وجود

... loading ...

وجود
وجود

انڈر ٹیکر

پیر 19 ستمبر 2016 انڈر ٹیکر

the-undertaker-2

جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی نژاد سرجن کاشف مصطفیٰ طب کے عالمی حلقوں کی ایک معروف ترین شخصیت ہیں۔جو نیلسن منڈیلا اور افریقہ کی مقتدرر شخصیات کے معالج رہے ہیں۔اُنہوں نے جنوبی افریقہ کی ایک کانفرنس میں صحت سے متعلق ایک تقریر فرمائی۔جسے عوامی حلقوں میں بہت پسندکیا گیا۔ قارئین کے لیے اس تقریر کا اردو ترجمہ بہت ساری پیچیدہ طبی تفصیلات سے پہلو بچا کر انگریزی سے اردو میں محترم محمد اقبال دیوان نے کیا ہے۔کاشف مصطفیٰ کی تحریریں گاہے بہ گاہے قارئین ان صفحات پر ملاحظہ کر سکیں گے۔

ہمارے ہاں تو انڈر ٹیکر کا ایک سیدھا سادہ ترجمہ گورکن ہوگا۔ بدھ مت اور عیسائیوں کے ہاں انڈر ٹیکر کا کام ذرا مختلف،خرچیلا اور پیچیدہ ہوتا ہے۔ وہ لاش کو سجاتا سنوارتاہے اسے بہترین لباس میں ملبوس کرکے تابوت میں لٹا دیتا ہے اور تدفین کا بندوبست کرتا ہے۔ آپ خوبرو اداکارہ مارلن منرو کی لاش کی تصویر دیکھیں۔ اسے انڈر ٹیکر نے تیار کیا ہے۔ ان کی قبریں بھی بہت دل چسپ کتبوں سے مزین ہوتی ہیں۔ان کے قبرستان ہماری طرح کے بے ترتیب اجڑے ہوئے اور بے رونق نہیں ہوتے۔ان میں اور تہران کے قبرستان بہشت زہرا میں جائیں تو فیضؔ کا وہ مصرعہ بے اختیار زبان پر آجاتا ہے کہ ع اور سکوں ایسا کہ مرجانے کو جی چاہتا ہے۔ ۔۔پاکستانیوں کو ایک اور انڈر ٹیکر بھی بہت پسند ہے جس کا اصل نام تو مارک ولیم کالوے ہے مگر امریکی کشتیوں کے حوالے سے وہ اسے انڈر ٹیکر کے نام سے پہچانتے ہیں۔

marlyin-monroe

ہمارا موضوع یہ سب کچھ نہیں۔ بہار میں اس سیاسی مقر ر کو جسے انگریزی میں سبCrowd -Pullerکہتے ہیں، وہاں ـ’’ بھیڑ کھینچو ‘‘ کہتے ہیں۔اس ابتدائیے کو بھی بس آپ بھیڑ کھینچو ہی سمجھیں۔

انیسویں صدی کے وسط میں انگلستان میں ایک بہت ہی مہان بڑھئی اور انڈر ٹیکر ہوا کرتا تھا۔ زندگی گزارنے کی تمام آسائشیں اسے میسر تھیں۔اپنے کام میں مہارت کی وجہ سے اسے اشرافیہ اور شاہی خاندان کے افراد اس کے دیگر ہم پیشہ افراد پر ترجیح دیتے تھے۔چند برسوں میں اس نے ڈیوک آف ویلنگٹن اور شہنشاہ جارج کو زمیں برد کیا تھا۔کام کی کمی نہ تھی یوں آمدنی بھی اچھی خاصی تھی۔ بیوی کے پیار کی نایاب دولت بھی میسر تھی اور بچے بھی فرمابردار اور محبتیلے تھے۔مغرب میں یہ بھی ایک بڑی طمانیت کا باعث امر ہے مگر موصوف بہت اداس اور دل شکستہ رہتے تھے۔جانے کیوں؟ان کو اداسی اور دل آزاری میں مبتلا رکھنے والی ایک بڑی وجہ تو ان کا روز افزوں موٹاپا تھا۔ان دنوں اس کا کوئی خاص علاج دریافت نہ ہوا تھا۔ موصوف کوتاہ قد تھے اور وزن بھی سو کلو سے تجاوز کرچکا تھا۔ان کے گھٹنوں میں اتنا بوجھ اٹھانے کی وجہ سے مستقل درد رہتا تھا۔ کمر کے درد کے لیے انہیں مستقل support پہننا پڑتا تھا۔ نیند میں اکثر اس کی سانس بھی رک جاتی تھی جس سے وہ گھبراکر چیخ مار کر اٹھ جاتا تھا۔اب کچھ عرصے سے اسے تیزی سے گرتی ہوئی بینائی کا بھی شکوہ ہوچلا تھا۔

اپنی امارت کی وجہ سے وہ چونکہ خود بھی اب طبقہ اشرافیہ کا ممبر تھا لہذا وہ موٹاپا کم کرنے کے لیے اپنے ڈاکٹر دوستوں کے مشورے سے ورزش بھی کرنے لگا تھا کشتی رانی کا بھی شغل اسی مقصد سے اپنالیا تھا۔ ان سب معمولات کا ایک نتیجہ یہ نکلا کہ اسے بھوک بڑی کثرت سے لگنے لگی تھی اور وہ پیٹو ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ سے اس کے وزن میں کوئی افاقہ نہیں ہوپارہا تھا۔تنگ آکر اس نے ڈاکٹروں کے مشورے سے سخت قسم کی ڈائٹنگ شروع کردی جس کا اس کے اندرونی نظام مدافعت پر بہت بُرا اثر پڑا۔ اس کے سارے بدن پر پھوڑے اُبھر آئے اور وزن بھی پورے چھ کلو کے قریب بڑھ گیا۔سماعت میں کمی کی شکایت ہوئی تو اس نے ایک ای این ٹی سرجن ولیم ہاروے سے مدد مانگی۔اس نے بتایا کہ معائنے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کی سماعت کی نالی میں بہت چربی جمع ہوگئی ہے۔اس انکشاف سے اس پر غشی کا دورہ پڑا۔جذبات کا ایک سیل رواں امڈ آیا۔سرجن نے کچھ دیر توقف کیا، اپنی کھڑکی سے باہر کا منظر دیکھا اور فرمانے لگے کہ ان کے پاس اس کا علاج تو ہے مگر یہ طریقہ علاج ابھی تک کسی انسان پر نہیں آزمایا گیا۔وہ بضد ہوگیا کہ اس تجربے کی ابتدا وہ اس سے کریں۔

kutba

ڈاکٹر ہاروے چند دن پہلے ہی پیرس کی کسی طبی کانفرنس سے لوٹے تھے۔پیرس ان دنوں طبی علاج اور تحقیق کا مرکز سمجھا جاتا تھا۔ وہ بتانے لگے کہ وہاں ڈاکڑ کلاڈ برنارڈ کی کتوں پر تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جگر میں یہ صلاحیت بھی ہے کہ وہ ایسی چکنائی اور چربی بنانے لگتا ہے جو بغیر چینی کے استعمال کے بھیglycogen نامی مادے سے لبریز ہوتی ہے۔میں نے اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ جب جگر خود ہی مٹھاس پیدا کرتا ہے تو ہم چینی کیوں استعمال کریں۔تم بھی ایسا کرو کہ چینی کا استعمال بالکل ترک کردو۔

دیکھیں اس کے تمہاری عمومی صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں۔ وہ اس بات کا قائل ہوگیا اور بوجھل قدموں سے گھر کی جانب چل پڑا۔ وہ خود توپڑھا لکھا نہ تھا مگر ذہن بہت رسا اور گہرے تجزیئے کرنے کا ماہر تھا۔ گھر پہنچا تو اپنے فارم ہاؤس پر اس کی نظر چراگاہ میں گھاس چرتے ایک گھوڑے پر پڑی جس کا پیٹ غیر معمولی طور پر بالکل اس کی طرح بھاری بھرکم تھا۔اس نے اپنے سائیس سے پوچھا کہ کیا یہ گھوڑا بیمار ہے؟سائیس نے جواب دیا کہ ایسا ہرگز نہیں بلکہ اسے اہل خانہ نے جو اس سے بہت پیار کرتے ہیں میٹھے کھانوں کی عادت ڈال دی ہے۔اب یہ اپنی فطری غذا کی بہ نسبت اس خوراک کو ترجیح دیتا ہے۔یوں اس کا پیٹ اور وزن دونوں ہی بڑھ گئے ہیں۔ انڈر ٹیکر کو اب رجن ہاروے کی بات زیادہ بہتر طریقے پر سمجھ آگئی۔اس نے فی الفور اپنا ڈائیٹ پلان بنایاجس میں ابلا ہوا گوشت، مختلف اقسام کے دالوں کے سوپ اور پھلیاں شامل تھیں۔اب اس کی خوراک کی مرکزی اجزا یہی اشیائے خورد بن گئیں۔ اس کا حیران کن نتیجہ سامنے آیا اور سال بھر میں ہی اس کا وزن پورے اکیس کلو گرام کم ہوگیا۔اس کی کمر کے درد میں بھی بہت کمی واقع ہوئی اور گرتی ہوئی بینائی کی شکایت بھی جاتی رہی۔نیند میں دم گھٹنے کی مشکل بھی دور ہوگئی اور وہ سیڑھیاں بھی بغیر کسی دقت کے بآسانی چڑھنے لگا۔اپنے ان تجربات کی روشنی میں اس نے ایک کتاب اپنی صاحب زادی کی مدد سے لکھی جس کا نام ہے “letter on Corpulence” اس کی پانچ ہزار کاپیاں فروخت ہوئیں۔ اس نے 82 سال کی عمر پائی۔اس انڈر ٹیکر کا نام تھا Willian Bantingتھا۔ اس کے بنائے ہوئے ڈایٹ پلان کو بینٹنگ ڈائٹ کا نام دیا گیا ہے۔اس سے دنیا بھر میں بے شمار افراد نے استفادہ کیا ہے۔اہل طب اور میڈیکل تحقیق سے وابستہ افراد بہت کتابی ہوتے ہیں۔ ان کے لیے ایک ان پڑھ گورکن کی اس کتاب سے حاصل ہونے والی شہرت پر بہت منفی جذبات پائے جاتے رہے ہیں۔وہ اسے تحقیق سے عاری ایک فرد کے نجی معاملات سے زیادہ حیثیت دینے پر رضامند نہیں لیکن چونکہ اس سے مستفید ہونے والوں میں اس وقت فرانس کا بادشاہ اور دیگر اہم افراد شامل ہیں جنہیں اپنا فربہ پن دور کرنے کے لیے اس ڈائیٹ پلان سے بہت مدد ملی۔اسی وجہ سے اس کے معتقدین کی بھی ایک کثیر تعداد ہے۔

ان دنوں موٹاپا یوں عام نہ تھا۔لوگ اچھی سادہ قدرتی خوراک کھاتے۔جسمانی محنت سے جی نہ چراتے تھے پانی بھی بوتلوں کی بجائے نلکوں سے صاف ملتا تھا جو پاکستان میں بھی سن 1970 تک عام بات تھی اب تو پاکستان میں اسی فیصد سے زائد افراد غیر محفوظ پانی پیتے ہیں۔بیسویں صدی کے آغاز سے ہی جب شہر وں کی آبادی بڑھ گئی تو موٹاپااور اس سے متعلقہ بیماریوں نے انسانی اجسام میں ڈیرے جمالیے۔ سرمایہ دارنہ نظام کو فروغ ملا تو لوگوں نے بیٹھ کر کام کرنا، رات کو دیر سے سونا، جلد تیار ہونے والی خوراک اور ادھر ادھر کی دعوتوں میں غیر صحتمندانہ خوراک کو طعام آخر سمجھ کر کھانا شروع کردیا۔بچے بڑے سب ہی فاسٹ فوڈ کے گرویدہ ہوگئے اور موٹاپا ایک بین الاقوامی وبا بن گیا۔ اب ترقی یافتہ ممالک میں ہر تیسرا فرد اس بیماری کا شکار ہے۔اس کی وجہ سے ذیابیطس امراض قلب اور مختلف اقسام کے کینسرز میں بھی بہت اضافہ ہوگیا ہے۔پچھلے دنوں میں نے 29 برس کے ایک نوجوان کا بائی پاس بڑے دکھی دل سے کیا۔پیٹ کی موٹی تازی سرنگ کے راستے ہم اب قبروں میں اتر تے جارہے ہیں۔ مشتاق احمد یوسفی نے کہا ہے کہ ہم اپنی قبریں دانتوں سے کھود رہے ہیں۔

طب کے پیشے سے وابستہ افراد اپنی ہی معین کردہ رہنمائی کی وجہ سے اس بہت بڑے استحصالی نظام کا شکار ہوچلے ہیں۔ وہ اپنی پیشہ ورانہ مجبوریوں کی وجہ سے خود بھی اس نظام کے آلہء کار بن گئے ہیں۔ جہاں بڑی کارپوریشنوں نے اپنے پنجے ہماری جیب اور زندگی پر بری طرح گاڑ لیے ہیں۔امریکا میں جب گیہوں، مکئی اور سیب کی بہترین فصل لہلہاتی ہے تو ان کی کارپوریشن مختلف ترغیبات کو بروئے کار لا کر کادن فلیکس کے ناشتے کو مقبول عام بنادیتی ہے۔ایک سیب دن میں، ڈاکڑ سے عمر بھر کی دوری کو آپ کی سوچ کا حصہ بنادیا جاتا ہے جو کہ طبی طور پر قطعی غلط فارمولا ہے۔ان پر مزید مہر تصدیق دنیا بھر کی مختلف طبی انجمنیں لگا دیتی ہیں۔

اب پچھلے چند برسوں سے خوراک کے غیر روایتی ماہرین اور طب سے وابستہ افراد اس بات پر متفق دکھائی دیتے ہیں کہ غذا میں نشاستے starch کی موجودگی بدن میں مختلف اقسام کے toxic پیدا کرتی ہے اور بنٹنگ ڈائٹ کامقبول ترین چربہ ایٹکن ڈائٹ اب اس سے گریز کرنے کو کہتا ہے۔انسانی جسم اپنی ساخت میں ایک حیوانی جسم ہے۔یہ اپنے ارتقائی عمل سے جڑا رہتا ہے۔ میرے زیر علاج کئی مریض جن کا زندگی گزرانے کا انداز ایک مسلسل خودکشی کا عمل لگتا ہے مجھ سے دوران علاج پوچھتے ہیں۔ہم کیا کھائیں اور کتنا کھائیں۔ تو میر ا ایک ہی مشورہ ہوتا ہے قدرتی غذا جس میں کبھی کبھار اچھا گوشت، اکثرسبزیاں اور پھل شامل ہوں وہ کھائیں اور صرف شدید بھوک کے وقت۔کھانے کی مقدار کم اور دن میں صرف دو مرتبہ اس لیے کہ دو وقت کی روٹی کا محاروہ بلاوجہ وجود میں نہیں آیا۔ورزش لازم ہے مگر ورزش کرکے آپ نے پیزاکھایا اور بوتلوں کے جعلی مشروب پی لیے تو اس ورزش کے اثرات منفی ہوں گے۔اس وکٹورین انڈر ٹیکر نے جو بات آج سے ڈیڑھ صدی پہلے بتائی تھی وہی سچ ہے۔انگریزی زبان کی لغت میں صرف تین افراد کے نام سے وابستہ ایسے افعال جوڑے گئے ہیں جو ایک مکمل طرز فکر کی نمائندگی کرتے ہیں اس میں ایک تو آئر لینڈ کے کپتان بائیکاٹ تھے، دوسرے فرانس کے لوئی پاسچر اور تیسرے ہمارے انڈر ٹیکر صاحب ولیم بنٹنگ۔

letter-of-corpulence

چند ماہ ہوئے میں ڈنمارک کے دارالخلافہ کوپن ہیگن میں تھا۔ وہاں میرے ایک عزیز دوست ڈاکڑ ہین سن نے ایک فینسی جاپانی سوشی (جاپانی ڈش جس میں سرکے میں ابلے ہوئے چاول، کچے سی فوڈ اور ابلی ہوئی سبزیاں شامل ہوتی ہیں) کھانے کے لیے آرڈر کی۔تب ریسٹورنٹ میں ہمارے سامنے کھانے سے پہلے تر و تازہ مہکتی ہوئی ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کو ایک باسکٹ میں سجا کر بطور starter پیش کیا گیا تو ڈاکڑ ہین سن نے ویٹر س کو مسکرا کر انہیں یہ کہہ کر واپس کردیا کہ No Thanks we are Banting”‘‘

sushi

متعلقہ خبریں

دیوار گریہ کے آس پاس - آخری قسط کاشف مصطفیٰ - پیر 12 ستمبر 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپر...

دیوار گریہ کے آس پاس - آخری قسط

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط نمبر 32 کاشف مصطفیٰ - بدھ 07 ستمبر 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپر...

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط نمبر 32

دیوار گریہ کے آس پاس – قسط: 31 کاشف مصطفیٰ - جمعه 02 ستمبر 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپر...

دیوار گریہ کے آس پاس – قسط: 31

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 30 کاشف مصطفیٰ - منگل 30 اگست 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپر...

دیوار گریہ کے آس پاس  - قسط 30

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 29 کاشف مصطفیٰ - هفته 27 اگست 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپر...

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 29

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 28 کاشف مصطفیٰ - هفته 20 اگست 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپر...

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 28

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 27 کاشف مصطفیٰ - بدھ 17 اگست 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپر...

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 27

دیوار گریہ کے آس پاس – قسط 26 کاشف مصطفیٰ - هفته 13 اگست 2016

[caption id="attachment_39632" align="aligncenter" width="1248"] مصنف حضرت اسحاق علیہ السلام کے مزار پر[/caption] سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائ...

دیوار گریہ کے آس پاس – قسط 26

دیوار گریہ کے آس پاس – قسط 25 کاشف مصطفیٰ - منگل 09 اگست 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپر...

دیوار گریہ کے آس پاس – قسط 25

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 24 کاشف مصطفیٰ - جمعرات 04 اگست 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپر...

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 24

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 23 کاشف مصطفیٰ - منگل 02 اگست 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپرد...

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 23

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 22 کاشف مصطفیٰ - جمعرات 28 جولائی 2016

سرجن کاشف مصطفی کا تعلق بنیادی طور پر راولپنڈی سے ہے ۔وہ قلب اور پھیپھڑوں کی سرجری کے ماہر ہیں اور ان دنوں جنوبی افریقہ میں سکونت پذیر ہیں۔وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔ ہمارے مشترکہ دوست اقبال دیوان صاحب کی تحریک پر خاص’’ وجود‘‘ کے لیے اپنے دورہ اسرائیل کے تجربات سپرد...

دیوار گریہ کے آس پاس - قسط 22

مضامین
''مزہ۔دور'' وجود بدھ 01 مئی 2024
''مزہ۔دور''

محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!! (حصہ دوم) وجود بدھ 01 مئی 2024
محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!! (حصہ دوم)

فلسطینی قتل عام پر دنیا چپ کیوں ہے؟ وجود بدھ 01 مئی 2024
فلسطینی قتل عام پر دنیا چپ کیوں ہے؟

امیدکا دامن تھامے رکھو! وجود بدھ 01 مئی 2024
امیدکا دامن تھامے رکھو!

محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!!! وجود منگل 30 اپریل 2024
محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!!!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر