس نے مجھ سے تحکمانہ لہجے میں پوچھا’’ یہ کیا وہاں سے چنے ہوئے سنگریزے ہیں‘‘؟ میں نے جب اثبات میں سر ہلایا تواس نے یکایک کار کو اتنے زور سے بریک مار کر روکا کہ ٹائر گھسٹنے کی صدا فضا میں چیخ بن کر گونجی۔ اس نے مجھے انہیں یہیں پر پھینک دینے کا حکم دیا۔ اس کے لہجے میں ایک ایسی وارننگ تھی کہ میں نے فوراً ہی وہ سنگ ریزے کار کی کھڑکی سے باہر پھینک دیے۔

یہاں ایک عجیب سے ادارک نے مجھے گھیر لیا جو میرے عرب مسلمانوں سے تعلق میں ایک گہرے تجربے کی بنیاد پرہے۔ عرب مسلمان بھلے سے عمل میں ہمارے برابر یا پیچھے ہوں۔ دین اور اس سے وابستہ قرآنی تصورات اور نظریات کے حوالے سے بہرحال وہ ہم سے بہت کھرے، واضح، سچے اور گہرے ہیں۔ ہمارے ہاں شرک، شخصیت پرستی کی وجہ سے ہم بعض برگزیدہ انسانی ہستیوں کی اپنے کرامات اور قربانیوں کے حوالے سے عیسائی مذہب والا یسوع مسیح کا سا درجہ دے دیتے ہیں۔ ہمارے ہاں غیر اللہ کی سمجھ بھی بہت مبہم ہے۔ دینی لحاظ سے ہمارے بہت باعمل افراد بھی ایک اندھی تقلید کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ کچھ ملتا جلتا حال ہمارے علماء کا بھی ہے جو اپنے لیے ہمہ وقت توجیہی رعایت ڈھونڈتے ہیں۔ عربوں کے ہاں ایسا نہیں وہ دین کو سمجھ کر، ٹھونک بجا کر اپناتے ہیں۔

میں سمجھ گیا کہ عبدالقادر عذاب الہی کی یہ علامات ان بستیوں یا میرے اسباب سفر میں شامل نہیں کرنا چاہتا تھا۔ ہم نے دس منٹ تک کوئی مزید گفتگو نہیں کی مگر پھر ایک گہری نظر میری جانب ڈال کر وہ گویا ہوا کہ ’’میری آپ سے استدعا ہے کہ اللہ نے جن پر لعنت بھیجی اور برباد کردیا، ان کی نشانیاں ہم اپنی بستیوں میں محض تجسّس کی خاطر بھی کیوں لائیں۔ ‘‘ میں نے وضاحت پیش کی کہ میرا دماغ سائنس اور تاریخ سے بہت کچھ سیکھتا ہے میرے بہت سے دوست ایسے ہیں، جو ان قصوں اور واقعات کو پرانے وقتوں کی تخیلاتی اختراعات سمجھتے ہیں۔ میں انہیں قائل کرنے کے لیے انہیں سمیٹ کر لایا تھا۔

ہم عقیدے کے ایک گہرے سمندر میں حکم الہی سے بہہ رہے ہیں۔ جن کے سوال ہیں وہ اور ان کی سائنس جواب ڈھونڈتے ڈھونڈتے جب ایک اندھے کونے میں سر ٹکرانے کے لیے جاپہنچیں گے تو انہیں اپنی سعیٔ ناکام کا خود ہی اندازا ہوجائے گا

’’ڈاکٹر صاحب‘‘ عبدالقادر نے بہت دھیمے مشفقانہ لہجے میں کہا۔ ہم عقیدے کے ایک گہرے سمندر میں حکم الہی سے بہہ رہے ہیں۔ جن کے سوال ہیں وہ اور ان کی سائنس جواب ڈھونڈتے ڈھونڈتے جب ایک اندھے کونے میں سر ٹکرانے کے لیے جاپہنچیں گے تو انہیں اپنی سعیٔ ناکام کا خود ہی اندازا ہوجائے گا۔ آپ ان بستیوں کی نحوست اپنی بستی اور گھروں تک کیوں لے جانا چاہتے ہو؟‘‘

اس نیم خواندہ اسرائیلی عرب ٹیکسی ڈرائیورکے اس مختصر سے بیانیے نے میرے لیے فہم و ادارک، شعور و آگاہی کے وہ باب کھول دیے جو پہلے نیم مقفل تھے جنہیں میری جانب سے نہ الفاظ، نہ جرأت اظہار مل پا رہی تھی۔ میں نے جب بھیگے ہوئے عجز سے شکریہ ادا کیا تو اس نے میرے کندھے پر زور سے ہاتھ مارا اور کہنے لگا ’’آؤ تمہیں قمران کے غاروں کی طرف لے چلیں‘‘۔

caves-of-qimran

قمران کے غار


ہم خاموشی سے بحیرۂ مردار کے شمالی کنارے تک جاپہنچے۔ سڑک کے اختتام پر عبدالقادر نے اپنی کار پارک کی اور ہم سڑک سے نیچے اتر کر ساتھ ساتھ تک صحرا میں کوئی دس منٹ تک چلتے رہے یہاں تک کہ ہمارے عین مقابل چونے کے بلند و بالا ٹیلے اور پہاڑیاں دکھائی دینے لگے۔ ان پہاڑیوں کی چوٹیوں پرایسا لگتا تھا کہ کچھ کھڑکیاں بنی ہوئی ہیں۔ یہ دراصل چھوٹے چھوٹے کمرے نما غار یہاں سے قدیم مذہبی صحائف کا ایک متنازع ذخیرہ ملا ہے جنہیں دنیا Dead Sea Scrolls کے نام سے جانتی ہے۔ یہ متنازع اس لیے ہیں کہ یہ دو طرح کی عبرانی، ایک طرح کی آرمینائی، ایک طرح کی لاطینی اور عربی زبان میں بھی موجود ہیں۔

ان کی دستیابی بھی قدرت کا ایک انوکھا کارنامہ ہے جس نے دنیائے علم و فکر کے علاوہ عیسائیت اور یہودیت کو بھی ایک بہت بڑے اہتمام رازداری میں جکڑ لیا۔ سن 1946/47کا زمانہ تھا۔ صحرائے یہودا کی ایک ایسی دوپہر جو اپنے جغرافیہ اور ماحول کے حساب سے تو یہاں صدیوں پرانی دوپہروں سے قطعی مختلف نہ تھی مگر اس دن یہاں ایک عجیب اتفاق ہوا۔ قریب کی کسی بستی سے آئے ہو تین چرواہے محمد، خلیل موسی اور جمعہ محمد جو آپس میں کزن بھی تھے، ساری شام مل کر بھیڑیں چراتے رہے۔ شام کو جب انہوں نے گنتی کی تو چرواہا محمد جسے سب عرف عام میں الذہب یعنی بھیڑیا پکارتے تھے اس کی ایک بھیڑ ریوڑ سے غائب تھی۔ اس کی تلاش میں وہ ایک غار کے دہانے پہنچے جو کنواں نما اور گہرا تھا۔ ۔ ان تینوں کزنز نے یہ دیکھنے کے لیے کیا غار میں اُترنا محفوظ ہوگا اس کی عمودی گہرائی کا جائزہ لینے کے لیے ایک پتھر پھینکا جو بجائے اس کے کہ تہہ سے ٹکراتا کسی مٹی کے برتن سے ٹکرایا اور وہ ٹوٹ گیا۔

Dead Sea Scrolls

Dead Sea Scrolls


یہ بہ احتیاط اندر اترے اور کچھ مسودات سمیٹ کر وہاں غار سے لے آئے۔ کئی دنوں تک وہ تینوں وہاں سے ملنے والے مسودات کے اوراق اپنے خیموں کے باہر لٹکائے رہے کہ مبادا کوئی گزرنے والا انہیں دیکھ کر صحیح قیمت ادا کردے۔ جب وہاں کامیابی نہ ہوئی تو وہ اپنے قبیلے کے ایک دانا ابراہیم کے پاس گئے جس نے ان بوسیدہ اوراق کو دیکھ کر انہیں دفاتر بے معنی کہہ کر مسترد کردیا۔ ان تینوں کو نہ جانے کیوں یہ یقین تھا کہ یہ کوئی معمولی اوراق پارینہ نہیں۔ یہ انہیں شہر بیت اللحم کے موچی مسٹر کانڈو کے پاس لے گئے جو پیشے سے تو جفت ساز یعنی موچی تھا مگر نوادرات کا کام بھی کرلیا کرتا تھا۔ اس نے ان سب کی قیمت بمشکل سات برطانوی پونڈ ادا کی۔ یروشلم کے ایک قدامت پسند عیسائی راہب یوشے سموئیل نے ان میں سے چار مسودے موچی کانڈو سے سو ڈالر میں خرید لیے۔ وہ امریکا منتقل ہوا تو یہ بھی وہاں جاپہنچے جنہیں بالاخر یادین نامی ایک اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ نے خرید کے اسرائیلی سرکار کو دے دیے۔ ان دنوں یہ اسرائیل کے کسی عجائب گھر میں نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ دکھ کی بات یہ ہے کہ ڈھائی لاکھ ڈالر کی وہ رقم اسے اس لیے پوری نہ مل پائی کہ ان کو ملک میں لاتے وقت عیسائی پادری نے ان کی کسٹمز کو مطلع نہ کیا تھا۔ یہ قصہ جب عام ہوا تو بہت سارے خزانے کے کھوجی وہاں قمران کے غاروں تک پہنچ گئے۔ انہیں مسودوں میں کپڑے سے بنے ہوئے کاغذ، جانوروں کی کھالوں پر کچھ اہم زیر زمین مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایک نقشہ تو تانبے کی پلیٹوں پر بھی منقش ہے۔ آخر الذکر اس لیے بہت اہم اور خفیہ ہے کہ اس میں ان 64 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں خزانے مدفون ہیں۔

تلاش بسیار کے بعد بھی یہ خزانے برباد ہیکل سلیمانی کی تہہ خانوں سے نہیں مل پائے۔ کچھ حلقوں کی جانب سے یہ الزام بھی بہت تواتر سے لگایا جاتا رہا ہے کہ شاید یہ خزانے ان Templer Knights نے چرالیے جنہیں پاپائے روم کے حکم پر ہیکل سلیمانی کی بربادی اور یروشلم پر اہل یہود کے اقتدار پر خاتمے یعنی پہلی صدی عیسوی پر یہاں مسجد الاقصیٰ القدیم میں ٹہرایا گیا۔

dead-sea-scrolls2


ان قدیم مسودات کی تاحال تعداد 938 تک جاپہنچی ہے۔ ان میں قدیم ترین مسودہ دو ہزار سال پرانا ہے۔ ان اوراق میں مکمل توریت یعنی عہد نامۂ عتیق یا Old Testament موجود ہے جسے ایک یہودی قبیلے کے افراد Essenesنے حضرت عیسیٰؑ کی آمد سے تین سو سال پہلے تحریر کیا۔ اس میں صرف ان کی کتاب Esther غائب ہے جس میں یہودیوں کے لیے حضرت عیسیٰؑ کی اطاعت لازم قرار دی گئی اور یوں یہ سلسلہ دراز ہوکر دین اسلام کی پیرو ی تک آن پہنچتا ہے۔ شیخ احمد دیدات صاحب کے علم میں یہ بات لائی گئی تھی کہ ان میں بائبل کا وہ حذف شدہ حصہ بھی موجود ہے جس میں Paracletos یعنی ایک فارقلیط بمعنی ایک نجات دہندہ کہہ کر پکارا گیا اور اس عالی مرتبت ہستی کی آمد کا مژدہ سنایا ہے۔ اس حصہ کی تمام تر علامات ہمارے نبی حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی نبوت سے متعلق ہیں۔

کچھ عرصے قبل تک تو ان غاروں تک سیاح کو جانے کی اجازت تھی مگر پھر ان جگہوں پر حادثات ہونے لگے اور حکومت کی جانب سے پابندیاں عائد کردی گئیں۔ وہ تینوں کزنر جنہوں نے اسے دریافت کیا غربت کا ہی شکار رہے، دو تو اس جہانِ فانی سے سدھار گئے ہیں البتہ جمعہ محمد اب بھی جیریکو کے قریب ایک چھوٹی سی بستی میں گمنام زندگی گزار رہا ہے۔

حضرت راحیل کا مقبرہ

حضرت راحیل کا مقبرہ


قمران سے چلے تو سورج آسمان سے قہر برسا رہا تھا۔ دن بھر سے ہم نے کچھ کھایا پیا بھی نہ تھا۔ ایسے میں قادر کو حضرت راحیل (Rachel ) کے مرقد مبارک کی زیارت کی سوجھی۔ آپ حضرت یعقوب علیہ السلام کی چھوٹی بیوی اور حضرت یوسف علیہ السلام اوران کے بھائی بن یامین کی والدہ محترمہ تھیں۔ وہ چاہتا تھا کہ ہم یروشلم واپسی سے پہلے یہ زیارت بھی کرلیں۔ تینوں مذاہب یعنی اسلام، عیسائیت اور یہودی ان میں حضرت یوسف علیہ السلام کی مردانہ وجاہت اور جمال دل نشین کے بارے میں بیک زبان اتفاق ہے۔ صحیح مسلم کی حدیث اس طرح سے بیان کرتی ہے کہ حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ’’ جب ان کی ملاقات معراج پر حضرت یوسف علیہ السلام سے ہوئی تو مجھے ایسا لگا کہ دنیا کا سارا حسن اگر دو برابر حصوں میں تقسیم کردیا جائے تو نصف کے حق دار صرف حضرت یوسف علیہ السلام ہوں گے اور بقایا نصف ساری دنیا کے حصے میں آیا ہے۔ ‘‘ان کے حسن کا بہت غالب حصہ انہیں اپنی والدہ محترمہ سے ملا تھا گو کسی جگہ یہ مذکور نہیں کہ حضرت راحیل خود بھی حسن و جمال میں اپنا ثانی نہیں رکھتی تھیں۔ ان کا انتقال بیت اللحم جاتے ہوئے عین اس مقام پر ہوا تھا۔ اہل یہود کے ہاں وہ مادر بنی اسرائیل کے طور پر بہت تقدیس و تحریم کے لائق سمجھی جاتی ہیں۔

اہل یہود کے مذہبی لٹریچر میں ایک روایت کے بموجب جب حضرت یوسف علیہ السلام قافلے سے دامن چھڑاکر بھاگ کر اپنی والدہ کے مرقد پر پہنچے اور انہوں نے پکارا کہ’’ ماں یہ مجھے کہاں زبردستی اپنے فائدے کے لیے لئے جاتے ہیں؟‘‘ تو مرقد سے آواز آئی تھی کہ ’’میرے لخت جگر تمہارا ان کے ساتھ چلے جانا ہی تمہارے لیے رہتی دنیا تک باعث توصیف و عظمت بنے گا۔ اہل ِیہود کے ہاں جب کبھی یہودیوں پر مشکلات نازل ہوئیں تووہ اپنی داد رسی کے لیے مادر بنی اسرائیل کی جانب بھاگے۔ انہیں وہ بے اولادوں کے لیے مرکز بار آوری بھی سمجھتے ہیں۔

قواعد اور نقشوں کی رو سے یہ مرقدِ عالیہ ویسے تو دریائے اُردن کے مغربی کنارے یعنی فلسطین کی ریاست کا حصہ ہے لیکن ان کے دین میں اس کی ناقابل گریز اہمیت کے پیش نظر یوں لگتا ہے کہ اسرائیل نے بھی ہمارے کے ڈی اے اور کے ایم سی کے محکمہ اراضی اور ان کے نقشہ سازوں سے متاثر ہو کر ایک چائنا کٹنگ کرکے اسے بھی اسرائیل میں داخل دفتر کردیا گیا ہے۔ اس سلیقے سے کہ کسی دیہاتی حسینہ کے بالوں کی مانگ کی مانند ایک تنگ سی لکیراب اسرائیل کا علاقہ ہے۔ اس کی اوسط رقبے کی عمارت جسے اسرائیلیوں کی دوسری اہم مقدس عمارت سمجھا جاتا ہے، اسے ہر طرف سے مسلح اسرائیلی سپاہیوں نے اپنے نرغے میں لے رکھا ہے۔ دو عدد واچ ٹاوروں پر بھی ان کے چاک و چوبند سنتری ایستادہ رہتے ہیں۔

حضرت راحیل کے مقبرے پر کھڑے سپاہی

حضرت راحیل کے مقبرے پر کھڑے سپاہی


میرے مشاہدے میں یہ ایک عجیب بات آئی کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کی آنکھیں جتنی جلدی کسی بھی مرقد اور بزرگ ہستی کے ذکر غم انگیز پر رو رو کر سوج جاتی ہیں، یہودیوں کے ہاں یہ معاملہ صرف دیوار گریہ تک محدود ہے۔ وہ ان مزارات یا ان ہستیوں کے دکھ بھرے تذکروں پر ہرگز نہیں روتے۔ ان مواقع اور مقامات پر ایک پروقار خاموشی ان کا وطیرہ رہتی ہے۔ ہاں البتہ ان مزارات پر وہ ہل ہل کر توریت ضرور پڑھتے ہیں۔ ہل ہل کر کسی مقدس کتاب کی تلاوت پر مجھے وہ چھ سالہ بچی یاد آئی جو پہلی دفعہ ناروے سے بستی بختاں والا سرگودھا اپنی بی ایریا لیاقت آباد کراچی والی امی جان کے ساتھ آئی تھی۔ صبح سویرے جب اس نے اپنی جائے نماز پر دادی کو زور زور سے ہل ہل کر قرآن پڑھتے دیکھا تو اس کار خیرکی وضاحت اپنی انگارہ بر زبان ماں سے چاہی۔ جس نے اسے بہت پیار سے سمجھایا کہ’’ بیٹا تمہاری دادی اماں اپنے فائنل امتحان کی تیاریاں کررہی ہیں۔ ‘‘ (جاری ہے)

یہودی توریت کی تلاوت کرتے ہوئے

یہودی توریت کی تلاوت کرتے ہوئے


متعلقہ خبریں


انڈر ٹیکر کاشف مصطفیٰ - پیر 19 ستمبر 2016

جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی نژاد سرجن کاشف مصطفیٰ طب کے عالمی حلقوں کی ایک معروف ترین شخصیت ہیں۔جو نیلسن منڈیلا اور افریقہ کی مقتدرر شخصیات کے معالج رہے ہیں۔اُنہوں نے جنوبی افریقہ کی ایک کانفرنس میں صحت سے متعلق ایک تقریر فرمائی۔جسے عوامی حلقوں میں بہت پسندکیا گیا۔ قارئین کے ل...

انڈر ٹیکر

دیوار گریہ کے آس پاس - آخری قسط کاشف مصطفیٰ - پیر 12 ستمبر 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپر...

دیوار گریہ کے آس پاس - آخری قسط

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط نمبر 32 کاشف مصطفیٰ - بدھ 07 ستمبر 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپر...

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط نمبر 32

دیوار گریہ کے آس پاس – قسط: 31 کاشف مصطفیٰ - جمعه 02 ستمبر 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپر...

دیوار گریہ کے آس پاس – قسط: 31

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 30 کاشف مصطفیٰ - منگل 30 اگست 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپر...

دیوار گریہ کے آس پاس  - قسط 30

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 29 کاشف مصطفیٰ - هفته 27 اگست 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپر...

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 29

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 28 کاشف مصطفیٰ - هفته 20 اگست 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپر...

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 28

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 27 کاشف مصطفیٰ - بدھ 17 اگست 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپر...

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 27

دیوار گریہ کے آس پاس – قسط 26 کاشف مصطفیٰ - هفته 13 اگست 2016

[caption id="attachment_39632" align="aligncenter" width="1248"] مصنف حضرت اسحاق علیہ السلام کے مزار پر[/caption] سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائ...

دیوار گریہ کے آس پاس – قسط 26

دیوار گریہ کے آس پاس – قسط 25 کاشف مصطفیٰ - منگل 09 اگست 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپر...

دیوار گریہ کے آس پاس – قسط 25

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 24 کاشف مصطفیٰ - جمعرات 04 اگست 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپر...

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 24

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 23 کاشف مصطفیٰ - منگل 02 اگست 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپرد...

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 23

مضامین
مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کااعلانِ جنگ وجود منگل 07 مئی 2024
مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کااعلانِ جنگ

سید احمد شید سید، اسماعیل شہید، شہدا بلا کوٹ وجود منگل 07 مئی 2024
سید احمد شید سید، اسماعیل شہید، شہدا بلا کوٹ

فری فری فلسطین فری فری فلسطین!! وجود منگل 07 مئی 2024
فری فری فلسطین فری فری فلسطین!!

تحریک خالصتان کی کینیڈا میں مقبولیت وجود منگل 07 مئی 2024
تحریک خالصتان کی کینیڈا میں مقبولیت

کچہری نامہ (٣) وجود پیر 06 مئی 2024
کچہری نامہ (٣)

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر